DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Jamaat-e-Islami Youth Wing Kallar Syedan hold Demonstration Against Inflation

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کلر سیداں کے زیر اہتمام جمعہ کو کلر سیداں میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—جماعت اسلامی یوتھ ونگ کلر سیداں کے زیر اہتمام جمعہ کو کلر سیداں میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ، مہنگائی کے ذمہ دار حکمران ہیں مقررین۔ امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال، صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ عبدالودودعامر،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاری قاسم الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے پٹرول کے مہنگا ہونے کا اثر پوری معیشت اور اشیائے ضروریہ پرپڑا ہے جس سے عام افراد کی زندگی مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے۔ موجودہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پٹرول مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے اور آج وزیر اعظم عمران بتائیں کہ اب چور کون ہے؟اب عوام کو اپنے حق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔ جماعت اسلامی نے ایک سو ایک دھرنوں کا اعلان کردیا ہے جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے اور انشاء اللہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے گی۔ مظاہرے میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ چوہدری احتشام الحق، نقاش جاوید،تحسین جاوید،عمر ابراہیم،رحمت خان اور دیگر بھی نوجوانوں کے ہمراہ مظاہرے میں شریک ہوئے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 19 February 2022) * Jamaat-e-Islami Youth Wing Kallar Syedan ​​organized a demonstration on Friday in Kallar Syedan ​​against inflation, the rulers are responsible for inflation. Ameer of Jamaat-e-Islami Kallar Syedan ​​Javed Iqbal, President of Jamaat-e-Islami Youth Wing Abdul Wadud Aamir, Secretary-General of Jamaat-e-Islami Qari Qasim-ul-Haq while addressing the gathering said that the present government has drowned the fleet of the country’s economy. Which is making the lives of ordinary people more and more difficult. The incumbent Prime Minister had said that if petrol is expensive then the Prime Minister is a thief and today Prime Minister Imran should tell who is the thief now. Now the people have to come out for their rights. Jamaat-e-Islami has announced one hundred and one sit-ins. Jamaat-e-Islami is present in the field and will continue to fight for the rights of the people. Secretary-General Jamaat-e-Islami Youth Chaudhry Ehtesham-ul-Haq, Niqash Javed, Tehseen Javed, Umar Ibrahim, Rehmat Khan, and others joined the protest along with the youth.

 

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں قتل ہونے والے د ونوجوانوں کو کلر سیداں میں سپرد خا ک کر دیا گیا

Kallar Syedan; Two youths killed in Tarnol area of Islamabad buried in Sakot and Chak Mirza

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—اسلام آباد کے علاقے ترنول میں قتل ہونے والے د ونوجوانوں کو کلر سیداں میں سپرد خا ک کر دیا گیا، بائیس سالہ ڈرائیور نوید کی نماز جنازہ سکوٹ کے قریب بڑالا میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق چیئر مین راجہ ندیم احمد، راجہ محمد جاوید، چوہدری شاہد گجر، راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے شرکت کی جبکہ گاڑی کے سابقہ کنڈیکٹر چوبیس سالہ تیمور کو کلر سیداں کے قریب چک مرزا میں سپرد خا ک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چوہدری شاہد گجر،زین العابدین عباس، راجہ عاصم صدیق، راجہ محمد سعید، حاجی محمد سعید، نمبردار اسد عزیز، نمبر دار عصمت اللہ، سردار محمد آصف، نعمان ظفر، شہباز بھٹی، راجہ عاشق حسین، راجہ پرویز اختر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

بیٹی ارینہ رشید کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے,رشید حسین سکنہ ٹکال نے پولیس کو بیان دیا

Daughter of Rashid Hussain abducted by force in village Takal, Choa Khalsa

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—رشید حسین سکنہ ٹکال نے پولیس کو بیان دیا کہ ارینہ رشید عمر 21 سال آج رات اپنے گھر میں ہمراہ اہل خانہ سوئی ہوئی تھی کہ عزیز بھٹی،شکیل محمد اور ناصر محمد تقریبا آڑھائی بجے شب میرے گھر سے زبردستی داخل ہوئے اور گیت کو زبردستی کھولا اور بیٹی ارینہ رشید کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے اور زیور مالیتی پچاس ہزار بھی ساتھ لے گئے۔میری بیوی اور بھاوج اور میرے بھائی کو لاتوں ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسرے دن صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب میں ندیم اور عبدالعزیز کو ساتھ لے کر ان کے گھر گیا تا کہ اپنی بیٹی ان سے واپس لے سکوں تو انہوں نے بیٹی کو واپس کرنے کی بجائے ایک بار پھر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان میری بیٹی کو اپنی مہران کار میں زبردستی بیٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے۔

حکمرانوں نے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کے چہروں سے خوشیاں چھین لی,مولانا قاسم الحق

Leaders snatch happiness from people by increasing prices of petroleum products, Maulana Qasim-ul-Haq

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—مسجد بلال کلرسیداں کے خطیب مولانا قاسم الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کے چہروں سے خوشیاں چھین لی ہیں قوم ان سے نجات کے لیئے استغفار کرے۔انہوں نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں، انہیں عالمی مالیاتی اداروں کا مفاد عزیز ہے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مہنگائی کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جا رھا ہے حکمران قوم کو بتائیں کہ دنیا کے کس ملک میں پاکستان کی طرح پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جاتا ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ عوام ان ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیئے استغفار کا ورد کرے اور آئندہ انتخابات میں گمراہ کن نعرے لگانے کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

چک ستھوانی ,دکان و مکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ,گھر کی پڑتال کی تو پتہ چلا کہ الیکٹرونکس کا سامان اور دیگر قیمتی سامان نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔شکیل طارق

Home and shop of Shakil Tariq burgeled in village Chak Sathwani

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—شکیل طارق سکنہ چک ستھوانی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں اپنا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز بوقت نماز عشاء، میں اپنی دکان و گھر بند کر کے اپنی رہائش پر گیا جبکہ دوسرے دن جب اپنی دکان پر آیا تو دیکھا کہ دکان و مکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ دکان سے گھی تیل اور دیگر اشیائے خوردنی اور نقدی مبلغ 15000ہزار روپے غائب ہیں۔گھر کی پڑتال کی تو پتہ چلا کہ الیکٹرونکس کا سامان اور دیگر قیمتی سامان نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔

دو بکریاں اور اس کے تین بچے اور ایک عدد بکرا نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے

Goats stolen from residence of irshad begum in Chanam

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—مسماۃ ارشاد بیگم نے پولیس کو بتایا کہ میں چنام کی رہائشی ہوں،گزشتہ رات دو بجے کے قریب میرے گھر سے دو بکریاں اور اس کے تین بچے اور ایک عدد بکرا نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ہیں۔

صوبیدار (ر) حاجی محمد افضل منہاس کو منیاندہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Subaidar (R) Haji M Afzal Minhas buried in his native village in Maniyanda

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—برطانیہ میں مقیم محمد علی منہاس،راشد علی منہاس،عثمان علی منہاس کے والد محترم اور معروف تعلیمی ماہر صوبیدار (ر) حاجی محمد افضل منہاس کو منیاندہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل اشرف،سابق چیرمین چوہدری صداقت حسین،تنویر ناز بھٹی،چوہدری محمد بشارت نور،چوہدری توقیر اسلم،الحاج اسلم با نی،حاجی محمد امین،چوہدری محمد ایوب،مسعود احمد بھٹی اکرام الحق قریشی،حبیب الرحمان قریشی عبدالعزیزپاشا،راجہ توفیق کیانی،راجہ نثار کیانی،حسن اختر، بابر ضمیر، سردار صلاح الدین احمد،چوہدری ابرار حسین، حاجی سعید احمد،ماسٹر محمد آزاد، ابرار کیانی،سید جابر حسین شاہ،ماسٹر محمد اشرف، چوہدری مجید اشرف،بلال منہاس،چوہدری محمد یونس،ماسٹر طارق منہاس، ارشد محمود بھٹی،چوہدری طارق منہاس،عادل توقیر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19فروری2022ء)—سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمراسلام راجہ،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق چیئرمین حضرات چوہدری صداقت حسین،پرویز قادری،محمد زبیر کیانی،محمد نوید بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،زین العابدین عباس،راجہ جاوید اشرف،تنویر ناز بھٹی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،شیخ حسن رہاض،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن ریاض،شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی، راجہ ظفر محمود اور دیگر نے ڈھوک پنڈ جاکر معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی حاجی راجہ شبیر کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button