DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Construction work starts on Panjar Chowk Kahuta to Mator Chowk with funding of Rs. 18 Million

پنجاڑ چوک کہوٹہ سے مٹور چوک کہوٹہ تک ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2022)
پنجاڑ چوک کہوٹہ سے مٹور چوک کہوٹہ تک ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا سڑک پر ٹف ٹائل لگائی جائے گی سابق صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خان سابق جنرل سیکرٹری PTI تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین نے منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر سردار رضا راجہ ظفر تاج نمبردار راجہ ندیم رشید طاہر ارشاد ستی راجہ ندیم تاج سردار مظہر ناصر نزیر ستی ملک عامر محمود مظہر قریشی سمیت درجنوں PTI کے کارکنان موجود تھے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ یہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل کر کے دوسرے فیز میں تقریباً 3 کروڑ کی لاگت سے مچھلی چوک سے میلاد چوک اور چھنی بازار سے تحصیل آفس اور بوہڑ بازار کہوٹہ میں ٹف ٹائل لگا کر سڑکوں کی تعمیر بھی ہوگی اور کہوٹہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اگلے 2 ماہ میں چیئرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضٰی کی کاوشوں سے اور وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد کی فنڈنگ سے زبحہ خانہ چوک سے پنجاڑ چوک کنکریٹ اور پنجاڑ چوک سے کہوٹہ کلب تک پری مکس سڑک تقریباً 4 کروڑ کی مالیت سے بنائی جائے گی ان منصوبوں کے بہت جلد ٹینڈر ہو رہے ہیں انشااللّہ PTI کی حکومت میں کہوٹہ کی تقدیر بدلے گی ہماری اعلیٰ قیادت کہوٹہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلدیاتی الیکشن میں PTI ایک پیج پر ہے بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Mator, Kahuta ( Pothward.com Kabir Ahmed Janjua, 19 February 2022)
Road construction work has started from Panjar Chowk Kahuta to Mator Chowk  with funding of Rs. 18 million. Tuff tile will be laid on the road. The project was inaugurated by Sardar Raza Raja Zafar, Taj Numbered, Raja Nadeem, Rasheed Tahir Irshad Satti, Taj Sardar Mazhar Nasir Nazir Satti Malik Amir Mehmood Mazhar Qureshi and dozens of PTI workers were present on the occasion. Raja Waheed Ahmed Khan said that this project would be completed as soon as possible and in the second phase at a cost of about Rs 3 Caror. With the efforts of Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and with the funding of Federal Spokesperson Sadaqat Ali Abbasi and Parliamentary Secretary for Prisons Punjab Raja Saghir Ahmed in the next two months, from Panjar Chowk Concrete and from Panjar Chowk to Kahuta Club. The mixed road will be constructed at a cost of about Rs 40 million Tenders are being held very soon. Inshallah, the fate of Kahuta will change in the PTI government. Our top leadership is playing an important role in the construction and development of Kahuta. PTI is on one page in the local body elections.

سکوٹ اور دوبیرن کلاں کے درمیانی برساتی نالے کانسی پر پلی تعمیرنہ ہو سکی

Bridge construction on Sakot Dobaeran kallan kass failed to materlise

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2022)
موجودہ حکومت کو 4سال گزرنے کے باوجود سکوٹ اور دوبیرن کلاں کے درمیانی برساتی نالے کانسی پر پلی تعمیرنہ ہو سکی عوام علاقہ کوشدید مشکلات کا سامنابارش کے دنوں میں متعدد گاؤں کے افرادکو شدید مشکلات کا سامنا کر تا ہے معززین علاقہ نے منتخب ممبران اسمبلی سے پر زور مطالبہ کیا ہے سکوٹ اور دوبیرن کلاں کے درمیانی برساتی نالے کانسی پر پلی تعمیرکر کے ہم اہل علاقہ کا سب سے بڑا بنیادی مسلہ حل کیا جائے۔ تفصیل کے مطابق موضع سکوٹ، موضع دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں، نمبل،ممیام،ممیال، دودہلی،سینتھہ بڑالہ، بٹھی اور دیگر علاقوں کی عوام کو آنے جانے کے لیے استعمال ہونے والا زمینی راستہ جو سکوٹ اور دوبیرن کلاں کے درمیانی برساتی نالے کانسی ہے اس پر پلی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کے موسم میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ھے کیونکہ راستے میں کانسی نالہ بالخصوص گاڑیاں کا گزارنا مشکل ھوتا ھے اگر اس نالہ کانسی پر پلی یا فرشی بنا دی جائے تو سکوٹ کی عوام آسانی سے دوبیرن کلاں آ جا سکے گی کیونکہ سکوٹ اور گردونواح میں کثیر تعداد بسنے والوں کو خریدو فروخت کے لیے کلر سیداں کا رخ کرنا پڑتا ہے، واضح رہے کہ اگر دوبیرن کلاں سے براستہ سدا کمال سکوٹ جوڑ، سکوٹ کا سفر کرنا پڑے تو تقریباً 13 کلومیٹر کا سفر بنتا ھے اگر یہی سفر پاری دوبیرن کا راستہ سکوٹ کے لییاستعمال کیا جائے تو سفر تقریباً تین کلومیٹر بنتا ہے معززین علاقہ نے منتخب ممبران اسمبلی سے پر زور مطالبہ کیا ہے سکوٹ اور دوبیرن کلاں کے درمیانی برساتی نالے کانسی پر پلی تعمیرکر کے ہم اہل علاقہ کا سب سے بڑا بنیادی مسلہ حل کیا جائے۔

تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکی میٹنگ میں شر کت کوغلط رنگ نہ دیا جائے,شاہد اقبال مغل

Don’t give wrong meanings to the participants in the TLP meeting, Shahid Iqbal Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہد اقبال مغل نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکی میٹنگ میں شر کت کوغلط رنگ نہ دیا جائے نبی پاک ﷺ کی خاطر ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے مگر شمولیت کے حوالے سے جو بیان بازی کی جا رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺمیں شامل ہوا تو اکیلے یا چھپ چھپا کر شامل نہیں ہوں گا بلکہ جلسے کر کے شامل ہونگا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دکھالی کے علاقہ بھورہ حیال کی سیاسی وسماجی شخصیت شاہد اقبال مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں کل ایک محفل پاک میں گیا جہاں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے ایک رہنماء بھی آئے تھے میری محفل میں شر کت کو اور ہی رنگ دے دیا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر میں نے شمولیت کرنی ہوتی تو اوپن جلسہ کر کے شامل ہوتا۔

پاکستان کی تاریخ میں پٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے, راجہ سعید احمد

Current record high petrol price tag belongs to current government, Raja Saeed Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے پرنے ردعمل میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے ہر پندرہ دن بعد عوام کی جیب پر ڈاکا مارا جاتا ہے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’حکومت شہریوں سے جینے کا حق چھین رہی ہیآئندہ عام انتخابات میں موجودہ حکومت کو سبق سکھائیں۔

محمد نوید ولد محمد فیاض کی نماز نمازہ انکے آبائی گاؤں موضع سکوٹ ڈھوک بنگلہ راجگان میں سپر خاک کر دیا گیا

M Naveed namaz e janaza performed in village Dhok Bagla Rajgan, Sakot

ٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2022)
اٹھارہ سالہ نوجوان محمد نوید ولد محمد فیاض کی نماز نمازہ انکے آبائی گاؤں موضع سکوٹ ڈھوک بنگلہ راجگان میں سپر خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد عظیم،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاویدآف سکوٹ، راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ یاسر کیانی آف دوبیرن،خان شبیر خان، صحافیوں منیر چشتی، راجہ انوارالحق، طاہر محمود مغل،کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی، محمد نوید(مرحوم) پی ٹی آئی کے سر گرم کارکن راجہ محمد وقاص بنگیال حال مقیم سعودی عرب راجہ محمد نجابت اور حاجی محمد نذیر کے قریبی عزیز تھے۔نمازے جنازہ میں سینکڑوں کی معززین علاقہ وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button