DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; ECP sets new constituencies on Google Maps instead of ground realities in Tehsil Kallar Syedan

الیکشن کمیشن نے تحصیل کلر سیداں کی حلقہ بندیوں میں زمینی حقائق کے بجائے گوگل کے نقشے پر نئی حلقہ بندیاں قائم کر دیں

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11فروری2022ء)—الیکشن کمیشن نے تحصیل کلر سیداں کی حلقہ بندیوں میں زمینی حقائق کے بجائے گوگل کے نقشے پر نئی حلقہ بندیاں قائم کر دیں،یونین کونسل سموٹ کو مکمل طور پر چوآ خالصہ میں شامل کر دیا گیا۔بناھل اور سکرانہ پر مشتمل نئی یونین کونسل قائم کی گئی جبکہ منیاندہ اور ملحقہ آبادیوں کو دوبیرن کلاں میں شامل کر دیا گیا۔نیبر ہڈ میں سابقہ یونین کونسل کی تعداد کو تو برقرار رکھا گیا مگر نیبرہڈ کی تشکیل میں انتہائی عجلت سے حلقہ بندیاں تشکیل دی گئیں جو زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔سابقہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کو چار نیبر ہڈ میں تقسیم کر دیا گیا۔نیبر ہڈ نمبر 43بلانڈی،دودھلی،گھوئی، کنڈیاری، ممیال، ممیام، سینتھہ اور پنڈ بینسو پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر44صرف ایک موضع نلہ مسلماناں پر قائم کی گئی ہے۔نیبر ہڈ نمبر45کی تشکیل میں منیاندہ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا اور اب یہ موضع بناھل اور سکرانہ پر مشتمل ہو گی۔نیبر ہڈ نمبر 46اس کا دفترتو دوبیرن کلاں ہو گا اور اس میں سابقہ یونین کونسل منیاندہ سے درجن کے لگ بگ موضعات کو بھی شامل کر دیا گیا یہ نیبر ہڈ دوبیرن کلاں،سکوٹ، انچھوہا، برانڈی، ماہلی محبت، منیاندہ، میر گالہ منگرال، بالیماں،بروٹہ،چکیالی ہر دو، دھانگلی دودہ حقانی، دھانگلی شاہ خاکی، پلالہ ملاں خان اور پنڈورہ ہر دو پر مشتمل ہو گی۔نیبر ہڈ نمبر 47چوآ خالصہ،پیر حالی، میر گالہ خالصہ، سہوٹ سدرہ، میر گالہ حیال، کاہلی دھمنوہا، سموٹ، سہالی عمر خان پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر 48کنوہا،چک مرزا، چک ستھوانی، ستھوانی، میر گالہ چلو، سہوٹ بگیال اور ٹکال پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر 49دھمالی، پلالہ سیداں، بھیائی مہر علی، سدا کمال، سہوٹ بدھال، بھلاکھر، پھگواڑی گلہ اور سہی پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر50 بکھڑال، چھپر، ڈیڑہ خالصہ، موہڑہ روپیال،پنڈوڑی، چنام، بمہ گنگال،گف، نندنہ منگرال اور سلجور پر قائم کی گئی ہے۔نیبر ہڈ نمبر51آراضی خاص،بسنتہ، چنیالی، عزیز پور گجراں،نندنہ جٹال،آراضی وانڈی،بشندوٹ،چھجیالہ،موہڑہ نجاڑ،صاحب دھمیال پر مشتمل ہو گی۔نیبر ہڈ نمبر52آراضی بھائی صاحب سنگھ، گنگھوٹھی، چھپری اکو، گراٹہ سیداں، غزن آباد، موہڑہ بختاں، نگیال، تریل، گھکھڑ ادمال، بھونی، چمبہ کرپال، موہڑہ فیض اللہ،سدیوٹ،ترکھی، اور تھلاپر مشتمل ہو گی جبکہ سابقہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کو چار نیبر ہڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔نمبر1کمبیلی صادق، منگلورہ،کلر سگوال، لونی اور میرہ سنگال،نمبر2درکالی معموری، نمبر3درکالی معموری،طوطہ، کلر بدھال، کلر سیداں، نمبر4درکالی شیر شاہی، سروہا، جسوالہ، جوچھہ ممدوٹ شامل ہیں۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 February 2022)Election Commission of Pakistan sets new constituencies on Google Maps instead of ground realities in Tehsil Kallar Syedan A new union council consisting of Banhal and Sakrana was formed, while Maniyanda and adjoining villages were added to Doberan Kallan. Constituencies were hastily formed which is in stark contrast to the ground realities. The former Municipal Committee Kallar Syedan ​​was divided into four Neighborhoods. Will contain Neighborhood No. 44 has only one position for Nala Muslimana. In the formation of Neighborhood No. 45, Maniyanda has been divided into two parts and now this position will consist of Banhal and Sakrana. It also includes about a dozen from the former Union Council Maniyanda, including Neighborhood Doberan Kallan, Skot, Anchoa, Brandi, Mahli Mohabbat, Maniyanda, Mirgala Mangral, Balima, Broota, Chakiali Hardo, Dhuangli Daud Shah Haqani. , Dhuangli will consist of Shah Khaki, Palala Mullan Khan and Pandora. Neighborhood No. 47 will consist of Choa Khalsa, Pir Hali, Mir Gala Khalsa, Sahot Sadrah, Mir Gala Hial, Kahli Dhamnoha, Smot, Sahali Umar Khan. Neighborhood No. 48 will consist of Kanoha, Chak Mirza, Chak Sathwani, Sathwani, Mir Gala Chalo, Sahot Bagial and Takal. Neighborhood No. 49 will consist of Dhamali, Palala Syedan, Bhaiyai Mehr Ali, Sada Kamal, Sahot Badhal, Bhalakhar, Pahguari Gola and Sahi. Neighborhood Hood No. 50 has been set up at Bakhral, ​​Chappar, Dera Khalsa, Mohra Rupial, Pandori, Chanam, Bimma Gangal, Guff, Nandana Mangral and Saljur. , Bashandot, Chajiala, Mohra Nijar, Sahib Dhamyal. Allah, Sadyut, Tarkhi and Thalapar while the former Municipal Committee Kallar Syedan ​​has been divided into four neighborhood hoods. , Kallar Syedan, No. 4 Darkali Sher Shahi, Saroha, Jaswala, Jocha Mamdot.

جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی ڈسپنسری کو منگل تک فعال کر دیا جائے گا

The newly constructed dispensary at Judicial Complex Kallar Syedan will be operational by Tuesday

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11فروری2022ء)— جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی ڈسپنسری کو منگل تک فعال کر دیا جائے گا یہ بات ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمدخالد انصاری نے جمعرات کے روز ڈسپنسری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئی کہی۔انہوں نے بتایا کہ منگل سے ایک عدد ڈسپنسری تعینات کر کے اسے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا جائے گا جس کے بعد مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہفتہ میں دو دن (منگل اور جمعرات) میڈیکل آفسران وہاں موجود ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ ججز صاحبان سمیت وکلاء اور دیگر عملے کے علاج معالجہ کیلئے فرسٹ ایڈ کے تحت تمام ضروری ادویات میسر ہونگی۔

چوآ خالصہ موہڑہ لنگڑیال سے مبینہ طور پر دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا

Girl from Mohra Langaryal abducted

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11فروری2022ء)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے مبینہ طور پر دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مسمی تنویر حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں چوآ خالصہ موہڑہ لنگڑیال کا رہائشی ہوں،گزشتہ روز بوقت گیارہ بجے دن،میری چچا زاد بہن (ن)کو گھر سے مسمی شاہد ظفر نے اپنے بھائی رضوان اور والدہ (یا)کیساتھ باہم مشورہ ہو کر اسے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیاہے۔

تعمیراتی سامان چوری ہونے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against four persons for theft of construction materials

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11فروری2022ء)— تعمیراتی سامان چوری ہونے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد بنارس نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں ڈی ایچ اے ہومز میں بطور سکیورٹی سپروائزز اپنے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔گزشتہ روز سیکٹر اے میں تعمیراتی سامان 16 عدد لوہے کے شٹرنگ پائپ،مین ہولز کے دس عدد ڈھکن، سریے کے آٹھ فٹ والی لینتھیں چوری ہو گئی ہیں جس کے بارے میں مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ چوری محمد قاسم،ارشد محمود،بابر مہتاب اور گلفام نے چوری کی ہیں۔

منیاندہ کے چوہدری وسیم منہاس کی شادی برطانیہ میں مقیم چوہدری محمد یونس منہاس کی نواسی سے سرانجام پائی۔

The marriage of Chaudhry Wasim Minhas of Maniyanda took place with the granddaughter of Chaudhry Muhammad Younis Minhas of UK

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11فروری2022ء)—منیاندہ کے چوہدری وسیم منہاس کی شادی برطانیہ میں مقیم چوہدری محمد یونس منہاس کی نواسی سے سرانجام پائی۔دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری صداقت حسین،چوہدری غالب حسین آف جاپان،محمد تاج کیانی،چوہدری محمد یونس منہاس،نمبردار فرحت عباس، چوہدری محمد ایوب،ماسٹر طارق منہاس، ٹھیکیدار پرویز،راجہ یامین،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری عادل، چوہدری الفت حسین اور دیگر نے شرکت کی

بیکری کے استاد آصف نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اپنے استاد محمد یاسین کے اعزاز میں مقامی شادی ہال میں استقبالیہ

Bakery teacher Asif gave a reception in honor of his teacher Muhammad Yaseen from Gujranwala at the local wedding hall

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11فروری2022ء)—کلرسیداں میں اپنی نوعیت کی منفرد تقریب،کلرسیداں میں ایک بیکری کے استاد آصف نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اپنے استاد محمد یاسین کے اعزاز میں مقامی شادی ہال میں استقبالیہ دیا جس میں گوجرانوالہ،گجرات،جہلم،لاہور،راولپنڈی، ٹیکسلا سے استاد شوکت،سر ارشد،استاد بوٹا، میاں عبدالستار،استاد ہارون،استاد رضوان، استاد نعیم،استاد افضل،استاد رہاست،استاد ابوبکر،چوہدری احسان اور دیگر نے شرکت کی،تقریب میں استاد یاسین کی آمد پر ڈھول بجھائے گئے اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کو ہار پہنائے گئے جس کے بعد انہیں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا،شاگرد کی جانب سے استاد کے اعزاز میں پرتکلف دعوت نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button