DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Traffic jams have become a daily occurrence in Chak Bailey Khan

چک بیلی خان شہر میں آئے روز ٹریفک جام ایک معمول کی صورت اختیار کر گئی

چک بیلی خان,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ،04فروری2022)— چک بیلی خان شہر میں آئے روز ٹریفک جام ایک معمول کی صورت اختیار کر گئی ہے غلط پارکنگ اور سڑک پر ٹھیلے لگانے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک ہونے کے معاملات پیش آرہے ہیں رکشہ ڈرائیوروں نے ہر لنک راستے پر خود ساختہ سٹاپ بنا رکھے ہیں جس سے مین روڈ کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کو مشکلات پیش آتی ہیں خاص کر تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات میں شہر میں بے پناہ رش سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں اس صورتحال میں اول تو ٹریفک وارڈنز حاضر ہی نہیں ہوتے اور اگر ڈیوٹی پر آئیں بھی تو شہر میں آنے کی بجائے شہر سے باہر پولیس چوکی کے ایریا میں چند گاڑیوں کے چالان کر کے خانہ پری کر دیتے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Chak Bailey Khan, Gujar Khan (Pothwar.com, 04 February 2022) – Traffic jams have become a daily occurrence in Chak Bailey Khan. Rickshaw drivers have set up self-contained stops on every link road, causing difficulties to vehicles on the entrances and exits of the main road, especially during the holidays in educational institutions. In this situation, first of all, the traffic wardens are not present and even if they come on duty, instead of coming to the city, they challan a few vehicles in the area of ​​the police check post outside the city.

چک بیلی خان کے معروف صحافی آصف رسول قادری کے والد محترم قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

The father of renowned journalist Asif Rasool Qadri of Chak Bailey Khan passed away

چک بیلی خان, گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ،04فروری2022)—چک بیلی خان کے معروف صحافی آصف رسول قادری کے والد محترم قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں انھیں آبائی گاؤں ادھوال میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے مرحوم کی عمر97برس تھی اور انھوں نے آخر دم تک ہشاش بشاش اور پر لطف زندگی گذاری چک بیلی خان کے صحافیوں چوہدری مسعود جیلانی، عرفان حمید راجہ اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر احمد ضیا راجپوت نے آصف رسول قادری سے ملاقات کی اور ان کے والد محترکے لیئے دعائے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button