DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two from village Banhal sentenced to 25 years each for gang rape of 13 year old girl

کلر سیداں کے نواحی علاقہ بناہل میں 13 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان ضیافت اور غالب کو 25 25سال عمر قید کی سزا کا حکم

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,02فروری2022)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نقیب شہزاد نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ بناہل میں 13 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان ضیافت اور غالب کو 25 25سال عمر قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ مجرمان کے دو دیگر ساتھیوں یاسر اور عبدالخالق کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔یاد رہے کہ 02 فروری 2020کو نور حسین سکنہ بناہل نے تھانہ کلر سیداں میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا چھوٹا بیٹا بیمار تھا جسے علاج کیلئے گوجرخان ہسپتال لے جانا پڑااور لیٹ فارغ ہونے کی وجہ سے رات اسلام پورہ جبر میں اپنے ماموں کے گھر بسر کی۔گھر میں میری دو بیٹیاں اکیلی تھیں جن میں سے ایک نے رات کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ میری 13 سالہ بڑی بیٹی (ت) گزشتہ رات بوقت قریب پونے چھ بجے شام سے گھر سے غائب ہے۔میں دوسرے دن گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ میری بیٹی گھر پہنچ گئی ہے اور بیٹی سے پوچھنے پر علم ہوا کہ مسمی غالب میری بیٹی کو گھر سے ورغلا پھسلا کر ضیافت کے گھر لے گیا ہے اور وہاں پر انہوں نے یاسر اور خالق کو بھی بلوا لیا اور پھر مسمی ضیافت اور غالب نے باری باری اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مسمیان یاسر اور خالق ان کی مدد کرتے رہے۔میری بیٹی نے بتایا کہ اس نے شور شرابہ کی کوشش کی تو انہوں نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ملزمان نے کمرہ میں لائٹ بجھا رکھی تھی اور موبائل فون کی روشنی استعمال کرتے رہے جس سے ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے تھے۔گاؤں میں گمشدگی کی خبر پھیلی تو ملزمان پریشان ہو گئے اور میری بیٹی موقع پا کر صبح تقریبا چار بجے گھر کر گھر آ گئی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02 February 2022) – Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Naqib Shehzad sentenced two rapist Ziafat and Ghalib on conviction in a gang rape case of a 13-year-old girl in the village Banhal area of ​​Kallar Syedan, 25 years imprisonment and a fine of Rs 50,00 each.

صاف پانی کیس میں بریت کے بعد کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کو مبارکباد

Engineer Qamar Islam Raja, congratulated after his acquittal in clean water case

www.pothwar.com / File photo of Engineer Qamar Ul Islam

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,02فروری2022)— صاف پانی کیس میں بریت کے بعد کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کو مبارکباد دینے والوں کا ان کی رھائش گاہ پر تانتا بندھ گیا کلرسیداں سے روات چونترہ چک بیلی اڈیالہ روڈ سے دوسرے روز بھی مبارکباد دینے والوں کا انتہائی رش رھا،کلرسیداں کے وفد نے راجہ ظفرمحمود کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی جس میں سٹی مسلم لیگ ن کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسعود احمد بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،توصیف شیراز،جبران صفدر کیانی،ماسٹر عبدالمجید،خان عثمان یوسفزئی اور دیگر نے ان سے ملاقات کی اور انہیں بریت پر مبارکباد دی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماؤں میاں شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی،مریم نواز،خواجہ سعد رفیق،میاں حمزہ شہباز،محمد زبیر کیانی نے بھی انہیں مبارکباد دی،انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے جس کا مقصد سیاسی مخالفین کی کردارکشی اور انہیں حکومتی اطاعت میں لانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔نیب ہمارے انصاف کے نظام پر براہ راست حملہ ہے جہاں انصاف کے سوا سب کچھ موجود یے مگر اللہ کا فضل یے کہ ہم لوگ اس جبر میں بھی سرخرو رہے کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف تھے ہم نے عملی طور پر پنجاب کی خدمت کی جس کی ہمیں سزا دی گئی تھی۔

ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1340 گاڑیوں کو چالان

1340 vehicles charged during action against traffic irregularities

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,02فروری2022)—چیف ٹریفک آفیسر سراولپنڈی وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ابرار سرور قریشی کی سربراہی میں انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور انسپکٹر عبدالجمید نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1340 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے۔اسی طرح 30 مسافر گاڑیوں اور 65موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیا گیا اوردس گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے گئے۔

انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد کو تھانہ کلر سیداں کا نیاایس ایچ او تعینات

Inspector Sardar Zulfiqar Ahmed has been posted as new SHO of Kallar Syedan police station

www.pothwar.com

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,02فروری2022)—سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد کو تھانہ کلر سیداں کا نیاایس ایچ او تعینات کر دیا جبکہ ان کے پیش رو انسپکٹر قیصر محمود ستی کو راولپنڈی پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر سردار ذوالفقار احمداس سے قبل بھی تھانہ کلر سیدں میں ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں۔مقامی حلقوں نے سردار ذوالفقار احمد کی کلرسیداں تعنیاتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ سردار ذوالفقار اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button