DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Citizens of the area have demanded from the Commissioner Rawalpindi that these problems Kahuta should be solved

شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے شہریوں کے ا ن مسائل کو حل کیا جائے

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر,01فروری2022)—کہوٹہ شہر میں تجاوزات۔ٹریفک بلاک۔مصنوعی مہنگائی۔سٹریٹ لائٹس بند۔گندے مضر صحت سبزی۔پھل۔اشیائے خوردونوش کی فروخت۔پبلک واش رومز کی بندش۔شہر کی کھنڈر نما سڑکیں۔لینڈ مافیا۔قبضہ گروپ۔ کی بھرمار۔ شہری لٹنے لگے۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان غائب اور انکی چشم پوشی۔ جبکہ صرف چند غریب ریڑھی والوں کے جرمانے اور چالان کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ دیکر اے۔سی کہوٹہ بری الزمہ ہیں۔بڑے بااثر سفارشی اور مافیا کو کھلی چھوٹ۔ شہر کی سڑکیں پہلے ہی تنگ تھیں جن پر ریڑھی والوں۔ سوزکیوں رکشوں نے سبزی فروٹ خشک میوہ جات اور دیگر اشیاء لگا کر شہر کی سڑکیں بند کر دی ہیں کھنڈرات نما سڑکوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہے جبکہ کئی تاجروں نے اپنے تھڑے ہزاروں روپے لیکر کرائے پر دیے ہوئے ہیں اسکے علاوہ پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کر کے خریداری کرتے ہیں جسکی وجہ سے اکثر روڈ بلاک رہتی ہے۔چھنی بازار۔ تھانہ روڈ۔کلر چوک مٹور چوک پنجاڑ روڈ پر اور دیگر جگہوں پر ٹریفک جام رہتا ہے سکول ٹائم اور چھٹی کے ٹائم پیدل چلنا محال ہے۔ شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے شہریوں کے ا ن مسائل کو حل کیا جائے۔ ان خیا لات کا اظہار کہوٹہ کے تاجروں،، شہریوں اور مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنما ؤ ں، ورکروں نے کہوٹہ شہر میں سروے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 01 February 2022) * Encroachments in Kahuta city, Traffic block, Artificial inflation, Street lights closed, Dirty and unhealthy vegetables, Fruits, Land Mafia occupy Group. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan disappeared and his blindfold. However, AC Kahuta has been acquitted by reporting that all is well with only a few poor peddlers being fined and challaned. City streets were already narrow, with wheelbarrows on them. Suzuki rickshaws have blocked the city roads with vegetables, fruits, dried fruits and other items. Due to which people shop on both sides of the road are often blocked. Channi Bazaar. Police Station Road, Kallar Chowk, Mator Chowk, Panjar Road and other places have traffic jams. It is impossible to walk during school hours and holiday time. Citizens of the area have demanded from the Commissioner Rawalpindi that these problems of the citizens of Kahuta should be resolved. These views were expressed by Kahuta businessmen, citizens and political leaders of various parties and workers while talking to reporters during the survey in Kahuta city.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی عمان میں قتل ہونے والے زبیر ستی کے والد سے ملاقات

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, candidate for Punjab Provincial Assembly, met the father of slain Zubair Satti in Oman

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01فروری2022)—
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی عمان میں قتل ہونے والے زبیر ستی کے والد سے ملاقات۔عمان میں تعینات پاکستانی سفیر سے فون پر بات کرائی۔پاکستانی سفیر نے زبیر ستی کے والد اخمت کو بھر پور انصاف فراہم کرنے کی یقین دھانی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ ماسٹر محمد زبیر اور عدیل افضل کے سمبل گاہ کے رہائشی زبیر ستی (مرحوم) کے گھر گئے ان کے والد اخمت ستی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی یاد رہے زبیر ستی کو عمان میں قتل کر دیا گیا تھا اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان نے زبیر ستی کے والدکی عمان میں تعینات پاکستانی سفیر سے فون پر بات کرائی پاکستانی سفیر نے زبیر ستی کے والد اخمت کو بھر پور انصاف فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی زبیر ستی کے والد اخمت اور دیگر معززین علاقہ نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا شکر یہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button