DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Public concern over immoral activities at Kallar kass

کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے کنارے فحاشی کے اڈے کھل گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,17جنوری2022)—کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے کنارے فحاشی کے اڈے کھل گئے جس سے نوجوان نسل بری طرح تباہ ہونے لگی ہے۔نالہ کانسی کنارے قائم جھگیوں اور بعض محلوں میں بلا خوف و خطر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ جاری ہے سارا دن نوجوان لڑکے ادہر منڈلاتے نظر آ تے ہیں مگر مقامی پولیس نے فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ گداگروں نے پورے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے جبکہ بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوان لڑکیوں کا فحاشی کا دھندہ بھی عروج پر ہے جس کی وجہ سے بازار میں نہ صرف خریداری کیلئے آنے والی خواتین کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بھکاریوں کی مشکوک حرکات کے باعث سکیورٹی مسائل بھی جنم لے چکے ہیں۔بھیک مانگنے والوں میں بڑی تعداد نوجوان لڑکیوں کی ہے جو بھیک مانگنے کی آڑ میں دکانوں میں گھس جاتی ہیں اور اپنی دلفریب اداؤں سے دکانداروں کو اپنے جال میں پھنسا کر نہ صرف اپنا مقصد پوری کرتی ہیں بلکہ جاتے ہوئے دکان سے قیمتی سامان بھی ہمراہ لے جاتی ہیں جبکہ بدنامی کے ڈر سے دکانداروں کو خاموشی اختیار کرنا پڑتی ہے۔گزشتہ دنوں ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر کی کلر سیداں آمد پر مقامی صحافیوں نے ان کی توجہ کلر سیداں میں قائم جسم فروشی کے اڈوں کی جانب مبذول کروائی تھی مگر انہوں نے اس پر جواب دینا ہی مناسب نہ سمجھا۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 17 January 2022) The disgusting practice of prostitution continues without fear and danger at Kallar Kass where the beggars have made home. Young boys are seen roaming around all day, but instead of taking action against those who spread pornography, the local police have kept a mysterious silence. The beggars have taken the whole city hostage while the prostitution of young girls under the guise of begging is also on the rise which has not only increased the problems of women coming to the bazaar for shopping but also the suspicious behaviour of beggars. Security problems have also arisen due to this. Among the beggars are a large number of young girls who enter the shops under the guise of begging and not only fulfil their purpose by trapping the shopkeepers with their attractive payments but also Valuable items are also taken away from the shop while the shopkeepers have to remain silent for fear of being discredited. Police was asked about the  prostitution dens but did not consider it appropriate to respond.

سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو رشوت کی ادائیگی کے بعد بھی انصاف نہ ملا

For the first time in political history, people belonging to the ruling party did not get justice even after paying bribes

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,17جنوری2022)—کلرسیداں کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو رشوت کی ادائیگی کے بعد بھی انصاف نہ ملا اور انہیں پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی سربراہی میں کلرسیداں میں مقامی پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنا پڑی،جن لوگوں پر تھانے میں تشدد کیا گیا ان کا تعلق بھی پی ٹی ائی سے تھا ان سے رشوت کی مبینہ وصولی کے علاوہ انہیں انصاف دلانے میں کوشاں پی ٹی ائی یوسی کنوہا کے رہنما راجہ محمد اشفاق سے بھی دس ہزار وصول کر لیئے گئے ہیں اور یہ متاثرین کو انصاف تو نہ دلا سکے الٹاپولیس کو بھی دس ہزار کی رشوت ادا کرنے پر مجبور ہو گئے انہوں نے راجہ صغیر احمد سے بھی پولیس ایکشن پر شدید احتجاج کیا جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کا بھی کہنا تھاکہ پولیس اسٹیشن کلرسیداں منڈی میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے ذمہ دار مقامی ایس ایچ او ہیں انہوں نے کارکنوں اور میڈیا کی موجودگی میں کہا کہ وہ اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے سی پی او راولپنڈی کو کلرتھانے کی ناقص کارکردگی اور رشوت ستانی کا بتا چکے ہیں اب وہ اس بابت وزیراعلی عثمان بزدار سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں اگر عوامی نمائندے عوام سے لوٹ مار کرنے والے ہاتھ روک نہ سکیں تو پھر عوام کا اللہ ہی مالک ہے۔

مہنگائی جس عروج پر پہنچ چکی ہے اس کی مثال کہی نہیں ملتی۔چوہدری زین العابدین عباس

There is no precedent for the rise in inflation. Chaudhry Zainul Abidin Abbas

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,17جنوری2022)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے بعد پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے اضافے نے غریب عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی جس عروج پر پہنچ چکی ہے اس کی مثال کہی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دیکھا کر ملک کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگایا تھا،تین سال تک انہی نعروں سے اور مدینہ کی ریاست کے دعوے سے عوام کو دھوکا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے سے مہنگائی کا گراف ایک بار پھر اوپر چلا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بن گیا ہے۔حکمرانوں نے مہنگائی سے ملک کو دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے ہر شہری پی ٹی آئی سے نفرت کا اظہار کر رہا ہے۔اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے جبکہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں مگر حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔حکومتی بے حسی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ہے منی بجٹ پاس ہونے پر وزراء ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button