DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; In Kahuta city and its environs, fake faith healers have set up tents in every street and neighbourhood

کہوٹہ شہر اور گردونواحe جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جنوری2022)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں دم درود کے بہانے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے علاوہ روزانہ سینکڑوں خواتین سے ہزاروں روپے نذرانہ لیا جاتا ہے جبکہ شادی بیاہ خاوند ساس سسر کو قدموں میں لانے کے لیے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے تعویز گنڈے والے جعلی افراد نے کئی گھر اجاڑ کر رکھ دیے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے سرکاری کوارٹرز دوھپری اور دیگر علاقوں کے علاوہ شہر کی ہر گلی محلے میں یہ کاروبار عام ہو گیا ہے صبح سویرے عورتیں گھروں سے نکل جاتی ہیں اور پورا پورا دن ان لفنگے تعویز گنڈا کرنے والوں کے پاس بیٹھی رہتی ہیں اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہے روزانہ صبح سویرے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کلر چوک آکر ٹولیوں کی شکل میں معصوم بچوں سمیت شہر میں جگہ جگہ ڈیرے جما لیتی ہیں اور نوجوان خواتین مانگنے کے حوالے سے نوجوان نسل کو فحاشی عریای کی طرف مائل کرتی ہیں اور دوکانوں میں چوری بھی کرتی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ ڈی ایس پی کہوٹہ اور SHOکہوٹہ عمر صدیق گجر سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تعویز گنڈا دم درود کرنے والوں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 January 2022)
In Kahuta city and its environs, prostitutes have set up tents in every street neighborhood. In addition to immoral acts with women under the pretext of Dum Durood, hundreds of thousands of rupees are taken daily from women. The administration has remained a silent spectator in this regard. In addition to the government quarters in Dhopri and other areas, this business has become common in every street neighborhood of the city in the morning. The public have demanded from the police that Strict action should be taken. Immediate action should be taken against fake faith healers and professional beggars.

 

حکومت کا گھر جانے کا وقت آ گیا ہے,راجہ گلزار احمد گلزاری

It is time for the government to go home, Raja Gulzar Ahmed Gulzari

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جنوری2022)
راجہ گلزار احمد گلزاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کا گھر جانے کا وقت آ گیا ہے کارکن الیکشن کی تیاریا ں شروع کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں رات کو سوہیں صبح اٹھیں تو پتہ چلتا ہے فلاح چیز مہنگی ہو گئی، بجلی مہنگی ہو گئی، پٹرول مہنگا ہو گیا غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد گلزاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button