DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Truck smashes in to vehicles at Mandra toll plaza

مندرہ ٹول پلازہ پر حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کے سبب متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا

مندرہ، گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام ، 16 جنوری 2022) — ٹول پلازہ مندرہ پر ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ ٹول پلازہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ایک شخص شدید زخمی ہے جسے مندرا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Mandra, Gujar Khan ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 January 2022) — Accident at Toll Plaza Mandra due to brake failure of a truck trampled several vehicles parked at the toll plaza. No casualties were reported but one person was critically injured and was shifted to Mandira Hospital.

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر قمر الاسلام راجہ نے چک بیلی خان میں لوگوں کے مسلم لیگ ن میں شمولیتی پروگرام سے خطاب

PML-N Punjab Vice President Qamar-ul-Islam Raja Addresses People’s Involvement Program In Chak Baile Khan

چک بیلی خان ,گوجرخان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,16جنوری2022)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر قمر الاسلام راجہ نے چک بیلی خان میں لوگوں کے مسلم لیگ ن میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ یقین رکھیں چوہدری نثار علی خان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہو گا بہت عرصہ تک اس علاقہ کے عوام کو تعلیم جیسی ترقی سے محروم رکھا گیا اور اس کے لئے کام کرنے والے ہر شخص کا راستہ بھی روکنے کی کوشش کی گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک بیلی خان میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق نائب صدر چوہدری مختار احمد نیاز (مرحوم) کی رہائش گاہ پر ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مرحوم چوہدری مختار احمد نیاز کے بیٹوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی جناب غلام سرور خان کی جانب سے چک بیلی خان میں مقرر کردہ سابق فوکل پرسن حافظ منصور اورکشمیر الیکشن کی امیدوار محترمہ نازیہ نیاز کے ساتھی عقیل احمد شہکی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جناب قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے نظریات کو دیگر پارٹیوں سے بہتر سمجھتے ہیں وہ دن دور نہیں جب اس حکومت سے نجات ملے گی اور مسلم لیگ ن پھر سے اقتدار میں ہو گی

Show More

Related Articles

Back to top button