DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The trailers containing 900 bags of urea fertilizer reached Kallar, During the delivery, there was a lot of chaos and disorder

کلر سیداں میں 900بیگ یوریا کھاد پر مشتمل ٹریلا کلر سیداں پہنچ گیا۔تقسیم کے دوران شدید دھکم پیل اور بد نظمی دیکھنے میں آئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,13جنوری2022)—کلر سیداں میں 900بیگ یوریا کھاد پر مشتمل ٹریلا کلر سیداں پہنچ گیا۔تقسیم کے دوران شدید دھکم پیل اور بد نظمی دیکھنے میں آئی۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان،تحصیلدار محمود احمد بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی زیر نگرانی پانچ سو یوریا کھاد ساڑھے تین سو کاشتکاروں میں تقسیم کی جبکہ چار سو بیگ کھاد چوآ خالصہ میں تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت بشارت اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ جن کاشتکاروں کے پاس کسان کارڈ کی سہولت تھی انہیں ترجیح دیتے ہوئے دو دو بیگ جبکہ شناختی کارڈ پر ایک ایک بیگ فروخت کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 1600 مزید یوریا کھاد کی بکنگ کروا دی گئی ہے جو امید ہے ایک ہفتہ تک کلر سیداں پہنچ جائے گی۔ادھر کلر سیداں میں کھاد ڈیلر چوہدری ظفر محمود نے بتایا کہ انہوں نے 300 بیگ سونا یوریا جبکہ 100بیگ سونا ڈی اے پی کی بکنگ بھی کروا دی ہے جس سے کلر سیداں میں کھاد کی قلت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔

Kallar Sydan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 January 2022) * Kallar Syedan with 900 bags of fertilizer trailer reached Kallar Syedan. Basharat Mehmood Awan, Tehsildar Mehmood Ahmed Bhatti also reached the spot and distributed 500 urea fertilizer among three hundred and fifty farmers under their supervision while 400 bags of fertilizer were distributed in Choa Khalsa. Assistant Director Agriculture Basharat Awan told the media that the farmers who had the facility of farmer card were given two bags while one bag was sold on the identity card. He said that 1600 more fertilizers were booked. Chaudhry Zafar Mehmood, a fertilizer dealer in Kallar Syedan, said that he had booked 300 bags and 100 bags of gold DAP, which helped him to get fertilizer in Kallar Syedan. The situation arising out of the shortage of will be overcome.

تجاوزات کے خلاف کلر سیداں شہر میں آپریشن

Operation against encroachments in Kallar Syedan city

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,13جنوری2022)—چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے ہمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کلر سیداں شہر میں لگاتار تین دن گوجر خان روڈ پنڈی روڈ،چوآ روڈ اور مرید چوک میں آپریشن کیا۔جس میں ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں اور مختلف نوعیت کا سامان قبضہ میں لے لیاگیا۔ اس دوران انہوں نے دوکانداروں کو ہدائت کی کہ اپنا سامان دوکان کے اندر رکھیں بصورت دیگر مزید سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ دیگر اضلاع اور صوبوں سے آنے والے ریڑھی بانوں نے کلر سیداں میں اودھم مچا رکھا ہے۔تمام راستے سڑکیں اور بازار ریڑھیاں کھڑی کر کے بند کر رکھے ہیں۔

ظفرعباس مغل کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ تریل میں ادا کی گئی

Zafar Abbas Mughal’s mother passed away. Funeral prayers were offered in Trail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,13جنوری2022)—یوسی غزن آباد کے سابق وائس چیئرمین ظفرعباس مغل کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ تریل میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،محمد زبیر کیانی، محمد نوید بھٹی، راجہ شہزاد یونس، طارق یاسین،چوہدری محمد حنیف،ماسٹر عبدالمجید،خان عثمان یوسفزئی،چوہدری توقیر اسلم،مسعور بھٹی،سردار آصف،سید مداح حسین شاہ،نمبردار اسد عزیز،محسن کیانی، مرزا ساجد علی، راجہ فیصل زبیر،عمران کیانی، چوہدری عبدالخطیب اور دیگر نے شرکت کی۔

ولایت خان کو گاؤں صحی بھلاکھر میں سپرد خاک دیا گیا

Walliyat Khan passed away in Sehi village in Balakhar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,13جنوری2022)—راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ اور راجہ عابد ایڈووکیٹ کے نانا ولایت خان کو گاؤں صحی بھلاکھر میں سپرد خاک دیا گیا نمازجنازہ میں جے یو آئی تحصیل کلرکے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد صفدر کیانی،راجہ شیربہادر،چوہدری صداقت حسین،ناصر کیانی،نمبردار اسد عزیز،راجہ شجاع،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم کے علاوہ وکلا اور شہریوں نے شرکت کی آصف محمود کیانی،مسعود احمد بھٹی،سید جنید عبا س شاہ،سردار بشیر احمد ایڈووکیٹ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری توقیراسلم،راجہ ناصر عمرظفیر،یا سر بشیر ر ا جہ ا یڈ و و کیٹ،نعما ن ظفر بھٹی ا یڈ و و کیٹ،عمیر بھٹی،بیر سٹر ز ین،ملک سا جد ا یڈ و و کیٹ،عثما ن بھٹی ا یڈ و و کیٹ،ر ا جہ ا ر سلا ن و ینس،سیٹھ نعما ن عا بد،ر ا جہ ا ر سلا ن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button