DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The Murree tragedy is the result of administrative negligence. Engineer Qamar Islam Raja

سانحہ مری انتظامی غفلت لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔انجینئر قمراسلام راجہ

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی10جنوری2022)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ سانحہ مری انتظامی غفلت لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ملک میں کوئی نظام موجود نہیں جادو ٹونوں سے نظام سلطنت چلایا جا رھا ہے لیگی کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوچھہ میں راجہ ناصرمنہاس کے والد محمد یوسف منہاس کی تقریب چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس، چوہدری طارق تاج،مسعود بھٹی،توقیر اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔قمراسلام راجہ نے کہا کہ مری میں غیر معمولی برفباری نہیں ہوئی بلکہ معمول کی تھی درجنوں سیاحوں کی ہلاکتیں حکومتی انتظامی نااہلی اور عفلت کا نتیجہ ہیں پنجاب ہائی وے اور ٹریفک وارڈن سانحہ کے بنیادی ذمہ دار ہیں۔ ماضی میں برفباری سے قبل مشینری مختلف وقفوں کے ساتھ پہنچا دی جاتی تھی مگر اس بار مشینری کو سانحہ کے بعد حرکت میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب ادارے اپنے کام نہ کریں اور ملکی سلطنت کا نظام بھی مروجہ طریقوں کی بجائے جادو ٹونے پر چلایا جائے تو پھر ادارے بے توقیر اور ناکام ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں مسلم لیگ ن ہر الیکشن میں بھرپور ٹیم اتارے گی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 10 January 2022) * PML-N Punjab Vice President and former Member of Assembly Engineer Qamar Islam Raja has said that the Murree tragedy is the result of administrative negligence. There is no system in the country. He expressed these views while talking to the media on the occasion of Chehlum of Muhammad Yusuf Minhas, father of Raja Nasir Minhas in Jochha. On this occasion Raja Nadeem Ahmed, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mahmood, Zainul Abidin Abbas, Chaudhry Tariq Taj, Masood Bhatti, Tauqeer Aslam, and others were also present. In the past, before the snowfall, the machinery was delivered at different intervals, but this time the machinery was mobilized after the tragedy, Then the institutions become disrespectful and fail. He asked the workers to start preparations for the local body elections. PML-N will field a full team in every election.

عثمان صفدر کیانی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب موہڑہ راجگان (بھلاکھر) میں ہوئئ

Wallima of Usman Safdar Kiyani celebrated in Morra Rajgaan, Balakhar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی10جنوری2022)—ریٹائرڈ سیشن جج محمدشیراز کیانی کے بھتیجے و سابق کونسلر جبران صفدر کیانی کے بھائی عثمان صفدر کیانی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب موہڑہ راجگان (بھلاکھر) میں ہوئئ جس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،سابق ارکان پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ، محمود شوکت بھٹی، محمد زبیر کیانی، راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی، محمد ظریف راجا، راجہ طلال خلیل،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس، صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد، راجہ عاصم صدیق، محمد اعجاز بٹ،چوہدری عرفان احمد ایڈووکیٹ، راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ، راجہ عبدالمجید،سردار محمد آصف،آصف محمود کیانی،چوہدری توقیراسلم،نمبردار اسد عزیز،چوہدری فیصل حفیظ، مسعود احمد بھٹی سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button