DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Selection of Huddersfield Welfare Association officials

ہڈرزفیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب

ہڈرزفیلڈ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،09جنوری2022)— یارکشائر ہڈرزفیلڈ کی معروف سماجی شخصیت الحاج سردار محمد کی طرف سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں ہڈرزفیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز علامہ قاری محمد عباس کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں متفقہ طور ہڈرزفیلڈویلفیئر ایسوسی ایشن کیلئے عُہدیداران و ممبران کی از سر نو ممبر سازی کا جائزہ لیتے ہوئے ممبر ان کا چُناؤ کیا گیا ۔ پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے کیلئے جن عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ان میں چیئرمین اختر وحید ، سینئر وائس چیئرمین سید راشد بخاری ،وائس چیئرمین راجہ ندیم ،جنرل سیکرٹری حاجی سردار محمد، اسسٹنٹ سیکرٹری ذوالقرنین ، فنانس سیکرٹری ارشد محمود شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایگزیکٹو ممبران کے انتخاب کا عمل میں لا یا گیا جن کی کُل تعداد نو حضرات پر مشتمل ہے۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ قاری محمد عباس نے منتخب ممبران حضرات کیلئے استقامت کی دعا کرائی ۔

Huddersfield: ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 09 January 2022) – A large number of Pakistani community attended the event organized by Alhaj Sardar Mohammad, a well-known social figure of Huddersfield, Yorkshire. The event was organized by Huddersfield Welfare Association. The proceedings were formally started with the recitation of the Holy Quran by Allama Qari Muhammad Abbas. He was later unanimously elected a member of the Huddersfield Welfare Association after reviewing the re-membership of officials and members. Among the officials selected to serve the Pakistani community are Chairman Akhtar Waheed, Senior Vice Chairman Syed Rashid Bukhari, Vice Chairman Raja Nadeem, General Secretary Haji Sardar Muhammad, Assistant Secretary Zulqarnain and Finance Secretary Arshad Mahmood. The selection of executive members was carried out, a total of nine members. At the end of the program, Allama Qari Muhammad Abbas prayed for perseverance for the elected members.

 

الفیض ٹریول بیول کے مالک چوہدری غلام فاروق کے اعزاز میں اجالا سینٹر میں عشائیہ

Ujala Foundation Slough holds reception for Ch Ghulam Farooq of Al Faiz Travel, Bewal

سلاو:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , افتخار وارثی،09جنوری2022)—اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ کے چیئرمین ذوالفقار علی وارثی نے پاکستان سے آئے ہوئے الفیض ٹریول بیول کے مالک چوہدری غلام فاروق کے اعزاز میں اجالا سینٹر میں عشائیہ دیا ۔ اجالا میں تشریف لانے پر ذوالفقار علی وارثی نے مہمان خصوصی کو گلاب کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔، عشائیہ کی اس یادگار تقریب میں مہمانِ خصوصی سمیت دیگر مہمانوں میں چوہدری محمد شفیق، حاجی مختار احمد، محمد زبیر، محمد زاہد، محمد طارق، محمد ریاض، محمد تاج، ثالث حسین، اور امتیاز پاشا کے علاوہ میزبان ٹیم میں چوہدری اصغر علی، چوہدری مشتاق احمد، راجہ جاوید کیانی، ظفر اقبال، فکیم جمبوکس، اور علی رضا شامل تھے ۔چوہدری غلام فاروق نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اجالا فاؤنڈیشن کے کام کو بہت سراہا اور اجالا کی ٹیم بالخصوص ذوالفقار وارثی کا شکریہ ادا کیا ۔

کھناہدہ چوآخالصہ کے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں مقیم مناظر حسین جنجوعہ کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد چوآخالصہ اپنے گھر منتقل ہو گئے

Manazar Hussain Janjua, a resident of Harare, Zimbabwe moved to his home in Khandah, Choa Khalsa after undergoing open heart surgery at a private hospital in Islamabad

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—کھناہدہ چوآخالصہ کے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں مقیم مناظر حسین جنجوعہ کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد چوآخالصہ اپنے گھر منتقل ہو گئے۔چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویراختر شیرازی،حوالدار محمود علی جنجوعہ اور اکرام الحق قریشی نے ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ صاحب کے دل کی میجر سرجری یونیورسٹی ھسپتال کوونٹری میں بفضل تعالی کامیاب

Sahibzada Pir Dildar Ali Shah successful Heart Major Surgery at University Hospital Coventry

کوونٹری:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،09جنوری2022)—پیر سید الحاج الحافظ محمد عبداللہ شاہ دیوان حضوری رحمتہ اللہ علیہ دربار عالیہ سوھاوہ جہلم پاکستان کے سجادہ نشین و دیوان حضوری سینٹر کوونٹری برطانیہ کے بانی صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ صاحب کے دل کی میجر سرجری یونیورسٹی ھسپتال کوونٹری میں بفضل تعالی کامیاب ھو چکی ھے دعا ھے کہ اللہ تعالی پیر صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین

Show More

Related Articles

Back to top button