DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mehrab Mughal of Choa Khalsa deployed as Women Security forces at Islamabad International Airport

چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال سے محراب مغل کواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیکورٹی فورس تعنیات کردیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)محکمہ زراعت کے سینئر اہلکار بشیر احمد مغل کی دختر محراب مغل ایئرپورٹ سیکورٹی فورس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئی ہیں انہیں کراچی میں پاسنگ آؤٹ کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعنیات کردیا گیا ان کا تعلق چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال سے ہے۔

Kallar Syedan: (RPothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 08 January 2022) The daughter of senior Agriculture Department official Bashir Ahmed Mughal, Mehrab Mughal as been deployed at Islamabad airport as  Airport Security Force. She was posted at Islamabad International Airport after passing out in Karachi. Mehrab is from village Takal in UC  Choa Khalsa.

خالد محمود سکنہ نندنہ جٹال نے چوری کامقدمہ درج کر دیا

Khalid Mahmood resident Nandana Jatal registered a case of theft

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)خالد محمود سکنہ نندنہ جٹال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں ڈھوک دہری نندنہ جٹال کا رہائشی ہوں میں اپنے بھانجے منان الحق کے نئے مکان چوکپنڈوری میں تعمیر کروا رہاہوں۔گزشتہ روز بوقت 9 بجے دن موقع پر آیا تو دیکھا کہ گیٹ کے اوپر نصب گرل اکھڑی ہوئی تھی۔اندر جا کر دیکھا تو وہاں سے 6 کاٹن باتھ ٹائلز، ایک عدد موٹر میزائل اور موٹر کی تاریں اور رسی دو عدد انڈین باتھ سیٹ اور اس کا سامان 150میٹر تار بجلی اور بورڈ 4ڈبے بونڈ اندر سے غائب تھے۔چوری والے سامان کی مجموعی مالیت 60 ہزار روپے بنتی ہے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے۔

راجہ گلستان خان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا

Prayer for the health of Raja Gulistan Khan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان صاحب فراش ہو گئے،وہ چند ایام قبل فرش پر گر گئے تھے جس سے ان کی کولہے کی ہڈی متاثر ہوئی اور ڈاکٹر نے انہیں ایک ماہ تک بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔چوہدری توقیر اسلم، چوہدری تنویر اختر شیرازی، راجہ داؤد اکبر،اکرام الحق قریشی نے گاؤں میرا بھٹیاں جا کر راجہ گلستان خان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر کھاد دستیاب نہیں

Fertilizer not available at official rates in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)—کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر کھاد دستیاب نہیں،دوسری جانب جمعہ کے روز سے کھاد کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔پہلے گندم کی بجائی کے وقت سرکاری نرخوں پر بیج اور کھاد دستیاب نہ ہوئی اور اب جب بارشوں کے بعد کاشتکاروں کی جانب سے یوریا سمیت متعدد کھادوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تو ان کی عدم فراہمی نے بحرانی شکل اختیار کر لی۔اس کی عدم دستابی حکومتی نااہلی اور مافیا کا گٹھ جوڑ بتائی جا رہی ہے۔محکمہ زراعت کے مطابق کھاد تیار کرنے والی کمپنیاں یوریا کے ساتھ ساتھ ڈی اے پی،بوران،زنک سلفیٹ کی خریداری کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے۔ جو چھوٹے ڈیلرز خرید نہیں پاتے دوسری جانب کھاد کی مانگ میں فوری اضافے کے ساتھ ہی کھاد فیکٹریوں نے اس کے نرخوں میں بھی اضافہ کرکے کاشتکاروں کی کمر توڑ ڈالی ہے۔ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں 503 روپے اور این پی کے نرخوں میں فی بیگ 227روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن میں جو کچھ بویا تھا وہ انہیں آج وہی کاٹنا پڑرہا ہے۔ حاجی اخلاق حسین

What Prime Minister Imran Khan sowed in the opposition, he has to reap today. Haji Akhlaq Hussain

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن میں جو کچھ بویا تھا وہ انہیں آج وہی کاٹنا پڑرہا ہے۔ دوسروں کو چور کہنے والے آج خود اپنی تلاشی دینے کو تیار نہیں بھاری فنڈز دینے والوں کو بھاری ٹھیکے دے کر اربوں کا فائدہ پہنچایا جا رھا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سات برس تک حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے والی پی ٹی آئی کوالیکشن کمیشن نے بے نقاب کردیا ہے۔ 53 اکاؤنٹ چھپانے والے کس طرح صادق و آمین کہلوا سکتے ہیں۔ اب مخالفین کو چور چور کہنے کا منجن مزید فروخت نہیں کیا جا سکتا عمران خان وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو کر الیکشن کمیشن کو جواب دیں۔چوری شدہ الیکشن پر اقتدار حاصل کرنے والوں کی چوریاں نااہلیاں اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو بھاری چندے دیئے انہیں پی ٹی آئی نے اقتدار میں آ کر اس کے عوض انہیں بھاری ٹھیکے دے کر فائدہ پہنچایا۔

طاہر محمود بھٹی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ حرکت قلب بند ہونے سے برطانیہ میں انتقال کر گئیں

Tahir Bhatti of Choa Khalsa

Sister of Tahir Mehmood Bhatti and Amir Mehmood Bhatti Advocate of Choa Khalsa died of heart failure in UK

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)انجمن تاجراں چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ حرکت قلب بند ہونے سے برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔انہیں بعد نمازجمعہ لنکاشائر میں سپردخاک کر دیاگیا۔

ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر حاجی لہراسب حسین راجہ کی اہلیہ کو گاؤں درکالی شیرشاہی میں سپردخاک کردیا گیا

Retired Headmaster Haji Lehrasab Hussain Raja’s wife passed away in village Darkali Sher Shahi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر حاجی لہراسب حسین راجہ کی اہلیہ کو گاؤں درکالی شیرشاہی میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں ریونیو آفیسر منصوراحمد مرزا،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،احسان الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی،حافظ بابر،قاری شمس،راجہ اذکار،راجہ سرفراز،مدثر بھٹی اور اساتذہ نے شرکت کی۔

سابق کونسلر چوہدری خادم حسین انتقال کر گئے،نماز جنازہ موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی

Former Councillor Chaudhry Khadim Hussain has passed away, Funeral prayers were offered at Mohra Heeran

www.pothwar.com / Morra Heeran

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی08جنوری2022)یوسی چوآخالصہ کے سابق کونسلر چوہدری خادم حسین انتقال کر گئے،نماز جنازہ موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی۔جس میں سیاسی سماجی رہنماوں،وکلا،اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔مرحوم نے چوآخالصہ کی سیاست میں بڑا فعال کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button