DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Dr. Tariq Mahmood, a renowned physician, retired from government service after 32 years of service

بیول کے معروف معالج ڈاکٹر طارق محمود بتیس سال خدمات سرانجام دینے کے بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے

بیول,گوجرخان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,07جنوری2022)— بیول کے معروف معالج ڈاکٹر طارق محمود بتیس سال خدمات سرانجام دینے کے بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ وہ ان دنوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں تعینات تھے۔ انہوں نے طویل عرصہ دیہی علاقے میں خدمات سرانجام دیں۔ وہ بنیادی مرکز صحت کاہلیاں سیاہلیاں، سرصوبہ شاہ، اسلام پورہ جبر میں تعینات رہے۔ پروموشن کے بعد وہ بینظیر ہسپتال راولپنڈی اور کلر سیداں میں تعینات رہے۔ ملازمت کا دورانیہ باعزت اور پر وقار انداز میں مکمل کرنے پر منیجر نیشنل بنک بیول راجہ عبدالجبار بھٹی، ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی، معروف سیاسی رہنما چوہدری محبوب آف لس، ماسٹر خالد بزمی اور دیگر احباب نے پھول پیش کئے اور مبارکباد دی۔

Bewal, Gujar Khan: ( Pothwar.com, 07 January 2022) – Dr. Tariq Mahmood, a renowned physician of Bewal, retired from government service after 32 years of service. He was stationed at Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan ​​in those days. He served in rural areas for a long time. He was stationed at Basic Health Center Kahlian Siahlian, Sir Sooba Shah, Islampura Jabbar. After promotion, he was posted at Benazir Hospital, Rawalpindi and Kallar Syedan. Manager National Bank Bewal Raja Abdul Jabbar Bhatti, Headmaster Dr. Jahangir Afzal Hashmi, renowned political leader Chaudhry Mehboob of Luss, Master Khalid Bazmi and other friends presented flowers and congratulated him on completing his tenure in a dignified manner.

بیول میں کھاد سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں

Fertilizer is not available at official rates in Bewal

بیول,گوجرخان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,07جنوری2022)—بیول میں کھاد سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہے۔ مقامی کسانوں نے شکایت کی ہے کہ بیول کے آڑھتی اٹھارہ سو والی کھاد تین ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں جو غریب کسانوں کی پہنچ سے باہر ہے جس سے آئندہ گندم کی پیداوارپر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ حکومت کو چاہے کہ فی الفور نوٹس لے اوربیول میں سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button