DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrested man from Kambili Sadiq on charges of stealing chairs from tent service

پولیس نے ٹینٹ سروس سے کرسیاں چوری کرنے کے الزام میں ملزم کمبیلی صادق سےگرفتار

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی02جنوری2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے ٹینٹ سروس سے کرسیاں چوری کرنے کے الزام میں سبحان صفدر سکنہ کمبیلی صادق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 70مسروقہ کرسیاں برآمد کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے مزید وارداتوں کے بارے میں بھی تفتیش کی جائے گی۔

Klar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 02 January 2022) * Kallar Syedan Police arrested Subhan Safdar resident of Kambili Sadiq on charges of stealing chairs from tent service and recovered 70 stolen chairs from his possession and obtained physical remand. According to the police, the accused will also be questioned about further incidents.

گاؤں کھناہدہ کے دوبئی میں مقیم افضال بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Afzal Butt of Dubai and Khandah held in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی02جنوری2022)—گاؤں کھناہدہ کے دوبئی میں مقیم افضال بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سید عمیر علی شاہ،رضا بٹ،خالد شاہین بٹ،قمر بٹ،چوہدری ارشد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری امتیاز احمد کو صوبائی حلقہ پی پی 10 کا امیرنامزد کر دیا

Chaudhry Imtiaz Ahmed nominated as Amir of PP-10 constituency

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی02جنوری2022)—امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف حسین شاہ شیرازی نے چوہدری امتیاز احمد کو صوبائی حلقہ پی پی 10 کا امیرنامزد کر دیا جس کے بعد چوہدری امتیاز نے باہمی مشاورت سے چوہدری محمد وقاص کو سیکرٹری جنرل۔ عبدالقدیر اعوان،چوہدری عطا ربانی،بشیر حسین،یوسف زئی،طس،قاضی خالد محمود،حافظ محمد ایوب کو نائب امراء،ڈپٹی سیکرٹریز کیلئے عارف خلیل،اشتیاق احمد،قاضی سلیم اصغر، پروفیسر نعیم مشتاق اور حافظ مقبول احمد، قاضی عبدالرحمان صدر الخدمت فاؤنڈیشن، عارف خلیل سیکرٹری جنرل، عبدالقدیر اعوان کو سیاسی کمیٹی کا صدر، قاضی عزیز الرحمان کو جنرل سیکرٹری،ناظم مالیات کیلئے چوہدری محمد شفیع جبکہ قاضی انوار الحق کو ناظم اطلاعات سوشل میڈیا نامزد کر دیا ہے۔اس موقع پر امیر ضلع راولپنڈی سید عارف حسین شاہ شیرازی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا،نایب امیر ضلع راولپنڈی سید عزیر حامداور نائب امیر ضلع راولپنڈی خالد محمود مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے تحصیلوں کے سیکرٹری اطلاعات کے ماہانہ اجلاس سے خطاب

PPP District Rawalpindi Information Secretary Muhammad Shahid addressed the monthly meeting of Tehsils Information Secretary

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی02جنوری2022)—نااہل حکمرانوں نے نئے سال کے پہلے دن ہی غریب عوام پر پٹرول بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے تحصیلوں کے سیکرٹری اطلاعات کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ہے پیپلز پارٹی منی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے 350 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے سے ملک میں مہنگاء کا نیا طوفان آئے گا غریب عوام مہنگاء کے نئے بوجھ کو برداشت نہیں کرپائے گے ہر طرف مایوسی و بیچینی پھیلے گی انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کو عالمی مالیاتی ادروں کے حوالے کرنے سے عمران نیازی کی عوام دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے تحریک انصاف کی حکومت میں شامل تمام لوٹے جھوٹ بول بول کر عوام کی آنکھوں میں دھوک جھونک رہے ہیں عمران نیازی غریب عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں انھوں نے کہا 70 سالوں میں اتنی مہنگاء نہیں ہوء جتنی ان کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ہوچکی ہے عوام کا صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا عوام دشمن حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا جعلی سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ہر جیالہ بلاول بھٹو زرداری کی کال کا منتظر ہے۔

پچھوٹ کھناہدہ کے کویت میں مقیم نوجوان محمد گلفراز انتقال کر گئے

M Gulfraz of village Pachot, Khanadah passed away in Kuwait

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی02جنوری2022)—پچھوٹ کھناہدہ کے کویت میں مقیم نوجوان محمد گلفراز انتقال کر گئے نماز جنازہ پچھوٹ کھناہدہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار ملک بشارت، قاضی امجد محبوب،الحاج غلام ظہیر،قاضی عرفان،عنایت عباس،چوہدری عبدالجلیل اور دیگر نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button