DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Governor Punjab Ch Sarwar at the inauguration ceremony filtration plant in village Dhok Makk Bukhari

گورنر پنجاب اور سرپرست اعلی پنجاب آب پاک اتھارٹی چوہدری محمدسرور کاڈھوک مک بخاری میں حکومت پنجاب کے منصوبے آب پاک اتھارٹی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سلسلہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی30دسمبر2021)—گورنر پنجاب اور سرپرست اعلی پنجاب آب پاک اتھارٹی چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔مہنگائی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔گڈ گورننس،رولز آف لاء،پولیس ریفارمز،لوکل گورنمنٹ کو مضبور کرنے کے حوالے سے ہمیں چیلنجز درپیش ہیں۔لوگوں کی صحت،بے روزگاری کا سامنا ہے۔ہمارے ملک میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ہم ملکی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجودمس مینجمنٹ،کرپشن کی وجہ سے ہمارے ملک میں غربت کا گراف اوپر گیا ہے۔غریب آدمی کو 70 سالوں میں بھی انصاف نہیں دے سکے اس کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلر سیداں کی ڈھوک مک بخاری میں حکومت پنجاب کے منصوبے آب پاک اتھارٹی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سلسلہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔چیئرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد خان،ایم این این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی، سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف،انوار الحق،قمرایاز خان اور آصف محمود کیانی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وہ پاکستان بنانا ہے جس کا وزیر اعظم عمران خان نے مینار پاکستان میں کھڑے ہو کر قوم سے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم دو نہیں ایک پاکستان بنائیں گے جس میں بڑا چھوٹا،طاقت ور اور کمزور سب برابر ہونگے۔انشاء اللہ ہماری کاوش ہے کہ ہم وہ پاکستان حاصل کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے دوران این جی اوز سمیت مقامی اور اوور سیز پاکستانیوں کے تعاون سے 20 لاکھ گھرانوں کو ان کے گھروں میں ایک مہینے کا راشن پہنچایا ہے۔ایک ہفتے میں جیلوں میں 47 ہزار قیدیوں کیلئے سینی ٹائرز اور فیس ماسک سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں جبکہ ہسپتالوں میں کروڑوں کے حساب سے کٹس اور وینٹی لیٹرز بھی فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ این جی او اور اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے اگلے سال 75ہزار ہینڈپمپ اور سولر ہینڈ پمپز لوگوں کے گھروں میں لگائے جائیں گے تا کہ انہیں پانی کے حصول میں پیدا ہونے والے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے صداقت علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب پارٹیاں عوام اور ورکرز کے درمیان فاصلے پیدا کر لیتی ہیں تو مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں ہمیں اپنے ورکرز کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے جن کی وجہ سے ہم برسراقتدار آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے برطانیہ کا پہلا مسلمان ممبر آف پارلیمنٹ بننے کا اعزاز حاصل ہے اس کے بعد پاکستان میں گورنر اور پھر سینیٹ کا ممبر بنا،میں نے ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کی کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے بڑے عہدے پر فائض ہونگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ہمیشہ انہی لوگوں کا نام زندہ رہا ہے جنہوں نے غریب عوام کی خدمت کی ہے۔عبدالستار عیدی ہمارے دلوں میں اس لئے بستا ہے کہ اس نے اپنی زندگی لوگوں کیلئے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہالاکھوں کی تعداد میں ایسے گھر موجود ہیں جن میں ہینڈ پمپز نہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے مگر ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ اتنے سال گزر جانے کے باوجود ہم پاکستانی عوام کو پینے کیلئے صاف پانی نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کے لاہور کے ایک چلڈرن ہسپتال کے ایگزیکٹو نے مجھے بتایا کہ گندا پانی پینے کی وجہ سے ایک لاکھ بچہ ان کے ہسپتال میں داخل ہے۔70 فیصد لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں جس پر میں نے اس منصوبے کو ایک مشن کے طور پر لیااور “صاف پانی سب کیلئے”کے نام سے مہم شروع کی۔ہماری سرور فاؤنڈیشن دو سو سے زیادہ فلٹریشن پلانٹ نصب کر چکی ہے اور اس کی مدد سے ہم بیس لاکھ لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر صاف پانی ان کے گھروں مہیا کر رہے ہیں۔جب ہماری پارٹی برسراقتدار آئی تو میں نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا میرا مشن ہے اگر آپ مجھے یہ ذمہ داری سونپ دی جائے تو میں پنجاب کے ہر گاؤں قصبے اور شہر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی پہنچانے کی کوشش کرونگا اس کے بعد پنجاب آب پاک اتھارٹی عمل میں آئی مگربیوروکریسی کی روایتی رکاوٹوں کے باعث پنجاب آب پاک اتھارٹی کا عمل دو سال تک التواء کا شکار رہااور اس کے بعد پنجاب میں اس اتھارٹی کو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا۔انہوں نے کہاپہلے فیز میں 76 لاکھ لوگوں کو صاف پانی مہیا کریں گے اور اگلے فیز میں 75لاکھ لوگوں اس سہولت سے فیض یاب ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند مہینوں میں ہم پنجاب کی ڈیڈھ کروڑ آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے۔تقریب سے ایم این اے صداقت علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلر دانگلی روڈ کی تعمیر کیلئے 90کروڑ روپے کا تخمینہ لگاکر لاہور بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ میں 37 کالجز اور سکولوں کو آپ گریڈ کیا جا چکا ہے جبکہ 20مزید تعلیمی اداروں کو آپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے سو فیصد افراد کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شدید بیمار افراد کی فہرست مجھے دی جائے تا کہ ان کے صحت کارڈ ہنگامی بنیادوں پر تیار کروا کے ان کے حوالے کئے جا سکیں۔ایم پی اے راجہ صغیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پی پی 7 کے لوگوں کی خادم کی حیثیت سے خدمت کر رہا ہوں۔ملک سہیل اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حلقے میں بے شمار ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جس کا سہرا ایم این اے اور ایم پی اے کے سر جاتا ہے۔انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ تحصیل کلر سیداں کی چھ یوسیز کیلئے کلر تا دانگلی روڈ کی تعمیر اور چوآ خالصہ میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 30 December 2021) * Governor Punjab and Patron Supreme Punjab Water Pak Authority Chaudhry Muhammad Sarwar said that today we are facing many challenges. Inflation has gripped the whole world. We are facing challenges in governance, rules of law, police reforms, strengthening local government. We are facing health problems, unemployment. Despite being rich in resources, the graph of poverty in our country has gone up due to mismanagement and corruption. He was addressing a function at Dhok Makk Bukhari on the occasion of Water Filtration Plant under Punjab Government Water Supply Authority.

یوسی چوآ خالصہ کے لوگ تنظیم سازی کے نام پر جعل سازی نہیں ہونے دیں گے ,مسلم لیگ ن یوسی چوآ خالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق

People of UC Choa Khalsa will not allow forgery in the name of organization, PML-N UC Choa Khalsa President Subedar Major Abdul Razzaq

Sub Major (R) Abdul Razaq

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,30دسمبر2021)—مسلم لیگ ن یوسی چوآ خالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق اور سیکرٹری محمد ملک عبدالوحید نے نی تنظیم سازی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوآ خالصہ میں کوئی تنظیم سازی سے متعلقہ کوئی اجلاس منعقد ہی نہیں ہوا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چواخالصہ کے غیور لوگ بھیڑبکریاں نہیں ہیں ڈرائنگ روم کے اندر ہونے والیفیصلے ماضی میں قبول کیئے نہ اب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی تنظیم سازی ہے جس کا یوسی میں اجلاس تک منعقد نہ ہوا اور یوسی صدر سیکرٹری تک کو مدعو کیا گیا نہ ہی اعتماد میں لیا گیا،یوسی چوآ خالصہ کے لوگ تنظیم سازی کے نام پر جعل سازی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داران سن لیں میں ان کے اس فیصلے کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھتا ہوں

Show More

Related Articles

Back to top button