DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Chairman MC Kallar Syedan Sheikh Abdul Qaddos’s surprise visit to the municipality, almost all the staff were found absent.

چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کا بلدیہ کا سرپرائز وزٹ،تقریبا تمام عملہ غیر حاضر پایا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی29دسمبر2021)—چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کا بلدیہ کا سرپرائز وزٹ،تقریبا تمام عملہ غیر حاضر پایا گیا،چیئرمین شیخ عبدالقدوس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچانک ایم سی دفتر کا دورہ کیا وہ تمام شعبوں میں گئے جہاں تقریبا تمام عملہ غیر حاضر پایا گیا اور عدم حاضری پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ دفتر کام کے سلسلے میں آنے والوں نے شکایت کی تھی کہ بلدیہ کے اہلکار مقررہ وقت پر دفتر میں موجود نہیں ہوتے جس پر انہوں نے اپنے معمول سے ہٹ کر بلدیہ کا سرپرائز وزٹ کیا مختلف شعبوں میں جاکر دیکھا کہ تقریبا تمام سٹاف غیرحاضر پایا گیا جنہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا گیاہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ مختلف علاقوں سے کام کے سلسلے میں آنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایوان میں بھاری اکثریت کے باوجود مختصر سی تین رکنی اپوزیشن کو بلڈوز نہیں کیا بلکہ انہیں بھی مساوی فنڈز دے کر عمدہ روایت قائم کی ہے ہم نے دوتہائی سے ذیادہ اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو اہوان کا معتبر حصہ سمجھا یہی ہماری سیاسی کامیابی ہے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 29 December 2021) * Chairman Municipal Committee Kallar Syedan Sheikh Abdul Qadoos’s surprise visit to the municipality, almost all the staff were found absent, Chairman Sheikh Abdul Qadoos while talking to media He visited the office and visited all the departments where almost all the staff were found absent and they have been ordered to issue show cause notices for non-attendance. The officials of the department are not present in the office at the appointed time, on which he made a surprise visit to the municipality out of his usual routine. Government employees should ensure strict adherence to office hours so that those coming from different parts of the country do not face any difficulties in their work, he added. On the contrary, he established a good tradition by giving them equal funds This is our political achievement.

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج بروز بدھ دن ساڑھے بارہ بجے کلرسیداں میں صاف پانی کے منصوبے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کریں گے

Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar will inaugurate clean water project filtration plant in Kallar Syedan on Wednesday at 12:30 pm.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی29دسمبر2021)—گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج بروز بدھ دن ساڑھے بارہ بجے کلرسیداں میں صاف پانی کے منصوبے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کریں گے تقریب میں رکن۔اسمبلی راجہ صغیر احمد،ہارون کمال پاشا،حافظ سہیل اشرف،پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما انوارالحق شرکت کریں گے جبکہ قمرایاز تقریب کے میزبان ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل راولپنڈی کے ریجنل جنرل منیجر ظفرشفیق کے والد محترم محمد شفیق انتقال کر گئے

Muhammad Shafiq, father of Zafar Shafiq, Regional General Manager, PTCL Rawalpindi, has passed away.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی29دسمبر2021)—پی ٹی سی ایل راولپنڈی کے ریجنل جنرل منیجر ظفرشفیق کے والد محترم محمد شفیق انتقال کر گئے نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں تاجروں معززین علاقہ اور پی ٹی سی ایل کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

پھلینہ کے محمد احسان بھٹی کی والدہ سپردخاک

M Ehsan Bhatti passed away in Phalina

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی29دسمبر2021)—پھلینہ کے محمد احسان بھٹی کی والدہ سپردخاک،نمازجنازہ میں سائیں شعبان فرید،حافظ سہیل اشرف ملک،حاجی اخلاق حسین،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،جنید بھٹی،مسعود بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، غالب حسین،ساجد بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

معروف کاروباری ڈاکٹر چوہدری مسعود اختر کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب ڈھوک مک میں ادا کی گئی

Mother in law of Dr Ch Masood Akhtar passed away in Dhok Makk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی29دسمبر2021)—معروف کاروباری ڈاکٹر چوہدری مسعود اختر کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب ڈھوک مک میں ادا کی گئی جس میں ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف،شیخ حسن ریاض، زین العابدین عباس،ملک زبیر احمد،صوفی ضابر حسین،حاجی محمد اسحاق،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز،قمرایاز،محمد ظریف راجا،انوارالحق،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button