DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The Narh area of Kahuta was covered with a “white sheet”. The first snowfall of the winter

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ نے "سفید چادر"اوڑھ لی۔ نڑھ میں موسم سرما کی پہلی برف باری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17دسمبر2021)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ نے “سفید چادر”اوڑھ لی۔ نڑھ میں موسم سرما کی پہلی برف باری۔سردی میں شدت آ گئی۔ گیس اور بجلی کی بھی آنکھ مچولی۔تفصیل کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سردی کی شدت میں تیزی آگئی ہے جبکہ گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے نڑھ کے علاقہ،پنج پیر، اوڑیک، پیالیاں، نڑھ مارکیٹ، چیڑاس اور دیگر علاقوں میں ہر طرف سفیدی نظر آنے لگی جبکہ برف باری کی وجہ سے دور دراز سے عوام نے نڑھ کا رخ کیا ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 December 2021)
The Narh area of Kahuta was covered with a “white sheet”. The first snowfall of the winter in Narh. According to the details, the cold snap has intensified in the last few days while the first snowfall of the winter season fell in Narh area of Kahuta tehsil yesterday. The areas of Panj Pir, Narh Market, Chiras and other areas started turning white with snow everywhere while vistors from far and wide have turned to Narh due to snowfall.

موجودہ حکومت کا کوئی بھی اقدام عوام دوست نہیں ہے ,چوہدری صداقت حسین اور وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی

Present government  is not people friendly with their lack of work , said Chaudhry Sadaqat Hussain and Vice-Chairman Tawfiq Taj Kayani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17دسمبر2021)
چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ خانیوال ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کا ن لیگ پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے لاہور کے بعد خانیوال کی جیت نے پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی عوام روٹی کے نوالے کو ترس گئے ہیں موجودہ حکومت کا کوئی بھی اقدام عوام دوست نہیں ہے عوام شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے قومی اسمبلی کے حلقوں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی پرخانیوال سے رانا سلیم اور لاہور سے شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارکبادپیش کی ہے۔ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول ترین جماعت ہے موجود ہ مساہل میں گری ہو ئی عوام اپنے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اب کسی کی باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں آنے والے نہیں ہیں اب عوام صرف کارکردگی مانگ رہی ہے ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کاکردگی صرف اور صرف ن لیگ کی ہی بہتر جنہوں نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی رہ پر لیا تھا مگر ایک غلط فیصلے سے ایک ایسی حکومت مسلط ہو گئی ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا ہے۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے پر فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجر کو خراج تحسین پیش

Tribute to dutiful SHO Omar Siddique Gujjar for taking stern action against criminals

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17دسمبر2021)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں سردار ارشد مجید، فیصل جرال اور فیضان خانزادہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے پر فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فرض شناس افسر کی تعینانی پر آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جس طرع کا ر کر دگی انہوں نے دیکھا ئی وہ لائق تحسین ہے کسی چپقلش کی وجہ سے اگر انکو تبدیل کیا گیا توہم عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں سردار ارشد مجید، فیصل جرال اور فیضان خانزادہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ایس ایچ او عمر صدیق گجر ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر ہیں انکے آتے ہی کہوٹہ میں جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف جو کاروائیاں کیں ہیں وہ قابل تعریف ہیں انھوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ میں کسی بھی کام کرنے والے آفیسر کو سیاسی لوگ ٹھہرنے نہیں دیتے جسکی وجہ سے منشیات فروشوں چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کی پشت پناہی سے انکو حوصلہ ملیا ہے انھوں نے عمر صدیق کی بہترین کارکردگی پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

کہوٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا

The growing population in Kahuta city is facing severe difficulties due to lack of cemeteries

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17دسمبر2021)
کہوٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا آزاد کشمیر و دیگر علاقوں سے آئے ہوئے آباد لوگ ستر فیصد آبادی کے لیے مرنے کے بعد دفنانے کے لیے کوئی سرکاری قبرستان نہیں ہے چند قبرستان جو ہیں ان میں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے اور باہر سے آ کر آباد ہونے والے لوگوں کے لیے جینا بھی مشکل اور مرنا بھی مشکل اپنے طور پر بھی جگہ خریدنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کروٹ پراجیکٹ آزاد پتن پراجیکٹ کے آر ایل پراجیکٹ کی وجہ سے زمین کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ قبرستان کی خریداری کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں ان خیالات کا اظہارمجیب اللہ ستی، عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی اور دیگر نے ایکل مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن میں وؤٹیں تو لے لیتے ہیں مگر بنیادی سہولیات نہیں دیتے کہوٹہ شہر میں جینے کے لیے صاف شفاف پانی سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات جبکہ مرنے والوں کے لیے کفن دفن کا انتظام انتہائی ضروری ہے انھوں نے منتحب نمائندوں بلدیاتی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے فوری طور پر قبرستان مہیا کریں اور آئندہ وؤٹ اُسی کو دیں گے جو ہمارے مطالبات پورے کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button