DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; President of Pakistan appointed Sardar Ijaz Ishaq Khan of Kallar Syedan as Judge at Islamabad high court

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیئے بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان بھی شامل ہیں جن کا تعلق کلرسیداں سے ہے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی17دسمبر2021)—صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیئے تین نئے ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن میں بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان بھی شامل ہیں جن کا تعلق کلرسیداں سے ہے یہ ملک کے معروف سینیئر قانون دان سردار محمد اسحاق کے فرزند ہیں جن کا تین برس قبل گھر میں نصب لفٹ کے حادثے میں انتقال ہوگیا تھا بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کے چچا سردار طارق مسعود اس وقت سپریم کورٹ کے جج ہیں اس طرح کلرسیداں کے اس معزز گھرانے کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ چچا سپریم کورٹ کے جج ہیں تو بھتیجا اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج تعنیات ہوا ہے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 17 December 2021) * President of Pakistan Arif Alvi has issued notification for the appointment of three new judges for the Islamabad High Court, including Barrister Sardar Ijaz Ishaq Khan who belongs to Kallar Syedan. He is the son of Sardar Muhammad Ishaq, a well-known senior lawyer of the country who died in an elevator accident at his home in village Saroha three years ago. Sardar Tariq Masood, is uncle of Barrister Sardar Ijaz Ishaq The honorable family also has the unique honor of being a judge of the Supreme Court while the nephew has been appointed a judge of the Islamabad High Court.

حکومت بلدیاتی الیکشن میں سنجیدہ ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔چوہدری جاوید کوثر

The government is serious in the local body elections. Workers should prepare for the local body elections. Chaudhry Javed Kausar

MPA Ch Javed Kausar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی17دسمبر2021)—پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوھدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن میں سنجیدہ ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوجو کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری توقیراسلم،جاوید کیانی،وسیم عباس بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر نیکہا کہ ماضی میں ہم نے ق لیگ کے دور میں کلرسیداں سے بیول اور گوجرخان کی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی تھی آج پھر اللہ نے موقع دیا کہ میں نے کلرسیداں سے بیول اور گوجرخان سے حبیب چوک کشادہ کارپٹ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے جس پر چالیس کروڑ کی لاگت آئے گی جس سے کلرسیداں بیول جبر گوجرخان کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی،بیول سے جبر کارپٹ روڈ مکمل ہو چکی ہے میں نے سڑکوں کی تعمیر کو اولیت دی یے سرورشہید ڈگری کالج کی بہتری کے علاوہ چنگا بنگیال میں گرلز کالج کے لیئے کوشاں ہوں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوٹھوہار یونیورسٹی ہمارا حق ہے مگر محدود وسائل کا سامنا ہے گوجرخان کو ضلع کا درجہ بھی ضرور ملنا چاہیئے مگر اس سے قبل دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جانا اشد ضروری ہے گوجرخان ضلع کی صورت میں کون سے علاقے اس میں شامل کیئے جائیں یہ بھی ایک سوال ہے اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ کلرسیداں کے لوگ گوجرخان ضلع کے خلاف نہیں مگر کلرسیداں کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے ہماری شناخت راولپنڈی ہی ہے۔

ڈھوک بابا الف تا مرزا کمبیلی روڈ خستہ حالی کا شکار

Dhok Baba Alaf to Mirza Kamibili Road in dilapidated condition

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی17دسمبر2021)—ڈھوک بابا الف تا مرزا کمبیلی روڈ خستہ حالی کا شکارہے،گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،گلیاں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں،نالہ کچا ہونے سے بیماریاں پھیل رہیں،پلی ایک عرصہ سے پکی نہیں ہوسکی،ووٹ دینے کے باوجود چوہدری جاوید کوثر نے پلٹ کر دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا،ان خیالات کا اظہار کونسلر طارق عباسی،فورمین عارف عباسی،منشا عباسی ایڈوکیٹ،علی اصغر عباسی،جاوید عباسی اور یونس عباسی،ظہور عباسی آف مرزا کمبیلی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ہمارے گاؤں سے الیکشن جیتے تھے لیکن انہیں صرف ووٹ لینے تک ہی ہمارے ساتھ مطلب تھا،بعد میں کبھی انہوں نے گاؤں آنا گوارہ بھی نہیں کیا،مرزا کمبیلی کی تمام گلیاں،مرکزی روڈ،پلی اور نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،مرکزی مسجد جانے والی تمام گلیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں،ہم چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری محمد عظیم سے اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل بھر کی طرح ہمارے گاؤں میں بھی ترقیاتی کام کروائیں اور ہمیں نظر انداز نہ کریں۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے آٹھ کے قریب ڈسپنروں کو فارغ کر دیا گیا

About eight dispensers working on daily wages posted at THQ Hospital Kallar Syedan have been fired

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر خالد انصاری نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے آٹھ کے قریب ڈسپنروں کو فارغ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر علی سجاد قریشی کا تبادلہ ملتا ن ہو گیا ہے جبکہ ڈاکٹر تہمینہ اشفاق آپریشن کے باعث تین ماہ کی رخصت پر گھر چلی گئی ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں مندرہ سے ماہر امراض چشم اب ہفتہ میں ایک دن (بدھ) کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں موجود ہوا کریں گے تا کہ آنکھوں کے امراض کے سلسلے میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آٹھویں کلاس کی طالبات سے پیسے لینے کی شکایت پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا فوری نوٹس

Immediate notice of Deputy Education Officer on complaint of taking money from 8th class students

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی17دسمبر2021)— آٹھویں کلاس کی طالبات سے پیسے لینے کی شکایت پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا فوری نوٹس،موقع پر پہنچ کر پیسے واپس کروا دہئے۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ کلر سیداں کے نواحی سروہا میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں آٹھویں کلاس کی طالبات جن کے ضمنی امتحانات شروع ہیں سے سوال ناموں کی فوٹو سٹیٹ سے ساٹھ روپے وصول کئے جا رہے ہیں جس پر انہوں نے شکایت کی تصدیق کیلئے اسٹاف کو سکول روانہ کر دیاجہاں انہوں نے سکول کی طالبات سے جب تصدیق کی تو شکایت درست ثابت ہوئی جس پر سٹاف نے طالیاب سے لئے گئے پیسے موقع پر واپس کروا دہئے۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ سکول کی ہیڈ مسٹریس سے طالبات سے پیسے وصول کرنے کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے انہوں نے جواب دیا کہ ان کے علم میں ہی نہیں تھا کہ خواتین اساتذہ بچیوں سے پیسے لے رہی ہیں۔

خونخوار کتا چھوڑ کر گائے کو زخمی کروانے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against a man for allowing dog and injuring a cow

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی17دسمبر2021)—خونخوار کتا چھوڑ کر گائے کو زخمی کروانے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد یاسر نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں اور گھر میں مال مویشی پال رکھے ہیں۔گزشتہ روز میری گائے جو کہ دودھ دیتی ہے گھر میں بندھی ہوئی تھی اور رسی تڑوا کر باہر نکل گئی جس کی میں نے تلاش کی تو دیکھا کہ میری گائے زخمی حالت میں تھی جس کے تھن اور منہ سے خون نکل رہا تھا مزید گائے کاپورر جسم نیچے والے حصے سے خون بہہ رہا تھا اور جب خون بہنے والے راستے کو دیکھا تو خون کے نشانات محمد صغیر کے گھر تک جارہے تھے۔میں نے صغیر کے گھر سے اس کی بیوی سے پوچھا تواس نے بتایا کہ ہم لوگوں نے تمہاری گائے کو باندھ کر اپنا خونخوار کتا چھوڑا اور گائے کو زخمی کروا دیا تا کہ تم لوگ اپنے جانوروں کو سنبھال سکو۔

Show More

Related Articles

Back to top button