DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A case has been registered against three persons for renting ten vehicles from a rent-a-car and selling them by producing fake documents

رینٹ اے کار سے دس گاڑیاں کرائے پر حاصل کر کے جعلی کاغذات تیار کروا کر آگے فروخت کر نے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14دسمبر2021)—مختلف اوقات میں رینٹ اے کار سے دس کے قریب گاڑیاں کرائے پر حاصل کر کے مبینہ طور پر جعلی کاغذات تیار کروا کر آگے فروخت کر نے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔محمد وسیم سکنہ لونی جندراں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں کلر سیداں میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں جبکہ شاہ مقیم رینٹ اے کار کلر سیداں کا مالک لہراسب حسین بھی میرے ساتھ رینٹ اے کار کا کام کرتا ہے۔مسمی محمد عمر افضل،عمران خان اور اسامہ ساجد مختلف اوقات میں ہم سے دس گاڑیاں رینٹ پر لے گئے جو تا حال مذکوران نے گاڑیاں واپس کیں اور نہ ہی رینٹ کی رقم ادا کر رہے ہیں۔گاڑیوں کی واپسی اور رینٹ کا مطالبہ جب بھی کیا تو ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑیاں کسی دیگر اشخاص کو فروخت کر دی گئی ہیں۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزم دوبئی فرار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکے۔ سب انسپکٹر ملک محمد افضل مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 14 December 2021) A case has been registered by Mohammad Waseem, a resident of Loni Jindran, who told Kallar Syedan ​​police station that he runs a rent-a-car business in Kallar Syedan, while Lehrasab Hussain, also works with him. Mohammad Omar Afzal, Imran Khan and Osama Sajid took ten vehicles from us at different times for rent, They have not returned the cars and are also not paying rent aswell,  Sources have told us  that these vehicles have been sold to some other persons. Meanwhile, sources said that the main accused has fled to Dubai due to which No arrests have been made so far. Sub-Inspector Malik Mohammad Afzal is busy investigating.

سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا دورہ کلرسیداں

CPO Rawalpindi Athar Ismail’s visit to Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14دسمبر2021)—سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا دورہ کلرسیداں۔ خدمت مرکزکا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان،ایس ایس پی اپریشنزکیپٹن (ر) رائے مظہر اقبال،ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر،ڈی ایس پی ٹریفک صدر رورل ابرار سرور قریشی،انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی ٹی او راولپنڈی نے اس موقع پر سی پی او کو خدمت مرکز میں عوام کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں بریفینگ دی جس کے بعد سی پی او اطہر اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں میں ٹیکسلا،مری،کہوٹہ،گوجر خان اور اب تحصیل کلر سیداں میں ڈرائیونگ لائسنس، اس کی تجدید اور لرنرپرمٹ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس سے کلر سیداں اور گردونواح کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی جملہ سہولیات میسر ہونگی۔ادھر کلر سیداں کے شہریوں کا کہنا تھا کہ قبل ازیں انہیں کریکٹر سرٹیفکیٹ،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ اور ٹریفک لائسنسوں کی تجدید جیسی سہولیات کے حصول کیلئے راولپنڈی جانا پڑتاتھا جس سے طویل سفر کیساتھ ساتھ انہیں انتظار جیسی مشکلات سے بھی دو چار ہونا پڑتا تھا۔کلر سیداں شہر میں اب ان سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔

کلر سیداں میں ایڈیشنل سیشن جج کی مستقل تعیناتی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بات کریں گے, سردار طارق مسعود خان

Chief Justice to speak to Lahore High Court for permanent appointment of Additional Sessions Judge in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14دسمبر2021)—سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سردار طارق مسعود خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ کلر سیداں میں ایڈیشنل سیشن جج کی مستقل تعیناتی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہفتہ میں چھ دن کلر سیداں میں موجود ہوں۔کلر سیداں کے قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد چوہدری اسد الرحمان نے جسٹس سردار طارق مسعود خان سے کلر سیداں میں ایڈیشنل سیشن جج کی مستقل تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بونا فائیڈ ٹریبونل) کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ)چوہدری محمد طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ نے آل پنجاب شادمان افراہیم کپ اوپن فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

Jawad Football Club Choa Khalsa Wins All Punjab Shadman ifrahim Cup Open Football Tournament

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14دسمبر2021)—جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ نے آل پنجاب شادمان افراہیم کپ اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں القائم فٹبال کلب اسلام آباد کو پنلٹی ککس پر8/9 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر تھے انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں جواد کلب کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش
کرتے ہوئے ماسٹر محمد اسحاق حیدری کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے قائدانہ کردار کو داد تحسین دی۔انہوں نے کہا کہ دور افتادہ علاقے
میں اتنے بڑے ٹورنامنٹس کا انعقاد بہت بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا چوآخالصہ اور اسلام آباد کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجھے اور عوام کو ایک زبردست میچ دیکھ کر خو شی ہوئی فائنل تقریب میں چیرمین جواد کلب کی نمائندگی راجہ احمر طارق نے کی اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے قائدین ماسٹر عبدالروف۔ ہیڈ ماسٹرندیم آذاد۔ماسٹر جاوید اقبال۔ ماسٹر محمد آیاز ماسٹرعمران غالب مسٹر نقیب الرحمن ماسٹر فرخ یسین،چوہدری شعیب الطاف۔خرم سلطان احمر راجہ نے مہمان خصوصی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 32 فٹبال ٹیموں نے شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مقررکردہ نرخوں پر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع

A series of raids started to ensure sale of fertilizers at fixed rates on the direction of district administration

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14دسمبر2021)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مقررکردہ نرخوں پر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں میں کھادوں کے نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ کھاد ڈیلر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے محکمانہ عملے کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button