DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Punjab Chief Minister to lay the foundation stone of Murree to Kallar Syedan Kohsar Highway in the first week of December
وزیراعلی پنجاب کا دورہ مٹور ان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے وہ اب دسمبر کے پہلے ہفتے میں مٹور آ کر مری سے کلرسیداں کوہسار ہائی وے کو سنگ بنیاد رکھیں گے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28نومبر2021)— وزیراعلی پنجاب کا دورہ مٹور ان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے وہ اب دسمبر کے پہلے ہفتے میں مٹور آ کر مری سے کلرسیداں کوہسار ہائی وے کو سنگ بنیاد رکھیں گے یہ بات پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہ ان کی سیاست مخلوق خدا کی خدمت سے عبادت ہے۔ میرے حلقہ کے لوگ میرے سر کا تاج ہیں جن کی وجہ سے اللہ نے مجھے آزاد حیثیت میں بھی کامیابی دی تھی مجھے اپنے لوگوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی مصروفیات کے باعث ان کا اتوار کے روز ہونے والا دورہ مٹور ملتوی کردیا گیا وہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مٹور کا دورہ کریں گے اور مری سے کلرسیداں کوہسار ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ان کے دورہ میں کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کے ازسر نو تعمیر کا اعلان ہو چوآ خالصہ اور مٹور میں گرلز ڈگری کالجز کے لیئے بھی کوشاں ہوں۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 28, 2021) – Punjab Chief Minister’s visit to Murree has been postponed due to his busy schedule. This was stated by Raja Saghir Ahmad, Provincial Parliamentary Secretary, PTI, while talking to the media. He said that due to the busy schedule of Chief Minister Usman Bazdar, Postponed, he will visit Mator in the first week of December and will lay the foundation stone of Murree to Kallar Syedan Kohsar Highway. I am also striving for girls’ degree colleges in Choa Khalsa and Mator.
پولیس نے رینٹ پر حاصل کی گئی گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کر کے فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
Police have registered a case against three persons and arrested one accused for selling forged documents of a rented vehicle
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28نومبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے رینٹ پر حاصل کی گئی گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کر کے فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔محمد بلال سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں الفلاح بنک کلر سیداں کے قریب رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں۔میں نے اپنی گاڑی آلٹو وی ایکس آر ماڈل 2021مسمی داؤد ولد فاروق مسیح کو مورخہ 29 اکتوبر،ساٹھ ہزار روپے ماہوار رینٹ پر دی تھی۔گزشتہ روز میں نے داؤد سے رابطہ کیا جو اس کا نمبر بند پایا گیا۔کچھ دیر بعد مجھے مسمی داؤد کے نمبر سے واٹس ایپ کے ذریعے مسیج ملا کہ میں نے شاکر الیکٹریشن اور راجہ کامران کیساتھ مل کر جعلی کاغذات تیار کروا کرتمہاری گاڑی کو فروخت کر دیا ہے اور میں اور شاکر دونوں دبئی آ گئے ہیں جبکہ کامران کا ویزہ نہ لگنے کی وجہ سے وہ ہمارے ساتھ نہ آ سکا۔
کلرسیداں میں کرپشن قبضہ مافیا ہیروئین فروش منشیات فروشوں کے مددگار آج ایک نہیں ہزاروں ہیں
Corruption Occupy Mafia Heroin Dealers There are thousands of of drug dealers today
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28نومبر2021)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے معطل صدر شہریار ریاض نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعتماد میں امیدواروں کی نامندگیوں ہمیں اعتماد میں لیا ہی نہیں گیا اورہم سب کو اس سارے عمل سے باہر رکھا گیا مگر جب انتخابی شکست ہوئی تو ملبہ ہمارے سر ڈال دیا گیا۔انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں کے گاؤں گف سنگال میں راجہ ساجد جاوید کی رھائشگاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں کرپشن ہو رہی ہے ترقیاتی گرانٹس میں کمیشن کھایا جا رھا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں اور صداقت عباسی پارٹی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے شمالی پنجاب کی صدارت سے الگ ہو جائیں،راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ کلرسیداں میں کرپشن قبضہ مافیا ہیروئین فروش منشیات فروشوں کے مددگار آج ایک نہیں ہزاروں ہیں۔تمام سرکاری اداروں میں ارکان اسمبلی نے اپنے فرنٹ مین بٹھا رکھے ہیں ہم نے کبھی ایسی تبدیلی کا خواب نہیں دیکھا تھا ہماری امیدوں پر پانی پھیرنے والے یہی ہمارے منتخب کردہ ارکان اسمبلی ہیں ہم نے جس مشن کے لیئے عمران خان کا ساتھ دیا اس کی راہ میں سب سے بڑا روڑا صداقت عباسی ہیں گلی نالی کی تعمیر سے قومیں ترقی نہیں کرتی ہیں ہمارے کئی دیہات میں طالبات کے مدارس ہی نہیں۔ کوہسار ہائی وے سے کلرسیداں کا کوئی تعلق ہی نہیں اس کے لیئے کلر شاہ خاکی کو شامل کیئے بغیر کلرسیداں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں اثارقدیمہ کو ترقی دینے میں بھی کلرسیداں کو نظرانداز کیا گیا۔کلرسیداں کا میڈیا اس حق تلفی پر ہماری آواز بنے۔معطل ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقبال سبحانی نے کہا کہ صداقت عباسی پارٹی آئین کے مطابق شمالی پنجاب کی صدارت کے اہل ہی نہیں،ہم لوگوں کا موقف سنے بغیر وٹس اپ کال پر معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن مین شکست کے ذمہ دار ہم نہیں وہ ہیں جنہوں نے ہمیں مہم سے الگ کرکے خود ٹکٹ جاری کیئے،ہم صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر تسلیم نہیں کرتے اور ان کی سبکدوشی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔راجہ محمد علی نے کہا کہ ہم جس ویژن، تبدیلی اور حق و انصاف کے لیئے اپنی جماعت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے آج ہمارے ارکان اسمبلی اس بنیادی اصول کو ترک کر چکے ہیں۔سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری تھے وہ جب بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کو کوئی میل کرتے تو اسی شام بے نظیر انہیں جواب دے دیا کرتی تھیں مگر اب پی ٹی آئی میں تنظیمی عہدیداروں اور حق بات کہنے والوں کی کہیں شنوائی ہی نہیں ہو رہی جس سے عام کارکن بھی انتہائی شاکی ہیں۔اس موقع پر میجر جاوید،عاصم مختار مغل نے بھی خطاب کیا۔
انتقال کر جانے والے ایم سی کلر سیداں کے دو سرکاری ملازمین کے وارثان کو 16،16 لاکھ روپے مالیت کے چیکس ادا کر دئیے
MC pays checks worth Rs 16.16 lakh to heirs of two government employees
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28نومبر2021)—حکومت پنجاب(لوکل گورنمنٹ) نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ایم سی کلر سیداں کے دو سرکاری ملازمین کے وارثان کو 16،16 لاکھ روپے مالیت کے چیکس ادا کر دئیے۔ہلپر الیکٹریشن مناظر حسین گزشتہ برس الیکٹرک موٹر ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ چوکیدار محمد شہزاد مارچ کے مہینے میں بیماری کے باعث انتقال کر گیا تھا۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی نے انتقال کر جانے والے دونوں ملازمین کے کیسز تیار کر کے لاہور ارسال کئے تھے۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے اس موقع پر بتایا کہ انتقال کر جانے والے دونوں ملازمین کی 60برس کی عمریں مکمل ہونے تک ان کے وارثان تنخواہیں اور الاؤنسزوصول کرتے رہیں گے جبکہ 60 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد ان کے وارثان پنشنرز کے حقدار ہو جائیں گے۔
محلہ اکبری چوآخالصہ کے برطانیہ میں مقیم ارشد جنجوعہ،اختر جنجوعہ کی والدہ انتقال کر گئیں
The mother of Arshad Janjua, Akhtar Janjua, a resident of Mohalla Akbri Choa Khalsa, passed away.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28نومبر2021)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے برطانیہ میں مقیم ارشد جنجوعہ،اختر جنجوعہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ میں سید راحت علی شاہ،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،راجہ یامین عادل،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد شفیق،نثار بھٹی،دلنواز فیصل خان،چوہدری ابرار گجر، ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،غلام فرید ناز،اسحاق حیدری،حوالدار محمود علی،سرفراز جنجوعہ،خالد جنجوعہ،چوہدری عادل توقیر اور دیگر نے شرکت کی۔