HeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Open sale of petrol and diesel banned at all petrol pumps in Tehsil Kallar Syedan

تحصیل کلر سیداں میں تمام پٹرول پمپس پر کھلے عام پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23نومبر2021)— سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں تمام پٹرول پمپس پر کھلے عام پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پرچے کٹیں گے۔چیئرمین سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ نے تمام پمپس پر نوٹسز بھی آویزاں کر دہئے ہیں۔نوٹسز میں پمپ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خراب کیمرہ جات کو فوری طور پر درست کروائیں،دن کے وقت سکیورٹی گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور سکیورٹی گارڈ کیلئے مورچے کا بھی بندوبست کریں۔ ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ پمپ مالکان کیخلاف ولنرایبل سٹیبلشمنٹ آرڈننس 2015کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 23 November 2021) – On the direction of CPO Rawalpindi, open sale of petrol and diesel has been banned at all petrol pumps in Kallar Syedan ​​Tehsil.  Chairman Security Advisory Committee SDPO Circle Kahuta has also posted notices on all the pumps. The notices have asked the pump owners to fix their faulty cameras immediately. Ensure the presence of guards and also arrange a front for security guards. Failure to comply with these instructions will result in action being taken against the concerned pump owners under the Vulnerable Establishment Ordinance 2015.

الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد، رازی الخدمت ہسپتال کے چیئرمین زاہد احمد،صفدر عباسی،عبدالحمید اور رازی الخدمت ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عثمان ظفر نے نسیم فیملی ہسپتال کا دورہ کیا

President of Al-Khidmat Foundation North Punjab Rizwan Ahmed, Chairman of Razi Al-Khidmat Hospital Zahid Ahmed, Safdar Abbasi, Abdul Hameed and Medical Superintendent of Razi Al-Khidmat Hospital Dr. Usman Zafar visited Naseem Family Hospital

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23نومبر2021)—الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد، رازی الخدمت ہسپتال کے چیئرمین زاہد احمد،صفدر عباسی،عبدالحمید اور رازی الخدمت ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عثمان ظفر نے نسیم فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کلر سیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت صحت کے حوالے سے مزید پروجیکٹس کا آغاز کرنا ہے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں محمد توقیر اعوان،نسیم فیملی ہسپتال کے ڈاکٹر ربنواز راجہ،ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر ارسلہ ارجمند،ڈاکٹر محمد مکرم،ڈاکٹر فصیح اللہ لغاری، ڈاکٹر شاہد چوہدری،راجہ اذکار احمداور دیگر انتظامیہ نے وفد کا پرتباک استقبال کیا اور علاقہ کے حوالے سے تفصیل سے بریف کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن الحمد اللہ کلر سیداں میں ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن اور نسیم فیملی ہسپتال میڈیکل کے حوالے سے مشترکہ فری کیمپ کا بھی انعقاد کرتی ہے جس سے اب تک سینکڑوں افراد مستفید ہو چکے ہیں اور 70 کے لگ بھگ یتیم بچے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے زیر کفالت ہیں جبکہ دو ایمبولنسیں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس کے علاوہ سلائی سنٹر بھی الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے زیر اہتمام چل رہا ہے۔

غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against shopkeeper for refilling illegal gas

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23نومبر2021)—غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ پنڈی روڈ پر ایک شخص نے غیر قانونی گیس ایجنسی قائم کر رکھی ہے جہاں وہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈٖال کر سلنڈروں میں سے گیس کی ری فلنگ کر رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اکرام الحق نامی دکاندار کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔پولیس نے دوران چیکنگ ایک عدد گیس ری فلنگ مشین، دو عدد بڑے سلنڈرز،ایک عدد چھوٹا سلنڈر اور الیکٹرونک کاٹنا بھی قبضہ میں لے لیا۔

اب خواتین کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرکے سیاسی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوانا ہو گا، سعیدہ عباس

Now women have to play their role in politics and prove their mettle in political activities, Sayedah Abbas

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22نومبر2021)—مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں (خواتین ونگ) کی صدر سعیدہ عباس نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اب خواتین کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرکے سیاسی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوانا ہو گا،اب وہ وقت گزر گیا جب ایک عورت کو غیر محفوظ سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے کلر سیداں میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط کردار کی عورتیں ہی سیاست میں اپنا مقام بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے جس کا ہر کارکن سنجیدہ طبیعت رکھتا ہے۔عورت کا احترام اس جماعت سے بڑھ کر کوئی دوسری جماعت نہیں کر سکتی۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو مایوس کیا اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران عمران خان نے عوام سے جو جو وعدے بھی کئے ایک بھی پورا نہیں ہو سکا۔ساڑھے تین برسوں میں تبدیلی سرکاری نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیاجس سے غریبوں کے گھر کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے اور انشاء اللہ میاں نواز شریف ہی ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button