DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The rickshaw stand in front of MC Kallar Syedan is removed by traffic police

ایم سی کلر سیداں کے سامنے رکشہ اسٹینڈ کو مکمل طور پر ختم کروا دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21نومبر2021)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان نے ایم سی کلر سیداں کے سامنے رکشہ اسٹینڈ کو مکمل طور پر ختم کروا دیااور سرکاری تعلیمی اداروں کے باہر نوپارکنگ ایریا میں کھڑی ہونے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور ہدایت جاری کی کہ آئندہ گاڑیاں نوپارکنگ زون میں کھڑی کی گئیں تو متعلقہ ڈرائیور کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر تاجربرادری سے اپیل کی گئی کہ وہ نوپارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔ٹریفک وارڈنز نے واضح کیا کہ شہر میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بھاری گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کو تھانے بند کر دیا جائے گا۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 21 November 2021) * On the direction of Chief Traffic Officer Rawalpindi Taimur Khan, in-charge Traffic Police Kallar Syedan ​​Inspectors Qazi Saeed Rasool and Imran Nawab Khan removed the rickshaw stand in front of MC Kallar Syedan. The challan tickets were issued to the vehicles parked in the new parking area outside the government educational institutions and it was directed that if the next vehicles were parked in the new parking zone then strict action would be taken against the driver concerned. The traffic wardens clarified that there will be a complete ban on the entry of heavy vehicles in the city from 7 am to 6 pm.

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے حلقہ جاتی انتخابات میں ”ریفارمرز پینل ”سے ٹیچر نمبردار عدنان عباس جبکہ” فارمرز پینل” سے ٹیچر عبدالرؤف صدارتی امیدوار کے طور پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں

In the constituency elections of Punjab Teachers Union Center, Choa Khalsa, Adnan Abbas, a teacher from Reformers Panel, and Abdul Rauf, a teacher from Farmers Panel, are contesting for the presidency.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21نومبر2021)—پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے حلقہ جاتی انتخابات میں ”ریفارمرز پینل ”سے ٹیچر نمبردار عدنان عباس جبکہ” فارمرز پینل” سے ٹیچر عبدالرؤف صدارتی امیدوار کے طور پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جس کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ میں مرد و خواتین اساتذہ کے دو الگ الگ پولنگ اسٹیشنز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملت کالونی ساجد عباسی کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی یو پنجاب سید حامد علی شاہ، چیئرمین پی ٹی یو راولپنڈی راجہ شاہد مبارک اور ضلعی صدر پی ٹی یو راجہ طاہر محمود الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔پولنگ آج بروز اتوار چوآ خالصہ میں ہو گی جس میں ہائیر سیکنڈری سکولوں سمیت سیکنڈری،ایلیمنٹریزاور پرائمری سکولوں کی تعداد 105 ہے جن میں 743 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق راہے دہی استعمال کریں گے۔یاد رہے کہ کلر سیداں مرکز سے ٹیچر چوہدری عبدالوحید اور مدثر احمد خالد پہلے ہی بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔

ملک محمد فیاض کو آئی نائن اسلام آباد کی تاجر یونین کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد

Malik Mohammad Fayyaz congratulated on being elected Chairman of I-9 Islamabad Business Union

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21نومبر2021)—کلرسیداں کے تاجروں چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،مسعود بھٹی کے علاوہ اکرام الحق قریشی نے معروف تاجر ملک محمد فیاض کو شاہین اتحاد گروپ کی جانب سے آئی نائن اسلام آباد کی تاجر یونین کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔

محمد اشفاق سکنہ موہڑہ کرپال کے قبضے سے پانچ پانچ کپی دیسی شراب برآمد

 liquor was recovered from the possession of Mohammad Ashfaq resident of Mohra Karpal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21نومبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عنصر محمود سکنہ چنام اور محمد اشفاق سکنہ موہڑہ کرپال کے قبضے سے پانچ پانچ کپی دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button