DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Total of 53 Caror Rps budget approved at MC Kallar Syedan

ایم سی کلر سیداں میں منعقدہ بجٹ اجلاس میں 53کروڑ روپے کابجٹ برائے مالی سال 2021/22 پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19نومبر2021)—ایم سی کلر سیداں میں منعقدہ بجٹ اجلاس میں 53کروڑ روپے کابجٹ برائے مالی سال 2021/22 پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔بجٹ میونسپل آفیسر (فنانس) طارق وحید جنجوعہ نے پیش کیا۔بجٹ میں 17 اکتوبر 2021 تک چھتیس کروڑکی رقم بطور سابقہ بقایا ظاہر کی گئی۔سالانہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں بایئس کروڑ ستائیس لاکھ تینتالیس ہزار چار سو روپے، لائیبلٹی ترقیاتی پروگرام کیلئے دس کروڑ بیس لاکھ پینتالیس ہزار پانچ سو روپے جبکہ سی سی بی لائیبلٹی کیلئے چونسٹھ لاکھ چون ہزا ر آٹھ سو روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ متوقع آمدن کی مد میں سولہ کروڑ سترا لاکھ پچانوے ہزارروپے کی رقم ظاہر کی گئی ہے۔واٹر سپلائی بل کیلئے تیرہ کروڑ سینتیس لاکھ نو ہزار روپے،ادائیگی بل بجلی دفتر تین لاکھ اسی ہزار روپے،ادائیگی بل برائے گیس دفتر بائیس لاکھ پچیس ہزار،ادائیگی بل پٹرول پندرہ لاکھ ستر ہزار،یوتھ فیسٹیول اور سپورٹس فیسٹیول کیلئے 35،35 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کیلئے تینتیس کروڑ بارہ لاکھ تینتالیس ہزار نو سوروپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ اجلاس میں چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے خطاب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہم عوامی نمائندوں کو عوام کی طرف سے تفویض کیا گیا۔مینڈیٹ ہمیں لے کر دیااور بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی جمہوریت کی طرف ایک واضح،روشن تر اور مضبوط قدم ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئندہ کسی بھی آمر یا جابر حکمران کو جمہوری حقیقی نمائندوں کے استحقاق پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہو گی۔ایجنڈے میں بجٹ اجلاس شروع ہونے کا وقت دس بجے تھا اور پونے 12 بجے تک بھی اجلاس کی کارروائی شروع نہ ہونے پر رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین احتجاجی طور پر واک آؤٹ کر گئے جنہیں بعد ازاں ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، صوبیدار ظفر بیگ، صوفی ضابر حسین، راجہ محمد حنیف انہیں منا کر واپس لے آئے۔اجلاس میں ترقیاتی اور نان ترقیاتی اخراجات کے استعمال پر8فیصد حد مقرر کرنے پر صوبیدار ظفر بیگ اور راجہ ظفر محمود نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ ایڈمنسٹریٹر کے دور میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر کوئی حد مقرر نہ تھی اور اب جب بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے ہیں تو حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو 8 فیصد سے زائد فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔صوفی ضابر حسین نے اعتراض اٹھایا کہ بلدیاتی اداروں کی معطلی کے دوران آر ڈبلیوایم سی کی صفائی کی گاڑیاں ہمارے ایریا میں نہیں جاتی تھیں جبکہ کوڑے دان بھی اٹھا لئے گئے تھے۔حاجی اخلاق حسین نے اجلاس میں استفسار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں جو قراردادیں منظور کی گئی تھیں ان کا کیا بنا۔صوبیدار ظفر بیگ، عابد زائدی،حاجی محمد اسحاق اور عاطف اعجاز بٹ نے اجلاس کی کارروائی مقررہ وقت پر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔چیئرمین بلدیہ جب تقریر کرنے لگے تو اجلاس میں موجود لیڈی کونسلر مہناز بی بی اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔بجٹ اجلاس کی صدارت کنوینر چوہدری محمد ضیارب منہاس نے کی جبکہ چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 19 November 2021) — In the budget meeting held in MC Kallar Syedan, a budget of Rs.53 Crore for the financial year 2021/22 was presented which was unanimously approved. Presented by Officer (Finance) Tariq Waheed Janjua. In the budget till October 17, 2021,  Haji Akhlaq Hussain, a member of the municipality, protested against the non-commencement of the meeting till 12 o’clock Later, members of the municipality Sheikh Hassan Riaz, Subedar Zafar Baig, Sufi Zabir Hussain, Raja Muhammad Hanif persuaded them and brought them back. Subedar Zafar Baig and Raja Zafar Mehmood objected that there was no limit on the use of development funds during the tenure of the administrator and now that the local bodies have been restored, the government has banned the release of more than 8% funds to the local body representatives. Sufi Zabir Hussain raised an objection that during the suspension of local bodies, RWMC cleaning vehicles did not go to our area while garbage bins were also taken away. Haji Akhlaq Hussain inquired in the meeting that property tax Subedar Zafar Baig, Abid Zaidi, Haji Muhammad Ishaq and Atif Ijaz Butt stressed on the need to start the proceedings of the meeting on time. Lady Councillor Mehnaz Bibi, who was present in the meeting, walked out of the meeting Convener Chaudhry Muhammad Ziyarb Minhas presided over the function while Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar Noshahi was also present on the occasion.

سعد رضوی کی رھائی پر تمام کارکنان کو دلی مبارکباد,راجہ ازرم حمید سیالوی

Congratulations to all the workers on the release of Saad Rizvi, Raja Azram Hameed Sialvi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19نومبر2021)—تحریک لبیک کلرسیداں کے سرپرست اعلی راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ امیر سعد رضوی کی رھائی سے اسلام دوست قوتوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی کی رہائی بڑا واقعہ ہے گرفتار کارکنان اور رہنماوں کی رھائی مقدمات کا خاتمہ کسی کا ہم پر احسان نہیں ہے اس کے لیئے ہمارے کارکنان اور قائدین نے طویل قربانیاں دی ہیں اور مقاصد کا حصول اپنے زور بازو سے لیا ہے جس سے بات سچ ثابت ہوئی کہ حضور نبی اکرم خاتم النبی ﷺ کے پہرے داروں کو کوئی مرعوب نہیں کرسکتا۔تحریک پر تشدد کرنے والے اور بھارتی ایجنٹ کا الزام لگانے والے آج بھی حکومتی وزیر ہیں مگر سب کچھ ان کے ہاتھوں سے نکل کرہماری گود میں آ گرا ہے تو اس کی واحد وجہ ہماری اپنے نبی ﷺسے والہانہ نسبت ہے جس کی برکتوں اور فیضان سے تحریک لبیک آج ایک بار پھر سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے سعد رضوی کی رھائی پر تمام کارکنان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اسے بڑی فتح قرار دیا ہے جو ہم نے اپنا لہو دے کر پی ٹی آئی کے جبڑوں سے چھینا ہے۔

تھانہ کلرسیداں پولیس کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتا

Police arrested the accused involved in several incidents of theft

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19نومبر2021)— تھانہ کلرسیداں پولیس کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم30ہزارروپے اورچوری شدہ 03بکریاں مالیتی 65ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکلرسیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم وقار کو گرفتارکرلیا۔ملزم سے مسروقہ رقم30ہزارروپے اورچوری شدہ 03بکریاں مالیتی 65ہزار روپے برآمد ہوئیں۔ایس ایچ اوکلرسیداں نے بتایاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔ ایس پی صدرکامران عامر نے ایس ایچ اوکلرسیداں اورپولیس ٹیم کو شاباش دی۔

پھلینہ میں معروف سماجی کارکن مشتاق بھٹی کی رھائشگاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Free medical camp held at the residence of renowned social activist Mushtaq Bhatti in village Pahlina

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19نومبر2021)—الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں اور نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں کے تعاون سے گاؤں پھلینہ میں معروف سماجی کارکن مشتاق بھٹی کی رھائشگاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 سے زائد مریضوں کو فری ادویات دی گئیں اور فری شوگر ٹیسٹ بھی کیئے گئے۔ڈاکٹر ربنواز،ڈاکٹر فصیح اللہ لغاری اور ڈاکٹررافعہ وحید نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔اس موقع پر ایم سی کلرسیداں کے لیگل ایڈوائزر راجہ اسرار احمد ایڈوکیٹ،راجہ اذکار احمد اورمحمد توقیر اعوان صدر الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button