DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; local girls deprived of post-matric education facility due to no college in UC Nara

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ اور پنجاڑ میں لڑکیوں کا کالج نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی طالبات میٹرک کے بعد تعلیم کی سہولت سے محروم

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19نومبر2021)—تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ اور پنجاڑ میں لڑکیوں کا کالج نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی طالبات میٹرک کے بعد تعلیم کی سہولت سے محروم جبکہ پانچ یونین کونسلز کا مرکزی مقام تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ جدید دور میں بھی پانی صحت، سوئی گیس سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ لہڑی،کھلول، بیور اور ملحقہ یونین کونسلز کی سینکڑوں دیہات کے عوام کا کوئی پرسانے حال نہ ہے اعلی حکام نوٹس لیں۔ اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا بنیادی کزکر صحت نارہ کا کا م تاحال مکمل نہ ہو سکا ہے۔متعدد بار اعلیٰ حکام او رمنتخب نمائندوں کو آگاہ کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہ ہورہے ہیں۔ علاقے کی خواتین سر وں پر برتن اٹھائے میلوں دور پیدل سفر کر کے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ بنیادی مرکزی صحت اور بہترین و معیاری ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مریض پرائیویٹ علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, November 19, 2021) — Due to lack of girls’ college in Nara and Panjar Union Council of Kahuta Tehsil, female students of the area are deprived of post-matric education facility, Union Councils Nara of Kahuta Tehsil is deprived of basic facilities including water, health and gas even in modern times. The people of hundreds of villages of Lahri, Khalol, Bior and adjoining Union Councils are in similar condition. Residents of the area protested and said that the work of basic health care has not been completed yet. Local women are forced to walk miles to fetch water with pots on their heads. Patients in the area are forced to seek private treatment due to a lack of primary health care and quality hospitals.

چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ

Chairman Rawalpindi Development Authority Tariq Murtaza visits Kahuta Tehsil

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19نومبر2021)—چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ملاقات اور متاثرین کروٹ ڈیم کے ساتھ ساتھ کہوٹہ کے مسائل پر گفتگو کی عمران خان کی قیادت میں پا کستان ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ الیکٹرونگ ووٹنگ مشین اور انتخا بی اصلاحات سمیت اہم بل کی منظوری سے وزیر اعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ نے کہوٹہ میں اخباری نما ئندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق امیدوار وائس چیئرمین بیور راجہ یوسف، سردار ایم رضا، سکندر ستی، قدیر عباسی معا ون خصوصی ایم این اے اور دیگر تحریک انصاف کے کارکن موجو دتھے۔چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہوٹہ کے شہریوں کو واٹر سپلائی کی مد میں 30کروڑ کی خطیر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے بہت جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا۔ جبکہ کہوٹہ شہر کی ملحقہ آبادیوں گرڈ اسٹیشن، بلوہا، دھپری، کلب لائن سمیت کہوٹہ شہر کی ملحقہ آبادی کو پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر کی قیادت میں حلقہ کے مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ نے مٹور میں تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی کے حوالے سے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے قائم ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ اور کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس کے لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کہوٹہ شہر کی 80%آبادی سٹریٹ لائٹ سے محروم

80% population of Kahuta city deprived of street lights despite spending millions of rupees on street lights in Municipal Committee Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19نومبر2021)—میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس کے لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کہوٹہ شہر کی 80%آبادی سٹریٹ لائٹ سے محروم ہے۔ جبکہ 26لاکھ کی گرانٹ سے انتظامیہ نے 80%کام سٹریٹ لائٹس کی مد میں مکمل کر نے کی رپورٹ تیار کرلی۔ محلہ راجگان، پلنگڑی، دھپری روڈ، ادوالہ محلہ، محلہ گرد اسٹیشن،نئی آبادی، کلب لائن، چھنی اعوان، سبزواری محلہ، ٹنگی روڈ، محلہ ٹنگی، محلہ غلہ گودام سمیت کہوٹہ شہر کی بڑی آبادی اندھیرے میں ڈوب چکی ہے۔ نماز عشاء اور نماز فجر کے دوران بزرگ نمازی مساجد میں جاتے ہوئے متعدد بار زخمی ہوچکے ہیں۔ مگر افسوس میونسپل کمیٹی کہوٹہ ٹس سے مس نہ ہورہی ہے۔ بوگس بلوں اور ادائیگیوں کو شہریوں نے منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے کہوٹہ شہر میں انتظامیہ نے خاکہ ڈال کر اپنے فرائض پورے کرنے کی کوشش کی۔ مگر افسوس خاکے کی دھول کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہ ہیں۔ شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button