DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The Excise and Taxation Department has levied an annual tax of Rs.30,000 on traders plus 2 years arrears

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کلرسیداں کے تاجروں سے سالانہ تیس ہزار روپے ٹیکس عائد کرکے انہیں 75 ہزار روپے بقایا کی مدد میں بھی طلب کر لیئے

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16نومبر2021ء)—محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کلرسیداں کے تاجروں سے مذاق،پہلی ہی بار ان پر ٹریڈرز ٹیکس کی مد میں سالانہ تیس ہزار روپے ٹیکس عائد کرکے انہیں 75 ہزار روپے بقایا کی مدد میں بھی طلب کر لیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے دوکانداروں کو ٹریڈرز ٹیکس سے لاعلم رکھ کر محکمہ ایکسائزڈ اینڈ ٹیکسیشن نے انہیں جو بل ارسال کیئے ہیں جن میں سالانہ ٹیکس تیس ہزار روہے اور گزشتہ دوبرسوں کے 75 ہزار روپے کے بقایا کی ادائیگی کا حکم دیا ہے دوکانداروں کے استفسار پر انہیں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے 2019 میں ٹریڈ ٹیکس کا نفاذ کیا تھا لہذہ تاجر گزشتہ دو برسوں کے بقایاجات بھی ادا کریں،ادہر انجمن تاجران کلرسیداں کے عہدیداروں حاجی ریاست حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے محکمہ کی جانب سے جاری نوٹسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر دوکاندار شدید مندی کے باوجود ہر قسم کا ٹیکس ادا کر رھا ہے ٹریڈ ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں تاجر لاعلم ہیں انہیں گزشتہ دوبرس کے بقایا سمیت نوٹسز کے اجرا کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم تاجروں کا اجلاس بلا کر اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 November 2021) * Excise and Taxation Department made fun of Kallar Saydan traders, for the first time, by imposing Rs.30,000. According to the details, by keeping the shopkeepers unaware of the traders’ tax, the excise and taxation department has sent them bills in which the annual tax is 30,000 rupees and the arrears of Rs 75,000 for the last two years to be paid. In response to a query from shopkeepers, they were informed that the Punjab government had introduced trade tax in 2019, so traders should also pay the arrears of last two years. Mahmood, Haji Tariq Taj, Chaudhry Ziarb Minhas, Sheikh Khurshid Ahmed and others while rejecting the notices issued by the department said that every shopkeeper is paying all kinds of taxes in spite of severe recession. They are unaware that they have strongly condemned the issuance of notices including the arrears of last two years We will convene a meeting of traders and formulate our strategy.

ذیابیطس یاشوگرسے اگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

A seminar was organized at THQ Hospital Kallar Syedan on the occasion of World Diabetes Awareness Day

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16نومبر2021ء)—ذیابیطس یاشوگرسے اگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار میں سے ایک شخص اس موذی مرض کا شکار ہے۔ذیابیطس کا عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق اگاہی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض مورثی ہے لہذا اس کیلئے ضروری ہے کہ اگر خاندان کے کسی فرد میں یہ مرض موجود ہے تو اس سے حفاظت اور بچاؤ کے اقدامات کم عمری سے ہی اٹھائے جائیں۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبی نیکہا کہ ذیابیطس دراصل اس وقت ہمارے جسم کو اپنا شکار بناتا ہے جب ہمارے جسم میں موجود لبلبہ درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دے اور زیادہ مقدار میں انسولین پیدا نہ کر سکے جس کے باعث ہماری غذا میں موجود شکر ہضم نہیں ہو پاتی۔یہ شکر ہمارے جسم میں ذخیرہ ہوتی رہتی ہے جو شوگر کی بیماری کے علاوہ بے شمار امراض پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کا ساتواں بڑا ملک ہے جبکہ 2030 تک یہ چوتھا بڑا ملک بن سکتا ہے۔ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی سالانہ26 کلو تک چینی استعمال کرتا ہے اور پاکستان دنیا میں فی کس چینی استعمال کرنے کے اعتبار سے 28ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ سفید چینی کا براہ راست استعمال اس وقت شوگر بڑھانے میں بہت کردار ادا کر رہا ہے۔کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بھی شوگر کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

مسلم لیگ ن کا الیکشن چوری کروا کے انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے,حاجی اخلاق حسین

PML-N election was stolen and stabbed in the back, Haji Ikhlaq Hussain

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16نومبر2021ء)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق جج نے سپریم کورٹ میں اپنا بیان حلفی جمع کروا کے ملک سے کھلواڑ کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا ہے نوازشریف نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے اب ان کے مخالفین اور سازشی بھی خبردار رہیں انہوں نے نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنا کر ملکی ترقی کا پہیہ روک کر کس کے مقاصد کو آگے بڑھایا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ نوازشریف کو سازشوں کے ذریعے اقتدار سے محروم کرکے جیل ڈالنے والوں نے مسلم لیگ ن کا الیکشن چوری کروا کے انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جب انصاف کرنے والے انتقام اور سازشوں میں مصروف ہو جائیں تو ملک کا حشر ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج کل ہو رہا ہے حکمران قوم کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ کا موجب بنے ہیں ان کی منزل اسلام اباد نہیں اڈیالہ ہے۔

کھاد ڈیلروں کے ریکارڈ کا معائینہ

Examination of records of fertilizer dealers

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16نومبر2021ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان،تحصیلدار محمود احمد بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمکمہ زراعت توسیع بشارت محمود اعوان کے ہمراہ کلرسیداں میں کھاد ڈیلروں کے ریکارڈ کا معائینہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے ریکارڈ کو مرتب رکھیں تاکہ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی اور دیگر مراعات کو اصل اور اہل لوگوں تک پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو کھاد اور بیج کی بروقت بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے اس میں کسی کی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر چوآ خالصہ کے جاوید اقبال کو چار ہزار اور چوہدری محمود کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button