Kallar Syedan; Karot Hydropower Project issues notice to public of Kahuta, Kallar Syedan and Azad Kashmir to stay away from the river
کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ نے عوام کی اگاہی کے لیئے خصوصی نوٹس جاری ,کہوٹہ،کلرسیداں اور ازادکشمیر کے لوگ خود کو اپنے خاندان کے افراد کو دریا کی حدود سے دور رکھیں
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14نومبر2021ء)—کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ نے عوام کی اگاہی کے لیئے خصوصی نوٹس جاری کیا یے جس میں کہا گیا یے کہ ڈیم میں پانی کی بھرائی کا کام کروٹ سے ازاد پتن شروع کیا جا رھا ہے اس دوران دریا کے بہاؤ میں اتارچڑھاؤ متوقع ہے لہذہ کروٹ ڈیم کے زیریں علاقہ میں دریائے جہلم کے دونوں اطراف کہوٹہ،کلرسیداں اور ازادکشمیر کے لوگ خود کو اپنے خاندان کے افراد کو دریا کی حدود سے دور رکھیں اپنے مال مویشی اور راہگیر افراد کو بھی دریا کی جانب نہ جانے دیں۔دریا میں تیراکی اور ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 14, 2021) * The management of Karot Hydropower Project has issued a special notice for the public awareness in which it has been said that the work of filling the water in the dam has started. The flow of the river is expected to fluctuate during this period. Therefore, the people of Kahuta, Kallar Syedan and Azad Kashmir on both sides of the river Jhelum in the lower reaches of the Karot Dam should keep their family members away from the river boundaries. Do not allow passers-by to go towards the river, Swimming and fishing in the river has also been banned.
آکسفورڈ سکول کلیام اعوان کے ڈائریکٹر سید باسط عباس نے مدرسہ میں منعقدہ میلاد النبی کی تقریب سے خطاب
Oxford School Kalyam Awan Director Syed Basit Abbas Addresses Milad-un-Nabi function
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14نومبر2021ء)—نجی تعلیمی اداروں کا مقصد دولت جمع کرنا نہیں بلکہ دوردراز دیہات میں مدارس قائم کر کے تعلیم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ سکول کلیام اعوان کے ڈائریکٹر سید باسط عباس نے مدرسہ میں منعقدہ میلاد النبی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بچوں نے تلاوت اور نعت خوانی کے ذریعے اسلام سے اپنے لگاؤ اور محبت کا عملی مظاہرہ کیا مدرسہ کے پرنسپل مستفیض الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں کو اسلام اور پاکستان کا سپاہی بنانے کے لیئے گاؤں میں مدرسہ قائم کیا ہم بچوں کو جدید علوم کے ساتھ ساتھ۔ نظریہ اسلام و پاکستان کے بارے میں بھی آگاہی مہیا کر رہے ہیں۔اسلام میں جدید علوم پر کوئی قدغن نہیں لگائی بلکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ص نے تو یہاں تک تائید کی کہ علم حاصل کرو خواہ اس کے لیئے اپ کو چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈیرہ خالصہ میں چوری کی واردات
Burglary committed in village Dera Khalsa
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14نومبر2021ء)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔شاہد محمود مغل نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ میں کلر سیداں کے نواحی ڈیرہ خالصہ کا رہائشی ہوں۔گزشتہ روز نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کمرے میں نصب ایک عدد ایل سی ڈی،ایک عدد لیپ ٹاپ،ایک عدد پانی کی موٹر اور واش روم کے شاور سیٹ چوری کر کے لے گئے ہیں۔چوری ہونے والے سامان کی مجموعی طور پر مالیت ڈیڈھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ
Fear of flour crisis after sugar
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14نومبر2021ء)—چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ، سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی معطل ہونے کے امکانات نمایاں،اسلام آباد اورراولپنڈی میں سرکاری گوداموں گزشتہ ٹینڈرکی 85 ہزارٹن گندم کی منتظر۔نئے ٹینڈربھی تاخیرکا شکار، محکمہ خوراک کا دو سرے اضلاع سے گندم کی فراہمی کو جڑواں شہروں کی فلورملزنے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔فلورملوں نے سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ٹینڈرمیں تاخیر بھی بحران کی وجہ بن رہا ہے۔دوسری جانب حکومت نے سو کلو گرام بوری کی پیسائی چھ سو سے کم کرکے چارسو کردی، ڈویژن کے سرکاری گوداموں سے گندم کی دستیابی بھی ممکن نہیں ہے،ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ اگر راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژن میں دوسو سے زائد فلورملوں کو سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی نہ کی گئی توآئندہ چند ایام میں سرکاری ریٹ پر آٹا کی دستیابی ممکن نہِیں رہے گی۔
چوکپنڈوری میں لفٹ کے بہانے سادہ لوح خاتون کونشہ آور چیز سنگھا کر اسے 80 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا گیا
Woman drugged and robbed in Chauk Pindori
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14نومبر2021ء)— کلر سیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں لفٹ کے بہانے سادہ لوح خاتون کونشہ آور چیز سنگھا کر اسے 80 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا گیااور بے ہوشی کی حالت میں ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔چوکپنڈوری ڈھوک میرا کے رہائشی شاہد محمود کی اہلیہ گزشتہ روز کلر سیداں کے ایک سرکاری بنک سے 80 ہزار روپے کی رقم نکلوا کر واپس گئی اور چوکپنڈوری پھکڑال روڈ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک رکشہ جس کی عقبی سیٹ پر دو خواتین بیٹھی ہوئی تھیں نے رکشہ قریب کھڑے کر کے پوچھا کہ کہاں جاناہے جس پر خاتون نے جواب دیا کہ میں نے ڈھوک میرا جانا ہے تو رکشے میں بیٹھی خاتون نے کہا کہ ہم بھی ادھر ہی جا رہے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ گھر کے قریب اتار دیں گے جس پر خاتون رکشے میں بیٹھ گئی اور راستے میں نوسر باز خواتین نے کوئی نشہ آور چیز سنگھا کر اسے بے ہوش کر دیا اور پرس کی تلاشی کے دوران 80 ہزار روپے کی رقم نکال کر بے ہوشی کی حالت میں اسے ایک ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئیں۔خاتون کی حالت بہتر ہونے پر جب اس نے پرس چیک کیا تو اس میں پیسوں کی جگہ اخبار کے ٹکرے پڑے ہوئے تھے۔