DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Construction and rehabilitation work of Doberan road from Choa Khalsa has started, at the cost of Rs 30 million.

چوآخالصہ سے دوبیرن سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا،منصوبے پر تین کروڑ کی لاگت آئے گی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر چوآخالصہ سے دوبیرن سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام چوہدری شعیب الطاف کی نگرانی میں ہفتہ کے روز شروع کر دیا گیا،منصوبے پر تین کروڑ کی لاگت آئے گی۔منصوبے کے فوکل پرسن چوہدری شعیب الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوآخالصہ بازار سے کام کا آغاز کردیا گیا ہے کنکریٹ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے اسے بازار سے میلاد چوک کے بعد فٹبال اسٹیڈیم اور مرکز صحت چوآخالصہ تک سڑک کے اطراف میں شولڈرز تعمیر کرکے اسے کشادہ کیا جائے گا۔جس کے بعد میلاد چوک چوآخالصہ سے دوبیرن کلاں تک سڑک کی تعمیر و بحالی کو ممکن بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے چوآخالصہ سے دھمالی ستھوانی،بنک چوک اور پیرحالی،میرگالہ خالصہ،ڈہوک بابا گوہر،فیض بخش،پکا کھوہ کارپٹ سڑکوں کے لیئے بھی سترہ کروڑ کے ٹھیکے ہو چکے ہیں اور ان کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا جس سے مقامی پسماندگی کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 07 November 2021) * On the direction of Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed, the construction and rehabilitation work of Doberan Road from Choa Khalsa was started on Saturday under the supervision of Chaudhry Shoaib Altaf. Chaudhry Shoaib Altaf, focal person of the project, while talking to media said that work has been started from Choa Khalsa Bazaar and a concrete road is being constructed. He said that the road would be widened by constructing shoulders on the sides of the road till Football stadium and Millad Chauk.

کونسلر کے گھر میں دن دیہاڑے چوری کی واردات

Daytime burglary at councillor Raja Naheed Ahmed home in Morra Vaince, Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)—کونسلر کے گھر میں دن دیہاڑے چوری کی واردات،نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں باتھ رومز کی ٹوٹیاں اور کچن میں نصب سنٹری کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔کونسلر راجہ ناہید احمد سکنہ موہڑہ وینس کنوہا نے بتایاکہ گزشتہ روز میں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے مسجد گیا اور تقریبا دو بجے کے قریب جب گھر واپس آیا تو دیکھا کہ 6 عدد باتھ رومز میں ٹوٹیاں اور کچن میں بھی نصب سامان سینٹری غائب تھا اور کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جسے نامعلوم چور میری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے نشر ہونے والے پروگرام ”جمہور نی واز” کے حوالے سے جناح ہال کلر سیداں میں ریڈیو آزادی میلے کی ریکارڈنگ کی گئی

On the occasion of the 75th anniversary of Pakistan, Radio Azadi Mela was recorded at Jinnah Hall Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)— پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے نشر ہونے والے پروگرام ”جمہور نی واز” کے حوالے سے جناح ہال کلر سیداں میں ریڈیو آزادی میلے کی ریکارڈنگ کی گئی۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں معروف ادیب و براڈ کاسٹر شریف شاد مہمان خصوصی تھے۔پوٹھواری کمپیئر اور معروف شاعرعابد حسین جنجوعہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔توصیف کلیامی،زاہد بخاری،یاسر کیانی،عظمت مغل،ضمیر مغل و دیگر نے پوٹھوہاری زبان میں کمپیئرنگ کی۔ شہناز خان،زاہد بخاری اور نیئر بھٹی نے خاکے پیش کئے۔راجہ عابد حسین اور پوٹھوہاری گلوکار چن پرویز نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں بیت اور ملی نغمے پیش کئے۔ مہمان خصوصی شریف شاد نے پوٹھوہاری ادب کی مزید تقرقی اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی پوٹھوہاراور پوٹھوہاری زبان و ادب کی ترویج و ترقی کیلئے ریڈیو پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اب اس نااہل حکومت کو مزید موقع دینا ملک کے ساتھ بڑی ذیادتی ہوگی۔ محمد زبیرکیانی

Now giving more opportunity to this incompetent government would be a great excess with the country, M Zubair Kiyani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)—چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیرکیانی نے کہا کہ تبدیلی کا جھانسہ دینے کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے ملک بھر میں مہنگائی کا ایسا طوفان برپا کیا ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،ووٹ چوری کرکے مسند اقتدار پر بیٹھنے والوں نے صرف غریب کا ہی نہیں متوسط طبقے کا بھی جینا حرام کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی بشندوٹ کے رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی نظامت کے فرائض مناظر جنجوعہ نے سرانجام دیئے۔تمام منتخب کونسلروں نے اجلاس میں شرکت کی،چیئرمین محمد زبیر کیانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب اس نااہل حکومت کو مزید موقع دینا ملک کے ساتھ بڑی ذیادتی ہوگی۔انہوں نے ساڑھے تین برسوں میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کرنے کے سوا کچھ کام نہ کیا۔آٹا اور چینی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے وزرا ہیں جن کا کام ہی دوسروں پر الزامات عائد کر کے خود کرپشن کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لیئے اس حکومت کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔اس مو قع پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

باکسر عامر خان آج بروز اتوار دن تین بجے چوکپنڈوری بیور روڈ پر بھورہ حیال میں اے کے خان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Boxer Aamir Khan will lay the foundation stone of AK Khan Hospital at Bhura Hayal on Sunday at 3 p.m

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)—مایہ ناز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج بروز اتوار دن تین بجے چوکپنڈوری بیور روڈ پر بھورہ حیال میں اے کے خان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔جہاں انہیں معروف کاروباری چوہدری شفقت محمود،راجہ طاہر اعظم،راجہ ثاقب آف مٹور،راجہ نور سبحانی اور دیگر انتہائی والہانہ استقبال کریں گے۔مقامی حلقوں نے بھورہ جیسے پسماندہ گاؤں میں نجی شعبے کے تعاون سے ہسپتال کی تعمیر کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے عامر خان،عبدالمجید مغل اور ان کے رفقا کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔جنہوں نے دیار غیر میں رہ کر بھی اپنے علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کو محسوس کیا ہے۔

ناظم آباد کلرسیداں کے عمر فاروق کی شادی مظہراقبال کی دختر سے سرانجام پائی

Omar Farooq of Nazimabad marries Mazhar Iqbal’s daughter

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)—ناظم آباد کلرسیداں کے راجہ زین کے بھائی عمر فاروق کی شادی مظہراقبال کی دختر سے سرانجام پائی۔دعوت ولیمہ میں جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، کرنل فضل حسین،ندیم اکبر،شاہد انجم،شیخ قمرالاسلام،حاجی محمد آمین،راجہ مدثر مظہر،راجہ نوید اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button