DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Killer driver arrested for negligent traffic accident which caused death of Insp Rafaqat Hussain

غفلت و لاپرواہی سے ٹریفک حادثے کا باعث بننے والا قاتل ڈرائیور گرفتار,غفلت سے ٹریفک حادثے میں راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین جاں بحق ہو گئے تھے

روات: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03نومبر2021ء)—غفلت و لاپرواہی سے ٹریفک حادثے کا باعث بننے والا قاتل ڈرائیور گرفتار،گزشتہ روز قاتل ڈرائیور کی غفلت سے ٹریفک حادثے میں راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین جاں بحق ہو گئے تھے،انسپکٹر رفاقت حسین ایک محنتی اور قابل پولیس آفیسر تھے، جن کی محکمہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس۔تفصیلات کے مطابق غفلت و لاپرواہی سے ٹریفک حادثے کا باعث بننے والے قاتل ڈرائیور دل جان کو ایس پی صدر کی زیر نگرانی اے ایس پی صدرسرکل سعود خان اور روات پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،گزشتہ روز قاتل ڈرائیور دل جان کی غفلت سے ٹریفک حادثے میں راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین جاں بحق ہو گئے تھے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس آفیسرز موقعہ پر پہنچ گئے،ملزم دل جان بغیر لائسنس کے ٹریکٹر چلا رہا تھا، جس کی غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،انسپکٹر رفاقت حسین کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقہ گھوگھڑا المعروف ڈھوک کھوکھراں اڈیالہ روڈ میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، راولپنڈی پولیس کی جانب سے لحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر رفاقت حسین ایک محنتی اور قابل پولیس آفیسر تھے، جن کی محکمہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

www.pothwar.com / Rawat

Rawat: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 November 2021) * The killer driver who caused the traffic accident due to negligence and carelessness was arrested which caused the death of Inspector Rafaqat Hussain who was a hardworking and capable police officer, whose services to the department will always be remembered.

According to CPO Muhammad Ahsan Younis, Under the supervision of SP Saddar, ASP Saddar Circle Saud Khan and Rawat police traced and arrested the driver that caused the accident Yesterday.

Rawalpindi police inspector Rafaqat Hussain was killed in a traffic accident due to negligence of the killer driver Dil Jan. Accused Dil Jan was driving a tractor without a license, The accident took place due to his negligence and speeding.

Inspector Rafaqat Hussain’s funeral prayer was offered today A large number of locals, including police officers, attended the funeral prayers, Rawalpindi Police laid a wreath and prayed for the late Inspector Rafaqat Hussain , CPO Muhammad Ahsan Younis said Inspector Rafaqat Hussain was a hardworking and capable police officer whose department Services will always be remembered.

Show More

Related Articles

Back to top button