DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Government Girls High School Beor granted Higher Secondary status.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیور کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2021)
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیور کو ہائیر سیکنڈری کو درجہ دیلانے پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔راجہ تیمور اختر ضلعی نائب صدر پی ٹی یو راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ چیئرمین آ ر ڈی اے نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیور کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلوایا اور گورنمنٹ پرائمری سکول جنہٹل لے لیے اکیاسی لاکھ کی خطیر گرانٹ دلوائی جس پر ہم (پی ٹی یو ضلع راولپنڈی)راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے خصوصی مشکور ہیں کہ ہمارے سکولوں کی بہتری کے لیے انہوں نے کاوشیں کیں ساتھ ہی امید کرتے ہیں کہ آ ئند ہ بھی باقی میرٹ پر آ ے والے سکولوں کی اپگریڈیشن اور انفراسٹرکچر کے لیے گرانٹس مختص کروائیں گے ساتھ ہی ہم ہر دو سکولوں کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں پی ٹی یو ہر اس اتھارٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور خوش آ مدید کرتی ہے جو سکولوں کی بہتری کے لیے قدم اٹھائے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 November 2021)
Government Girls High School Beor granted higher secondary status. Raja Timur Akhtar District Vice President PTU Rawalpindi said in a statement that Raja Tariq Mehmood Murtaza Chairman RDA special Taking interest, Government Girls High School Beor was given the status of Higher Secondary and Government Primary School Janhatal was given a hefty grant. He also hoped that in future also grants would be allocated for the upgradation and infrastructure of the remaining schools on merit. At the same time we congratulate both the schools.

پرنسپل محمد شبیر راجہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش

Tribute to the contributions of Principal Muhammad Shabbir Raja

www.pothwar.com / Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2021)
کہوٹہ کے نوجوانوں کے لیے ایک اور خوشخبری انشاء اللہ ہمارے علاقے کے نوجوان تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں گے گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کہوٹہ کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دے دیا گیا گورنمنٹ آف دی پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری جلد ہی بی ایس میتھ کی کلاسیز کا آغاز ہو جائے گا علاقے کی وہ نوجوان جو بی ایس کے لئے راولپنڈی اسلام آباد جاتے تھے وقت اور پیسہ ضائع کرتے تھے اب انشائاللہ کہوٹہ میں ہی بی ایس کی تعلیم حاصل کریں گے ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،پرنسپل کالج محمد شبیر راجہ،چیئرمین بورڈ آف گورنر،وائس چیئرمین بورڈ آف گورنر اورڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی  کی خصوصی توجہ اور تعاون سے کالج ترقی کی جانب گامزن ہے شہریوں نے خصوصی طور پر پرنسپل محمد شبیر راجہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Raja Nadeem Ahmed visits various union councils of the constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2021)
مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔شادی والے گھروں میں حاضری مبارکباد یں پیش کی جبکہ فوتگی والے گھروں میں حاضری دی لوحقین سے اظہار تعزیت مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے شادی والے گھروں میں حاضری مبارکباد یں پیش کی جبکہ فوتگی والے گھروں میں حاضری دی لوحقین سے اظہار تعزیت مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر اسلام آباد سہالہ چوہدریاں معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری ظفر منیر کے والد چوہدری محمد منیر مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،دوبیرن کلاں کھناہدا چوہدری خوشحال عرف شاہلہ(ٹرانسپورٹر) کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی،ممیال چوہدری صغیر اور چوہدری شبیر کی والدہ مرحومہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،چیئرمین یونین کونسل کنوہا راجہ پرویز اختر قادری سے ملاقات کی حلقے کی سیاست پر گھپ شپ لگائی،دوبیرن کلاں یونس شاہ کے صاحبزادے سید محمد علی کی شادی کی تقریب میں شر کت کی،گوجرخان راجہ احتشام الحق کے دعوت ولیمہ میں شر کت کی،چک مرزا راجہ زعفران کے صاحبزادے راجہ مہران کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی،چوآ خالصہ ڈھوک سنگال راجہ پرویز کیانی (یو۔کے) کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شر کت کی،یوسی مٹور بگلہ راجگان راجہ شعیب سلیم جنجوعہ کی دعوت ولیمہ میں کی شرکت ازدواجی زندگی کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2021)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود کا ندیم بٹ سے اظہار تعزیت۔کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت ندیم بٹ کی بیٹی اور بیٹااور محمد سلیم بٹ کی پوتی اور پوتا گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے گذشتہ روز کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محموداور صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button