DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; I joined PTI in order to bring relief to the people in line with Imran’s vision, MPA Col Shabbir Awan

پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں اس لیے شامل ہوا کہ عمران کے ویژن کے مطابق تبدیلی لا کر نچلی سطح تک عوام کو ریلیف دیا جائے,سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی سیون آج بھی مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے صحت تعلیم جیسے بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں ایک ارب سے زائد کے کام کرائے جبکہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا رہا ہوں کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ جب سے میں سیاست میں آیا ہوں کبھی میرا فون بند نہیں ہوا میں نے منتخب نہ ہونے کے باوجود نہ صرف عوام سے رابطہ رکھا بلکہ جو ممکن ہو سکا لوگوں کے کام بھی کیے ہیں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں اس لیے شامل ہوا کہ عمران کے ویژن کے مطابق تبدیلی لا کر نچلی سطح تک عوام کو ریلیف دیا جائے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کے نمائندوں نے عوام سے کیے وعدے پورے نہ کیے اس موقع پر ممتاز سیاسی سماجی شخصیت صدر PTIیو سی دکھالی چوہدری واحدمحمود،ماسٹر محمد زبیر،معروف صحافی اصغر کیانی، ذوالفقار کیانی ایڈوکیٹ، مجیب اللہ ستی، احتشام کیانی اور نوید ستی اور دیگر بھی موجود تھے کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ جب تک مفاد پرستی اور برادری ازم کی سیاست ختم نہیں ہو گی یہ علاقہ ترقی نہیں کر سکتا عوام ووٹ دیتے وقت میرٹ کو دیکھیں کہ کون ان کے ساتھ حق سچ میں کھڑا ہو گا انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہو گئے منتخب نمائندے ڈلیور نہ کر سکے باقی وقت میں ڈلیور کرنا مشکل ہو گا انہوں نے کہا کہ میرا مشن صرف عوام علاقہ کی خدمت کرنا ہے اگر موقع ملا تو انشائاللہ حلقہ پی پی سیون کے بڑے پروجیکٹ پر کام کروں گا انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی اب شعور آ گیا ہے انشائاللہ بہتری ہو گی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 October 2021)
Former MPA Col. Shabbir Awan while talking to reporters said that PP-7 constituency is still a hotbed of problems even today. Even basic issues like health and education have not been solved. Col. Shabbir Awan said that since I have been in politics, my phone has never been switched off. He left the PPP and joined the PTI in order to bring relief to the people at the grassroots level by bringing change in line with Imran’s vision, but unfortunately the PTI representatives did not fulfill their promises to the people. Prominent political and social figure President PTI UC Dakhali Chaudhry Wahid Mahmood, Master Muhammad Zubair, well known journalist Asghar Kayani, Zulfiqar Kayani Advocate, Mujeebullah Satti, Ehtesham Kayani and Naveed Satti and others were also present on the occasion. He said that his mission is only to serve the people of the area. I will work on a big project of PP7.

ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راجہ ندیم تاج، کونسلر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، ڈائریکٹر شاہین انٹر نیشنل کالج راجہ نعمان نصیر،پولیس آفیسر راجہ عمران نصیر، راجہ حسن اختر آف کینیڈا، راجہ آصف مقرب اور راجہ شعیب ظفر کا غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن فری کڈنی سنٹر کا دورہ

Delegation visit Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Kidney Center

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2021)
ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راجہ ندیم تاج، کونسلر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، ڈائریکٹر شاہین انٹر نیشنل کالج راجہ نعمان نصیر،پولیس آفیسر راجہ عمران نصیر، راجہ حسن اختر آف کینیڈا، راجہ آصف مقرب اور راجہ شعیب ظفر کا غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن فری کڈنی سنٹر کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی بلقیس diagnostic سنٹر الفتح ووکیشنل وومین ٹرینگ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور چیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کی سماجی خدمات کی تعریف کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مخیر حضرات اس فاؤنڈیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آصف ربانی قریشی کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا کام کرنا اور فری ماہانہ 15 سو سے 2 ہزار تک ڈیلاسز کرنا آسان نہیں یہ ٹرسٹ ہم سب کا ہے راجہ ندیم تاج نے کہا کہ جس طرح ایٹمی حوالے سے کہوٹہ کا نام ہے اسی طرح فری کڈنی سنٹر کا بھی نام نہ صرف کہوٹہ بلکہ پورے کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں ایک نام ہے اسی موقع پر آصف ربانی قریشی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا صرف نام ہے ٹرسٹ اس کہوٹہ کے عوام کے لیے وقف کر دیا آپ سب آئیں اور آگے بڑھ کر اس کو چلائیں میرا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے بہت جلد جدید لیبارٹری بلڈنگ اور دیگر پروگرام بھی شروع ہوں گے میں تمام احباب کا مشکور ہوں۔

چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا آفس پہنچنے پر معززین علاقہ استقبال

Chairman Union Council Hothala Raja Amir Mazhar given reception on arrival at the office

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2021)
چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا آفس پہنچنے پر معززین علاقہ استقبال۔چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے دیگر یوسیزز کے چیئرمینوں کی طرع اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،کونسلرز اور سیکرٹری حضرات کی دفتر آمد پر اہلیان علاقہ نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور پرتپاک استقبال کیابلدیاتی ایکٹ کی معطلی اور پرانے ایکٹ کی بحالی پر فیلڈ آفس کو دوبارہ یونین کونسل آفس میں تبدیل کر دیا گیا ہے میڈیا کے نمائندوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہا کہ میرے والد محترم وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین نے ساری زندگی پسے ہوئے طبقے کی خدمت کی اور سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے میں نے سیاست شروع کی اور نہ صرف یونین کونسل بلکہ ضلع بھر میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ لوگ بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں انشاء اللہ تحصیل ناظم کا لڑوں گا اور اللہ پاک کے کرم اور عوام کے تعاون سے الیکشن میں کامیاب ہو کر اپنے عوام کی بھر پور خدمت کروں گا۔

روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے غریب معذور شخص شدید زخمی دونوں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئی

While crossing the road, a poor disabled man was severely injured in a collision with a speeding motorcycle and both his legs were broken

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2021)
روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے غریب معذور شخص شدید زخمی دونوں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئی 3ہفتوں سے گھر میں پڑھے رہنے سے نوبت فاقوں سے تک آ گئی مخیر حضرات اور حکومت سے مالی امداد کی اپیل۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بنڈھیا، کنیل،تحصیل کہوٹہ کے رہائشی تنویر اختر ولد غلام مرتضیٰ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ میں پیدائشی معذور ہوں رواں ماہ کی 13تاریخ کو نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلا روڈ کرا س کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا اور میری دونوں ٹانگیں ٹوٹ گیں اپنے عزیز اقارب سے2لاکھ تک قرض مانگ کراپنا علاج کرایا مگر دونوں ٹانگیں ٹوٹ جانے کی وجہ سے بلکل معذور ہو کر رہ گیا ہوں انہوں نے مخیر حضرات اور حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button