DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The daughter of Master Raja Akhlaq achives first position at Iram School and College.

ممتاز مائر تعلیم ماسٹر راجہ اخلاق آف لونہ کی صاحبزادی نے ارم سکول و کالج میں 1092نمبر لے کر بیالوجی گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2021)
ممتاز مائر تعلیم ماسٹر راجہ اخلاق آف لونہ کی صاحبزادی نے ارم سکول و کالج میں 1092نمبر لے کر بیالوجی گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ماسٹر راجہ اخلاق کو دوستوں وعزیزوں کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق ماسٹر راجہ اخلاق آف لونہ کی صاحبزادی ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی ہونہار طالبہ جنت فاطمہ نے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1092 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،ماسٹر راجہ تیمور نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ راجہ کبیر احمد جنجوعہ اورسیاسی و سماجی شخصیات اہل علاقہ نے ماسٹر راجہ اخلاق سکول کی پرنسپل سٹاف اساتذہ اور بچی کو مبارکبادپیش کی ہے۔

Kahuta; Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 October 2021)
The daughter of Master Raja Akhlaq of Loona got first position in Biology group with 1092 marks at Iram School and College. Congratulations to Master Raja Akhlaq from friends and relatives. According to the details, Janat Fatima, daughter of Master Raja Akhlaq of Loona, a promising student of Iram Model School and College Kahuta, secured a prominent position in the matriculation examinations by getting 1092 marks out of 1100 marks. General Councillor Raja Gulzar Ahmed Gulzari, Master Raja Teymour Vice President Punjab Teachers Union District Rawalpindi District, Additional General Secretary Press Club Kahuta Raja Kabir Ahmed Janjua and political and social personalities of the area have congratulated the principal staff.

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2021)
وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی سینئر ممبر کہوٹہ پریس کلب اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود کے گھر آمدملک عامر محمود کے والد محترم ملک داؤد سلطان کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،کوآرڈینیٹر برائے این اے ستاون قدیر عباسی،صدرپی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید احمد (گھڑیٹ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ ارشد (بھورا حیال) صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ میڈم نعیم گل،صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی،ترجمان ایم این اے سکندر ستی،صدر پی ٹی آئی یونین کونسل پنجاڑ اعجاز عباسی،راجہ شوکت،شیخ عمار،جاوید قریشی،محمد گلفراز،منصور سعید،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل کہوٹہ ثاقب شہزاد بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button