DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Governor Punjab Ch M Sarwar, meets Farhan Majeed Mughal and Syed Mudassir Khoshnood.

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے لائن فلور میڈیا کے سی ای او فرحان مجیدمغل اور لائن فلور میڈیا کے سی او او سید مدثر خوشنود خصوصی ملاقات۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 12اکتوبر2021)
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے لائن فلور میڈیا کے سی ای او فرحان مجیدمغل اور لائن فلور میڈیا کے سی او او سید مدثر خوشنود خصوصی ملاقات۔ فرحان مجیدمغل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی ہیں اور مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل کے صاحبزادے ہیں تفصیل کے مطابق گذشتہ روز لائن فلور میڈیا کے سی ای او فرحان مجید اور لائن فلور میڈیا کے سی او او سید مدثر خوشنود نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو لائن فلور میڈیا کے پلیٹ فارم سے مڈل ایسٹ اور متحدہ عرب امارات میں منعقد سب سے بڑے پراپرٹی شو جو 25 نومبر کو تین دن کے پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو سیزن 1 دوبئی کے نام سے شروع ہوگا کے حوالے سے بریف کیاجس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو دوبئی میں منعقد کرنے پر آرگنائزر کو مبارک باد پیش کی اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی جبکہ لائن فلور میڈیا کی جانب سے گورنر پنجاب کو پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو سیزن ون کی پرپوزل اور تعارفی بک بھی پیش کی گئی جس پر چوہدری سرور نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت بڑا کام ہے جو لائن فلور میڈیا کر رہا ہے اس وقت پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقعے ہیں اور حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو مکمل تخفظ فراہم کر رہی ہے۔

Mator, Kahuta; (Pothward.com Kabir Ahmad Janjua, 12 October 2021)
Special meeting with Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar, with CEO of Line Floor Media Farhan Majeed Mughal and CEO of Line Floor Media Syed Mudassir Khoshnood. Farhan Majeed Mughal is a resident of Bhora Hayal area of ​​Kahuta Tehsil and is the son of Abdul Majeed Mughal, a well-known political and social figure of PML-N constituency PP-Seven. Syed Mudassir Khushnood called on Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar and apprised the Governor Punjab of the biggest property show held in Middle East and UAE from Line Floor Media platform which will be held on November 25 for three days Pakistan Real Estate Expo Season 1. On the occasion, Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar congratulated the organizers on holding the Pakistan Real Estate Expo in Dubai and assured their full support. The proposal and introductory book of Pakistan Real Estate Expo Season One was also presented to him on which Chaudhry Sarwar expressed happiness and said that it is a great work that Line Floor Media is doing at present to invest in Pakistan’s real estate sector.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں گزشتہ شب ڈکیتی کہ واردات

Gunmen block road and rob commuters near Farozwal

ٹور (نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 12اکتوبر2021)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں گزشتہ شب ڈکیتی کہ واردات مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی زیورات لوٹ لیے آئے روز بڑھتی وارداتوں سے عوام خوف زدہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی صفر تفصیلات کے مطابقپولیس تھانہ کہوٹہ سے 2کلو میٹر کی دوری پر کلمن نزد سہالی فیروزوال ڈکیتی کی واردات دو مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کر کے گن پوائنٹ پر گاڑیاں روک کر 1 لاکھ 25 ہزار نقدی 8 موبائل فون مالیتی 50 ہزار اور شادی سے شرکت کر کے آنے والی خواتین سے 75 ہزار مالیت کے زیورات چھین لیے عاطف شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی جس پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے آئے روز بڑھتی چوری ڈکیتی، قتل کی وارداتیں عوام پریشان عدم تحفظ کا اظہار کیا آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی اور آر پی او سے فل فور نوٹس لے کر کرپٹ پولیس افسران کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں قرات،نعت خوانی، اور تقریری مقابلہ جات مڈل و ہائی تحصیل لیول کا انعقاد کیا گیا

Government Girls High School Kahuta held recitation, Naat recitation and speech competitions at middle and high tehsil level

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 12اکتوبر2021)
تقریبات ہفتہ رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلے میں آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں قرات،نعت خوانی، اور تقریری مقابلہ جات مڈل و ہائی تحصیل لیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ جناب یاسر رضوان، ڈی،ای،او اور ڈپٹی ڈی،ای،او میل اور فی میل نے شرکت کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی طالبات نے قرات اور تقریری مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور تمام طالبات کو سراہا اور جیتنے والی طالبات کو مبارکباد دی۔ ادارے کی پرنسپل عفت شاہین صاحبہ سٹاف و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ پرنسپل اداراہ ان کی اس علم دوستی کے لیے شکر گزار ہیں۔

چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ملاقات

Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan Meets Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 12اکتوبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ملاقات۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کی اور انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دیلا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سماجی شخصیت چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے ہمرا ہ صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،راجہ شاہد اجمل اور ارسلان اصغر کیانی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو بہترین طریقے سے انتظامی امورچلانے اورعوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل آفس کہوٹہ کی تزئین وآریش کر کے تمام پٹواریوں کو ایک ہی جگہ دفاتر بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو سوئینر پیش کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کے رفاعی کاموں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی طرف سے ان بھرپور تعاون کا یقین دیلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button