DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Land dispute in Kanoha, leads to police being attacked uniform torn,

کنوہا میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا،مزاحمت پر کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی غلام رضا زخمی ساتھی پولیس کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27ستمبر2021ء)—کلر سیداں کے گاؤں کنوہا میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا،مزاحمت پر کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی غلام رضا زخمی ساتھی پولیس کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی گئی دیگر ملازمین کو زدو کوب کیا گیا کلر سیداں پولیس نے دہشتگردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے ہمراہ مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔کلر سیداں کے اے ایس آئی سعید مغل نے درخواست دی کہ وہ پولیس ملازمین کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ رات تقریبا 12بجے نائٹ محرر نے موبائل پولیس کو اطلاع کی کہ گاڑی لے کر فوری طور پر موہڑہ وینس داخلی کنوہا پہنچ جائیں وہاں پر غلام رضا اے ایس آئی و ہمراہی ملازمان موقع پر موجود ہیں اور ان سے کچھ لوگ مزاحمت کر رہے ہیں۔جس پر بمعہ ہمراہی ملازمان بسواری سرکاری گاڑی موبائل 2 جائے متذکرہ پر پہنچے تو اے ایس آئی غلام رضا و دیگر موجود ملازمان کیساتھ کچھ لوگ مزاحمت کر رہے تھے اور شدید اشتعال میں گالم گلوچ کر رہے تھے اور پولیس ملازمان کو مار دینے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ اسی اثناء میں،وحید نامی شخص نے با آواز بلند للکارا مارا کہ ان پولیس والوں کو مارو جس پر وحید نامی شخص نے پتھر اٹھا کر غلام رضا اے ایس آئی کو مارا جو اس کی ناک پر لگا اور اس کی ناک زخمی ہو گئی۔دیگر پولیس ملازمان کو وحید کے ہمراہ موجود افراد نے شدید زدوکوب کیا اور کنسٹیبل محمد عرفان کی وردی پھاڑ دی اور ملازمان کو گالم گلوچ کرتے رہے جبکہ عابد محمود مسلح پسٹل سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔پولیس نے وحید احمد،عابد محمود،وقاص سفیر،عماد ہمراہ 8/9کس مردو زن سکنائے موہڑہ وینس کنوہا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے ضمنیوں میں دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے وحید اور عابد کو جسمانی ریمانڈ پر تھانہ صدر بیرونی جبکہ وقاص سفیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 27, 2021) * A fight broke out over land dispute in Kanoha village of Kallar Syedan, ​​police have registered a case under the Terrorism Act and other provisions and arrested three persons. ASI Saeed Mughal of Kallar Syedan ​​requested that they were on a routine patrol with police personnel, At around 12 o’clock in the night, The Muharram informed the mobile police that they should take a vehicle and immediately reach Morra Vaince, Waheed shouted loudly to kill the policemen on which a man named Waheed picked up a stone and hit Ghulam Raza ASI who hit him on the nose and injured his nose. Waheed Ahmed, Abid Mehmood, Waqas Safir and others were severely beaten by Waheed Ahmed, Abid Mehmood and Waqas Safir. A case has been registered against nine people in Morra Vaince, Kanoha, Waheed Ahmed, Abid Mehmood, Waqas and Safir Transferred to Jail.

پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Police arrested the accused involved in the robbery

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27ستمبر2021ء)—کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ ماہ حبیب السلام نامی شخص کی گاڑی کو روک کر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور مزاحمت پر گولی مار کر اسے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان توقیر احمد اور بابر سلطان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم توقیر سے ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

مقامی افراد نے موبائل فون چور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا

Locals nabbed the mobile phone thief and handed him over to police

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27ستمبر2021ء)—مقامی افراد نے موبائل فون چور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم واجد نصیر نے گزشتہ رات محمد تنویر سکنہ محلہ غوثیہ کی بیٹی جو اپنی ماں کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم نے اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا تھا اور بھاگتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے گر گیا تھا جسے بعد ازاں مقامی افراد نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

چیلنج کبڈی میچ بسلسلہ دفاع پاکستان مرید چوک کلرسیداں میں منعقد ہوا

Challenge Kabaddi match held on defence of Pakistan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27ستمبر2021ء)— چیلنج کبڈی میچ بسلسلہ دفاع پاکستان مرید چوک کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد، قدیر عباسی،ملک سہیل اشرف،چوہدری شفقت محمود،راجہ طلال خلیل،چوہدری ذیشان مسعود،آصف محمود کیانی،قمرایاز خان،وقار بابر مغل اور دلنواز فیصل خان مہمانان خصوصی تھے۔کبڈی میچ آصف پٹھان کی ٹیم نے جیت لیا اناونسر ملک ندیم اختر آف جسوالہ تھے میچ کے اختتام پر ونر اور رنر آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو نقد تین لاکھ،ایک عدد 70سی سی موٹرسائیکل اور تین عدد موبائل فون بمعہ ٹرافیاں دی گئیں۔

ڈاکٹر عاصمہ طاہر نے راولپنڈی میڈیکل کالج سے (ڈی پی ٹی) ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی ڈگری نمائیاں نمبروں سے مکمل کر لی

Dr. Asma Tahir completed her Doctor of Physical Therapy degree from Rawalpindi Medical College (DPT) with outstanding marks.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27ستمبر2021ء)—یونیورسٹی آف ھیلتھ سانئسز لاھور کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر عاصمہ طاہر نے راولپنڈی میڈیکل کالج سے (ڈی پی ٹی) ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی ڈگری نمائیاں نمبروں سے مکمل کر لی۔ڈاکٹر عاصمہ طاہر کا تعلق تحصیل کلر سیداں کے نواحی گاوں پنڈ بینسو کی ڈھوک سنگوٹ سے ھے۔یہ کیپٹن (ر) محمد انور بھٹی (مرحوم) کی پوتی، چیف وارنٹ آفیسر(ر) طاہر انور کی بیٹی اور سابق صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلر سیداں اور معروف سماجی کارکن ارشد محمود بھٹی کی بھانجی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button