DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Raja Pervez Ashraf, Ch Javed Kausar, Ch Iftikhar Ahmad Warsi and a large number of people attended inauguration ceremony of Business in Bewal

بیول میں کاروباری مرکز عمران مارکی کی افتتاحی تقریب ,تقریب میں راجہ پرویز اشرف , چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، چوہدری افتخار احمد وارثی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت

گوجرخان,بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , 27ستمبر2021ء)—سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رزق حلال کمانا عین عبادت ہے اور جو بھی تاجر دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیراہو کر اپنا کاروبار کر رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کاروبار میں برکت عطا فرمادیتا ہے اور اس کو دن دگنی رات چوگنی ترقی ملتی ہے۔ بیول میں حافظ عمران منظور نے اپنی محنت سے کاروبار میں ایک مقام بنایا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیول میں کاروباری مرکز عمران مارکی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم پی اے حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے علاوہ تاجروں، صحافیوں، وکلاء ، سماجی اور مذہبی شخصیات، اساتذہ کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع پرتکلف طعام سے کی گئی۔تقریب کے اختتام پر حافظ عمران منظور نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Gujar Khan, Bewal ( Pothwar.com, September 27, 2021) * Hafiz Imran Manzoor has made a name for himself in business with his hard work and we pray to Allah Almighty to grant him more development and success said ex PM Raja Parvez Ashraf while addressing the inauguration ceremony of Imran Markey Business Center in Bewal. The event was attended by MPA Constituency PP-8 Chaudhry Javed Kausar Advocate, former MPA Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi besides businessmen, journalists, lawyers, social and religious personalities, teachers and a large number of people. At the end of the ceremony, Hafiz Imran Manzoor thanked all the distinguished guests for attending the function.

Show More

Related Articles

Back to top button