DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police negligence burglary in 4 shops in one night

کہوٹہ پولیس کی غفلت ایک رات میں 4دوکانوں میں چوری کی واردات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2021)
کہوٹہ پولیس کی غفلت ایک رات میں 4دوکانوں میں چوری کی واردات کہوٹہ چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار۔چور دوکانوں سے طلائی زیور ات، نقدی رقم اور قیمتی سامان لے گئے۔مچھلی چوک کہوٹہ کے تاجر آفتاب بکڈپو اور ایم صغیر زرگری ہاوس کی دوکان کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے اڑے تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے عوام اور تاجر شدید پریشان مچھلی چوک کہوٹہ کے تاجر آفتاب بکڈپو اور ایم صغیر زرگری ہاوس کی دوکان کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے اڑے تا حال نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا فرانزک کرائم سین ٹیم جانچ پڑتال کے لئے راولپنڈی سے طلب کر لی گئی۔

Kahuta, Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, September 24, 2021)
Due to Kahuta police negligence burglary was committed in 4 shops in one night Kahuta burglary incidents continues to increase, citizens are now suffering from insecurity. Thieves took gold jewellery, cash and valuables from the shops. Thieves break locks of Saghir Zargari House shop and steal valuables The forensic crime scene team was called from Rawalpindi for investigation.

نعیم اقبال نامی شخص نے عیسائی مذہب چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

A man named Naeem Iqbal converted from Christianity to Islam

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2021)
چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی کی تعلیم و تربیت سے متاثر ہو کر نعیم اقبال نامی شخص نے عیسائی مذہب چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا۔چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر نعیم اقبال کودائرہ اسلام میں داخل کیا شرکا ء محفل نے دین اسلام قبول کر نے والے بھائی کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ غوثیہ شادی ہال پنجاڑ میں چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی کی دینی تعلیمات سے متاثر ہو کر نعیم اقبال نامی شخص نے عیسائی مذہب چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،ممتاز عالم دین حافظ مولانا عبدا للہ عباسی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،کونسلر راجہ حسنین جنجوعہ،چیئرمین بیت المال راجہ اظہر مامون، محمد اویس، محمد حمزہ،محمد سجاد، طارق محمود،سردار نعمان بھی موجود تھے۔

مکھالیہ راجگان کی معروف ادبی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی راجہ عارف زمان مہدی آف دارا پور سے ملاقات

Meeting of Raja Mushtaq Ahmad Janjua, Raja Altaf Hussain Janjua and Raja Muhammad Sudhir Janjua with famous Raja Arif Zaman Mehdi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2021)
مکھالیہ راجگان کی معروف ادبی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی راجہ عارف زمان مہدی آف دارا پور سے ملاقات۔جنجوعہ راجپوت برادری کے اتحاد و اتفاق اور ویلفیئر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔میزبان راجہ عارف زمان مہدی آف دارا پور نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مکھالہ راجگان کی معروف ادبی، سیاسی وسماجی شخصیات اور”تاریخ جنجوعہ راجپوت”کے مصنفین راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، عہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ،راجہ محمد سدھیر جنجو عہ اورراجہ مدثر جنجوعہ نے راجہ عارف زمان مہدی آف دارا پور کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر راجہ عارف زمان مہدی کے صاحبزادے محمد فیضان مہدی نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں کے ساتھ کی اس موقع پر راجہ بختیار احمد جنجوعہ آف چکری،راجہ بختیار احمد جنجوعہ بھی موجود تھے راجہ عارف زمان مہدی آف دارا پور نے جنجوعہ کنونشنز اور برادری کے حوالے سے دیگر تقریبات کے لئے جو لائحہ عمل اختیار کرنے کی تجویز دی جسے شر کاء نے شاندار الفاظ میں سراہا۔راجہ محمد سدھیرجنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ یقیناً ہماری کچھ آرزوئیں ہیں لیکن ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا تکمیل آرزو کے لئے اور ان خوابوں کو آنکھ سے باہر دیکھنے کے لئے درکار عمل اور وسائل موجود ہیں قبیلوں کی زندگی میں تبدل ایک بڑی چیز ہے لیکن اس سے پہلے تاریخی حقائق کا سراغ لگاتے ہوئے اپنے حالات کو بدلنے کے لئے مخلصانہ ارادوں کی روشنی میں منزل کی طرف نکل پڑنا بھی کچھ کم اہم نہیں ہے جنجوعہ راجپوت قبیلے کے اتحاد کے لئے ہمارے بزرگوں کی کوششیں لائق صد تحسین ہیں لیکن ان کا ادھورا رہنا ہم سب کی تاریخ میں کوتاہی متصور ہو گی۔

محفوظ شہید روڈ کے بجائے تھانہ روڈ لکھا ہے جو غلط ہے

Instead of Mahfooz Shaheed Road, Thana Road is written which is wrong

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2021)
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد نے ایک بیان میں کہا کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے کلر چوک میں لائس نائیک محفوظ شہید روڈ کا بورڈ چھپا کر جو بورڈ اویزاں کیا اُس میں محفوظ شہید روڈ کے بجائے تھانہ روڈ لکھا ہے جو غلط ہے ہم اپنے قومی ہیروز کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کر سکتے مسلح افواج جان پر کھیل کر سرحدوں کا پہرا دیتی ہے اور جو لوگ وطن کی خاطر شہید ہوتے ہیں وہ ہمارے سر کا تاج ہیں انھوں نے سی او کہوٹہ اے سی کہوٹہ یاسر رضوان سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ پر بے شک تھانہ روڈ کی نشاندہی بھی کریں مگر وہاں لائنس نائیک محفوظ شہید روڈ بھی لکھیں کہوٹہ شہری اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔

کہوٹہ لونہ کے رہائشی تراب جعفری کی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی، ملزم پولیس کی حراست میں

Turab Jafri in police custody for social media remarks

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2021)
کہوٹہ لونہ کے رہائشی تراب جعفری کی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی، ملزم پولیس کی حراست میں، اہل علاقہ کی بڑی تعداد تھانہ کہوٹہ پہنچ گی۔جلد از جلد مقدمہ درج کے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔کہوٹہ کے نواحی علاقہ لونہ کے رہائشی نوجوان کی سوشل میڈیا پہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی شئیرنگ۔اہلیان علاقہ مشتعل ایف ائی میں کاروائی کی لیے درخواست دے دی گئی تراب جعفری ولد عربی جعفری جو موٹرسائیکل مکینک ہے نے فیس بک ائی ڈی پہ گستاخانہ مواد شیئر کیا۔علماء کرام و عوام کی کثیر تعداد کا شدید احتجاج جاری۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مذکورہ شخص کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو فرقہ وارانہ فسادات کا شدید اندیشہ ہے واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ برس بھون کے علاقہ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آ چکا ہے۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button