DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; OWPC organise Mega 6th September Defence day of Pakistan function in Slough

اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی جانب سے سلوو میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں میگا ایونٹ کا انعقاد

لندن۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ, 22ستمبر2021ء)۔۔۔اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی جانب سے سلوو میں ایلیٹ بینکوئٹنگ سویٹ میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، یوم دفاع پاکستان منانے اور 1965 کی جنگ کے شہید وںکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کا اہتمام بانی و چیئرمین اوور سیز پاکستانیز ویلفئیر کونسل کے چئیرمین نعیم نقشبندی اورصدرعابد حسین نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہائی کمشنر معظم احمد خان تھے۔ مہمانوں میں صاحبزادہ عامر جہانگیر (ترجمان وزیر اعظم)،ایم پی راجہ یاسین، لارڈ قربان، لارڈ واجد خان آف برنلی، میئر آف لوٹن محمود حسین، میئر آف سلوو،مئیر آف ہائی ویکمب،مئیر آف ایلنگ، مئیر آف ایلزبری، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن برطانیہ کے کنٹری منیجر تیمور ملک کے علاوہ برطانیہ بھر سے سماجی ، سیاسی اور میڈیا تنظیمیں بھی شامل تھیں۔.
تمام مقررین نے پاکستان کی دفاعی افواج کی اپنے ملک کے دفاع اور اقوام متحدہ میں دنیا بھر کے ممالک کے دفاع میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے کی گئی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

London; A Mega event was organised by the Overseas Pakistanis Welfare council at Elite Banqueting Suite in Slough, to celebrate Pakistan defence day and pay tribute to Shaheed of 1965 War۔

The event was organised by Founder & Chairman OPWC Naeem Naqshbandi and Abid Hussain. The guest of honour at the function was High Commissioner Moazzam Ahmad Khan. Guest included Sahibzada Amir Jahangir (Spokesperson of the Prime Minister, MP Raja Yasin, Lord Qurban, Lord Wajid Khan of Burnley, Mayor of Luton Mahmood Hussain, also Mayor of Slough, High Wycombe, Ealing, Aylesbury along with social and political and Media organisations from around the country. This was biggest Defence day celebration function in UK.

All the speakers praised the contributions of the Pakistan defence forces for the defence of their country and being major contributors to the United Nation.

Show More

Related Articles

Back to top button