DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Jatli police station arrested the facilitator for notorious criminal and registered a case

تھانہ جاتلی پولیس نے اشتہاری مجرم کا سہولت کارگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)— تھانہ جاتلی پولیس نے اشتہاری مجرم کا سہولت کارگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم احسان عباس کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم کے چچا زاد بھائی فیصل نے اشتہاری مجرم احسان عباس کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پرجاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار فیصل کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس ڈی پی اوگوجرخان نے ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارو ائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

Gujar Khan (Representative Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 21, 2021) – Jatli Police Station arrested facilitator of the notorious criminal and registered a case. During the raid, Faisal, the cousin of the notorious criminal, sheltered the notorious criminal Ehsan Abbas and helped him to escape. After registering the case, SDPO Gujar Khan congratulated SHO Jatli and the police team and asked them to continue the crackdown on the notorious criminals and their facilitators.

Show More

Related Articles

Back to top button