Kahuta; Police Station Silent Spectator as Kahuta Youth Arrested Thieves
کہوٹہ میں آئے روز چوری ڈکیٹی کی واردتیں پولیس تھانہ کہوٹہ خاموش تماشائی کہوٹین یوتھ کے نوجوانوں نے ویڈیو وائرل کر کے اپنی مدد آپ کے تحت چور کو گرفتار کروایا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،20ستمبر2021)
کہوٹہ میں آئے روز چوری ڈکیٹی کی واردتیں پولیس تھانہ کہوٹہ خاموش تماشائی کہوٹین یوتھ کے نوجوانوں نے ویڈیو وائرل کر کے اپنی مدد آپ کے تحت چور کو گرفتار کروایا,تفصیل کے مطابق آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام شدید پریشان مویشی چوری، موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا پولیس تھانہ کہوٹہ کی چشم پوشی یوں محسوس ہوتا ہے کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی ملی بھگت سے جرائم پروان چڑھ رہے ہیں گزشتہ دنوں محلہ راجگان سے موٹر سائیکل چوری ہوا جس کی ویڈیو کہوٹین یوتھ کے جوانوں نے وائرل کی اور انتھک محنت سے چور کو ٹریس کیا اسکی شناخت کے بعد پولیس کو اطلاع کر کے چور کو گرفتار کروایا اگر عوام علاقہ نے کہا کہ اگر عوام نے ہی چوروں ڈکیتوں کو پکڑنا ہے تو پولیس تھانہ کہوٹہ کا کیا کام جبکہ اس سے قبل بھی گریڈ سٹیشن سمیت کائی علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب، سی پی او راولپندی سے مطالبہ کیا کہ فل فور نوٹس لیکر کرپٹ عملے کو تبدیل کیا جائے۔
Mator, Kahuta; (Rep. Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, September 20, 2021)
In Kahuta, the incidents of theft and robbery take place daily. Kahuta police station is silent spectator Kahuta youths made the video viral and arrested the thief on their own. Bicycle theft has become commonplace. Crimes are on the rise. Recently, a motorcycle was stolen from Mohalla Rajgan. After hard work, the thief was traced and after identifying him, the police was informed and the thief was arrested. Thefts and robberies are taking place in the areas. The people of the area have demanded from IG Punjab, CPO Rawalpindi to take full notice and replace the corrupt staff at the police station.
اے ایس آئی محمد زاہد صدیقی کے صاحبزادے امان اللہ نے حفظ قرآن مکمل کر لیا
Amanullah, son of ASI Muhammad Zahid Siddiqui, completed memorization of Quran
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،20ستمبر2021)
اے ایس آئی محمد زاہد صدیقی کے صاحبزادے امان اللہ نے حفظ قرآن مکمل کر لیا ہے۔مولانا قاری عثمان عثمانی،مولانا غلام مر تضیٰ صابری اور دیگر دوستوں عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکبا د۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ منیند شریف کے رہائشی اے ایس آئی محمد زاہد صدیقی کے صاحبزادے امان اللہ نے حفظ قرآن مکمل کر لیا ہے حافظ امان اللہ کی دستار بندی کی تقریب ان کے گھر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ممبر ضلعی امن کمیٹی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی، جماعت اہلیسنت کے نوجوان عالم دین مولانا غلام مرتضیٰ صابری، ساہیں شاہد محبوب صابری سمیت دیگر معززین نے شر کت کی اس موقع پر ممبر ضلعی امن کمیٹی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے خصوصی دعا کی شرکائے محفل نے حافظ امان اللہ کو ان کی آنے والی زندگی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کہوٹہ مسائل کی آماجگاہ شہری پھٹ پڑے عوامی نمائندگان اور انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ
damaged roads are the epicentre of Kahuta problems. Citizens have demand for improvement from public representatives and administration.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،20ستمبر2021)
ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کہوٹہ مسائل کی آماجگاہ شہری پھٹ پڑے عوامی نمائندگان اور انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی سٹریٹ لائٹس نہ صفائی کے انتظامات شہری مسائل بتاتے ہوئے پھٹ پڑے ضلع راولپنڈی کی سب سے پرانی تحصیل کہوٹہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محرومان خیالات کا اظہار عوامی سروے رپورٹ میں شہریوں معززین علاقہ نے کیا انھوں نے کہا کہ پہلے اس سب سے بڑی تصیل کے ٹکڑے کر کے اسکو تین حصوں میں تقسیم کیا بعد میں قائم ہونے والی تحصیلیں ترقی کے منازل طے کر چکی ہیں مگر تحصیل کہوٹہ جو باب کشمیر بھی کہلاتی ہے اسکی سڑکیں کھنڈرات آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں ساڑھے تین سال میں کسی نے بھی کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لائی شہریوں نے سروے کے دوران مطالبہ کے اکہ خداراہ کہوٹہ شہر کی مین سڑکیں بائی پاس سٹریٹ لائٹس واٹر سپلائی و دیگر مسائل حل کیے جائیں ذبح خانہ لاری اڈہ میں روڈ و دیگر سڑکوں کو مرمت کیا جائے واٹر سپلائی سٹریٹ لائٹس کے منصوبے مکمل کیے جائیں۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،20ستمبر2021)
صدر پیپلزپارٹی سانٹھ سرولہ جہاں زیب ستی کا پٹواری راجہ ہارون اکبر سے ان کے بھانجے فیصل رشیدکی وفات پر اظہار تعزیت۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ فیصل رشید انتہائی نفیس انسان تھے ان کی حادثاتی موت سے انکی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی فیصل رشید انتہائی نفیس انسان تھے انکی موت سے انکی خاندان میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے اللہ پاک مرحوم کے درجے بلند فرماہیں آمین۔