DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Anti-Corruption Department launches inquiry into alleged use of substandard materials in construction of Nothia Road from Shah Bagh

شاہ باغ سے نوتھیہ روڈ کی تعمیر پر مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ سے نوتھیہ روڈ کی تعمیر پر مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی۔یونین کونسل گف کے سابق ناظم جاوید اقبال مرزا نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخوست میں موقف اختیار کیا تھا کہ منصوبے پر ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے جس پر فوری طور پر کام کو روک دیا گیا اور انکوائری میں پیش ہونے کیلئے ایکسین ہائی ویز، ایس ڈی او ہائی ویز،سب انجینئراور ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر کو فریق بناکر انہیں نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔شاہ باغ سے نوتھیہ تین کلو میٹر کے فاصلے کیلئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تقریبا 03 کروڑ 54 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی جس پر پچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ادھر کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے کلر سیداں دھانگلی روڈ پر بھی ناقص میٹریل استعمال ہونے پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; The Anti-Corruption Department has started an inquiry into the alleged use of substandard materials in the construction of Nothia Road from Shah Bagh area near Kallar Syedan. What was the use of substandard material on the project on which work was stopped immediately and notices were issued to Axin Highways, SDO Highways, Sub Engineers and Divisional Accounts Officer are to appear in the inquiry. PTI Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi had released a grant of about over 3 Caror Rps. On the other hand, the public circles of Kallar Syedan ​​have also demanded an inquiry into the use of faulty material on Kallar Syedan ​​Dhangli Road.

اداروں میں سیاسی مداخلت کا ساخشانہ،ایک حملے کے زخمیوں کو کہوٹہ سے ٹی ایچ کیو کلرسیداں بھیجا گیا مگر سیاسی مداخلت پر میڈیکل رپورٹ ایک ہفتے بعد جاری کرنے کا ناانصافی پر مبنی فیصلہ سنایا گیا

Political interference in institutions, the victims of an attack were sent to THQ Kallar from Kahuta, but the decision to issue a medical report on political interference a week later was based on injustice.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اداروں میں سیاسی مداخلت کا ساخشانہ،ایک حملے کے زخمیوں کو کہوٹہ سے ٹی ایچ کیو کلرسیداں بھیجا گیا مگر سیاسی مداخلت پر میڈیکل رپورٹ ایک ہفتے بعد جاری کرنے کا ناانصافی پر مبنی فیصلہ سنایا گیا۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں ساہی موضع بنگلوٹ میں اتوار کی صبح ٹریکٹر کلہاڑوں اور کدالوں سے مسلح افراد نے نازیہ کوثر، محمد شبیر وغیرہ پر حملہ کر دیا انہیں ذدوکوب کیااور محمد شبیر اور ناذیہ کوثر کو زخمی کیا۔ زبردستی ہل چلایا، باڑ اور درخت اکھاڑے، مذکورہ زمین جس پر قبضے کی کوشش کی گئی جو شاہ محمد ولد امیر محمد کے نام پر الاٹ ہے جس کی ملکیت کے دعویداروں کے خلاف راولپنڈی سول کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے اور سٹے آرڈر بھی موجود ہے۔واقعہ کی رپٹ تھانہ کہوٹہ میں کی گئی اور زخمیوں کو میڈیکل کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ریفر کر دیا گیا بروز سوموار جب شبیر احمد وغیرہ ہسپتال آئے تو بروز منگل آنے کو کہا گیا، منگل کو میڈیکل کے بعد ایکسرے رپورٹ اگلے منگل کو ملنے کا بتایا گیا، محمد شبیر وغیرہ نے پی ٹی آئی کلرسٹی کے نائب صدر سید سجاد حسین شاہ سے رابطہ کیا جو ان کے ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں گئے اور ڈاکٹر کو جلد رپورٹ دینے کو کہا۔ جس پر انہیں بتایا گیا کہ ایم پی اے صاحب کی طرف سے رپورٹ تاخیر سے دینے کا کہا گیا جس کے بعد میں نے ڈاکٹر کو کال کی تو پتہ چلا کہ یہاں ہر کیس میں مداخلت کی جاتی ہے۔انہوں نے صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی اکابرین کو سیاسی مداخلت کی ایسی لت پڑی ہوئی ہے جس کے اثرات اب ہر گاؤں، ہر یوسی،ہر تحصیل میں منتقل ہو رہے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کی ہائی کمان سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلرسیداں میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس

Meeting held in connection with Muharram in Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشہ جاوید اعوان نے کہا ہے کہ عشرہ محرم تمام مسلمانوں کو باہمی محبت رواداری برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو اہل بیت رسول ﷺکو اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز نہ رکھتا ہو مگر دشمن اس موقع پر بھی مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کے لیئے سازشیں کرتا رھتا ہے،ہم سب نے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں واپڈا،صحت،ریونیو،سٹی ٹریفک،علما اکرام،تاجروں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ڈی ایس پی مرزاطاہر سکندرنے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں بارہ مقامات پر روزانہ مجالس عزا شروع ہو چکی ہیں ہمارے سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے ہرصورت پورا کریں گے۔چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ بلدیہ دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس میں مختلف اداروں کے نمائندگان ہر وقت موجود رہیں گے۔آر ڈبلیو ایم سی کے مقامی اسسٹنٹ منیجر راجہ محمد اسحاق نے بتایا کہ انہوں نے تمام علاقوں میں جلوسوں کے راستوں کی صفائی کو یقینی بنانے کا پروگرام مرتب کر لیا ہے۔سٹی پولیس نے جلوس کے وقت ٹریفک کنٹرول کرنے کا اپنا پروگرام پیش کیا۔اے سی کلر رمیشہ جاوید نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ منتظمین مجالس اور جلوس سے مل کر تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے اس بارے میں کسی کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اجلاس میں تحصیل کلر سیداں میں واقع تمام امام بارگاہوں،مجالس،جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات پر جامع مشاورت کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button