DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Pakhtun community unanimously decides to support PTI nominee Ch Azhar Sadiq

پختون برادری ڈڈیال کا متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر صادق کی حمایت کرنے کا فیصلہ

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…
پختون برادری ڈڈیال کا متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر صادق کی حمایت کرنے کا فیصلہ پختون برادری کا تگڑا پاور شو سینکڑوں افراد کی شرکت پی ٹی آئی ڈڈیال میں مزید سینکڑوں ووٹوں کا اضافہ چوہدری محمد یوسف مرحوم کے جانشین چوہددری اظہر صادق کو بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں گے پختون عمائدین پختون برادری نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا پختون برادری پڑھ لکھ کر بہت ترقی کر چکے ہیں پختون برادری ایک خوشبودار پھول ہے اس پھول کو ہم کبھی بھی مرجھانے نہیں دیں گے پختون برادری چوہدری محمد یوسف مرحوم کے ساتھ انکے بھائیوں کی طرح کھڑے رہے اقتدار ملنے کے بعد انسان کو مزید جھک جانا چاہیے اداروں میں تمام برادریوں کیلئے برابری کریں گے برادری عزم کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے پی تی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار حلقہ ایل اے ون چوہدری اظہر صادق کا پختون برادری ڈڈیال کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب تقریب سے مشہور و معروف فنکار امان اللہ خان، پی ٹی آئی سپورٹس ونگ کے نائب صدر شاہزیب خان، دوست محمد خان، ڈاکٹر کامران خان، لیاقت علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری ملازم حسین، صوفی جاوید اقبال،ملک مظہر حسین، چوہدری مسعود بھلوٹ، ممتاز حسین چوہدری ایڈووکیٹ، خواجہ محمد عارف، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار حلقہ ایل اے ون چوہدری اظہر صادق نے خطاب کیا اس موقع پر تحصیل بھر سے پختون برادری کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کرنے کا اعلان کیا چوہدری اظہر صادق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈڈیال میں میرٹ قائم کر کے برادری عزم علاقائی عزم کا جڑ سے خاتمہ کروں گا جس کا جو حق ہو گا اسکو ملے گا اس سے قبل ڈڈیال میں میرٹ کا قتل عام کر کے مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو نوازا گیا ڈڈیال کے حقوق پر دن دیہاڑی ڈاکے پڑتے رہے اور ہمارا نمائندہ سویا رہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کے بجٹ کو دوگناہ کر کے کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہونے کا ثبوت دیا آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی واحد لیڈر ہیں جو عمران خان کے ویژن کو آزاد کشمیر مین پایا تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں آزاد کشمیر میں لوٹ مار کرنے والے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں سے حساب لیا جائے گا۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…سابق صدارتی امیدوارو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماالحاج چوہدری امیر زمان حنفی کی پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سلطان ہاوس ملاقات کی اس موقع پر الحاج چوہدری امیرزمان حنفی نے کہا کہ انشاء اللہ آنی والی حکومت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی ہو گئی اور ڈڈیال سے ایم ایل اے چوہدری اظہر صادق ہوں گئے

Rest of the day news;

چودھری محمدکاشف المعروف کاشی

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدکاشف المعروف کاشی حال مقیم برطانیہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی بیرسٹرسلطان محمود چودھری وزیر اعظم ہوں گے حلقہ نمبردو چکسواری سے چودھری ظفرانور کامیابی حاصل کریں گے ہم پی ٹی آئی کشمیر کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اس بار یونین کونسل فیض پورشریف سے چودھری ظفرانور اکثریت حاصل کریں گے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —چودھری قاسم مجید پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری نے کہاہے کہ اہلیان حمیدآباد کالونی کاکارنر میٹنگ کے انعقاد پرشکریہ اداکرتاہوں جولوگ آج پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ان کااپنے والدمحترم چودھری عبدالمجیدصاحب پارٹی اپنی اوراپنی پوری ٹیم کی طرف سے شکریہ اداکرتاہوں چودھری سعود اقبال چودھری عبدالرحمان ایڈووکیٹ کاشکریہ اداکرتاہوں میٹنگ میں شامل ہوئے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری چودھری قاسم مجید نے کہاہے کہ اہلیان بارواں نے سیاسی سفر میرے والدمحترم چودھر ی عبدالمجید کے ساتھ شروع کیاتھا جوتیسری نسل تک جاری ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی طویل جنگ لڑی ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرناہمارے فرائض میں شامل ہے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے کہاہے کہ میں نے حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی پینتالیس سال تک بے لوث خدمت کی ہے اورعوام نے بھی میرے ساتھ خلوص کااظہارکیاہے میری کامیابی میں اہم کردار اداکیاہے اوران شاء اللہ اب بھی میرے ساتھ ہیں قاسم مجید کی بھرپور حمایت کررہے ہیں اہلیان بارواں اورمیرابارواں کاشکریہ اداکرتاہوں انہوں نے ہرالیکشن میں میراساتھ دیاہے اوراب بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار بارواں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے

Show More

Related Articles

Back to top button