Mirpur, AJK; The entire village of Ona Rajgan unanimously decided in favor of Raja Shoaib Abid and made the polling one-sided.
اوناع راجگان کے پورے گاؤں نے راجہ شعیب عابد کے حق میں مشترکہ فیصلہ دے کر پولنگ یکطرفہ کر دیا
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…اوناع راجگان میں راجہ ثاقب صداقت،راجہ غضنفر،نمبردار راجہ آزاد خان کی کاوشیں شعیب عابد کے حق میں رنگ لے آئی۔۔مسعود خالد کا اوناع راجگان سے مکمل صفایا۔۔راجہ شعیب عابد نے اوناع کا رخ کر لیا۔اوناع راجگان کے پورے گاؤں نے راجہ شعیب عابد کے حق میں مشترکہ فیصلہ دے کر پولنگ یکطرفہ کر دیا۔۔۔اوناع پہنچنے پر راجہ شعیب عابد اور ان کی ٹیم کا والہانہ استقبال۔سابق وزیر افسر شاہد کے مقامی گاؤں سے جیپ نے دیگر سیاسی جماعتوں کو کوچل کر رکھ دیا۔ راجہ ثاقب صداقت،راجہ غضنفر،اور نمبردار راجہ آزاد خان کی قیادت میں اوناع راجگان سے سینکڑوں خاندانوں نے اپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی الیکشن میں بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شعیب عابد نے کہاکہ ڈڈیال میں کھڑپینچوں کے پاس کوئی ووٹ نہیں سب سے زیادہ ووٹ اگر ہے تو وہ ڈڈیال کی غریب عوام کا ہے کوٹھیوں میں رہنے والوں کے پاس کوئی ووٹ نہیں۔وہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں ڈڈیال میں مافیا ہزاروں کنال شاملات پر قبض ہے۔ڈڈیال کے اصل جاگیردار اوناع کے ہیں اوناع میں سب سے زیادہ شاملات اہلیان اوناع کی ہے۔غریب لوگ ووٹ کا صحیح استعمال کرکہ ان کھڑپینچوں کے چنگل سے آزاد ہوں۔میرے والد نے پینتیس سال ڈڈیال کے لوگوں کی خدمت کی وہ غریب مظلوم کے ساتھی تھے۔اور میں بھی پچھلے دس سال سے ڈڈیال کے لوگوں کے عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔۔اہلیان اوناع کے ساتھ ہمارا تعلق 35 سالہ پرانا ہے جب میرے والد نے پہلا الیکشن لڑا تو اس وقت سے لیکر کر اس وقت تک ہمارا رشتہ کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی اونچا ہو گیا ہے اہلیان اوناع کا مقروض ہوں کہ انہوں نے ہردور میں ہمارا ساتھ دیا۔پانچ سال میں اور میری ٹیم حلقے میں موجود رہی مسعود خالد کے کارکنوں کا بھی ہم دفاع کر تے رہے۔جھوٹے شحض کو اسمبلی میں پہجنا میری غلطی تھی جب اپوزیشن میں ہوتا ہے تو پتا چلتا ہے اس جیسا سادہ شخص کوئی نہیں اور جب اقتدار بھی آتا ہے تو پتا چلتا ہے اس جیسا نوسرباز کوئی نہیں۔مسعود خالد جب پچھلے الیکشن میں ڈڈیال آئے تو الیکشن کو چار ماہ رہتے تھے۔لوگوں کو مسعود خالد سے گلے شکوے تھے اور پھر ہم نے لوگوں کو راضی کیاافسر شاہد اظہر صادق کے ساتھ ہمارا کوئی زاتی اختلاف نہیں ہے ہم سمجھتے تھے کہ وہ کرپٹ ہیں اور مسعود خالد ان سے بہتر ہے۔میں نے ہمیشہ لوگوں کے تحفظ کی بات کی اوناع کے لوگوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی اوناع راجگان میرا دوسرا گھر کے انشاء اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا ہر جگہ دفاع کروں گا۔۔اعلان کرنے والوں میں چوہدری محمد شبیر،راجہ شعیب،راجہ غفور،محمد صدیق،چوہدری سلیم،چوہدری عرفان،چوہدری عثمان،چوہدری بشارت،راجہ شکور،راجہ جاوید،محمد وسیم،چوہدری عدنان،چوہدری ذیشان،چوہدری سہیل،واجد حسین،شاہد حسین،شیران حسین،اسد حسین،شاداب حسین،افتخار خاری، فیصل مغل،آصف مغل،خواجہ یاسین،خواجہ قیصر،محمد نصیر،محمد اشرف،عدیل حسین،راجہ بابر،اویس علی،سجاد علی، ہارون حسین،عاقب حسین، سعید حسین،حسنین مغل،چوہدری نوید،محمد ارسلان،راجہ ادریس و دیگر لوگ شامل ہیں۔۔تقریب سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد، راجہ ثاقب آف اوناع،مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ چوہدری جبار احمد، راجہ خالد و دیگر لوگوں نے خطاب کیا۔۔۔
Mirpur, AJK; The efforts of Raja Saqib Sadaqat, Raja Ghazanfar and numbered Raja Azad Khan in favor of Shoaib Abid came to fruition. The villagers unanimously voted in favor of Raja Shoaib Abid and made the polling one-sided. On arrival, Raja Shoaib Abid and his team received a warm welcome. Led by Raja Saqib Sadaqat, Raja Ghazanfar, and namberdar Raja Azad Khan, hundreds of families from Ona Rajgan, along with their families and associates, announced their full support for the election of Raja Shoaib Abid, an independent candidate for the Legislative Assembly constituency LA One Dadial. Addressing the inauguration ceremony, Raja Shoaib Abid said that the squatters in Dadyal have no votes. If they have the highest number of votes, then they belong to the poor people of Dadyal. I have been fighting for the people’s rights of the people of Dadyal for the last ten years. Our relationship with the people of Ona is 35 years old. When my father contested the first election, From then until now, our relationship has been higher than the mountains of the Himalayas. For five years and my team was present in the constituency, we also defended the workers of Masood Khalid. I will defend my voters and supporters everywhere. Among the announcers are Chaudhry Muhammad Shabbir, Raja Shoaib, Raja Ghafoor, Muhammad Siddique, Chaudhry Saleem, Chaudhry Irfan, Chaudhry Usman, Chaudhry Basharat. , Raja Shakur, Raja Javed, Muhammad Wasim, Chaudhry Adnan, Chaudhry Zeeshan, Chaudhry Sohail, Wajid Hussain, Shahid Hussain, Sheeran Hussain, Asad Hussain, Shadab Hussain, Iftikhar Khari , Faisal Mughal, Asif Mughal, Khawaja Yaseen, Khawaja Qaiser, Muhammad Naseer, Muhammad Ashraf, Adeel Hussain, Raja Babar, Owais Ali, Sajjad Ali, Haroon Hussain, Aqib Hussain, Saeed Hussain, Hasnain Mughal, Chaudhry Naveed, Muhammad Arsalan, Raja Idrees and others were present on the occasion. Independent candidate for Legislative Assembly constituency LA One Dadyal Raja Shoaib Abid, Raja Saqib of Ona, Central Vice President PML-N Chaudhry Jabbar Ahmed, Raja Khalid and others addressed the function. …
نمبردار راجہ آزاد خان نے کہاکہ اوناع راجگان سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو عوام مسترد کرتے ہوئے راجہ شعیب عابد کی سپورٹ کا اعلان
Numbered Raja Azad Khan said that people rejected PML-N and PTI and PPP from Ona Rajgan and announced support for Raja Shoaib Abid.
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…خطہ اندرہل کی معروف سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان نے کہاکہ اوناع راجگان سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو عوام مسترد کرتے ہوئے راجہ شعیب عابد کی سپورٹ کا اعلان کر دیا۔گزشتہ رات شعیب عابد کے کامیاب پاور شو نے ثابت کر دیا کہ شعیب عابد یکطرفہ طور پر اوناع راجگان کاپولنگ اسٹیشن بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی بیروز گاری غربت افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔عوامی حقوق کے محافظوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کو پچھلے پانچ سے غضب کیا گیا لوگ مسائل کی چکی میں پستی رہی۔شعیب عابد ایک نوجوان لیڈر ہے جس نے ڈڈیال کے لوگوں کی حقوق کی جنگ لڑ کر ثابت کر دیا کہ ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کا اصل وارث ہے راجہ شعیب عابد پورے حلقے میں کامیاب پاور شو کر رہا ہے ڈڈیال کے لوگوں سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے راجہ شعیب عابد کو ووٹ دیں انشاء اللہ 25 جولائی کو آپ راجہ شعیب عابد کو کامیاب کریں انشاء اس کے بعد راجہ شعیب عابد آپ کا خادم بن کر آپ کی خدمت کرے گا۔ڈڈیال کے لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اب وہ سیاسی مداریوں کے چنگل میں کسی صورت بھی نہیں آئیں گے ڈڈیال کے لوگوں نے راجہ شعیب عابد کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشاء اللہ جیت راجہ شعیب عابد کا مقدر بنے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈڈیال کے نوجوان کی بڑی تعداد راجہ شعیب عابد کی الیکشن مہم چلا رہی ہے راجہ شعیب عابد کو ڈڈیال کی تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے آئے روز لوگوں کی بڑی تعداد شعیب عابد کے قافلے کا حصہ بن رہی ہے۔ ڈڈیال کے لوگ جرت مند اور غیرت مند لوگ ہیں کشمیر یوں کے سوداگروں کو عوام مسترد کر چکے ہیں تبدیلی سرکار اب اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے راجہ شعیب عابد ڈڈیال کی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے انشاء اللہ لوگوں کے مسائل حل کریں گے غریب مظلوم اور لاچار لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کا حساب چکتا کریں گے۔۔۔
سابق وزیر اوقاف عشر زکوتہ چوہدری محمد افسر شاہدکاڈڈیال کے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپئن
Former Minister for Zakat Chaudhry Muhammad Afsar door-to-door campaign in different areas of Dadyal
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…سابق وزیر اوقاف عشر زکوتہ چوہدری محمد افسر شاہد نے کہاکہ سرمائے کی بنیاد پر عوام کے ضمیر کی منڈیاں لگانے والے کل قومی مفادات کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ریاستی تشخیص کو بچانے اور تقسیم کشمیر کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پیپلز پارٹی میدان میں موجود ہے۔۔ ڈڈیال کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا پی ٹی آئی پورے آزاد کشمیر میں نشان عبرت بننے جا رہی ہے تبدیلی کو آزاد کشمیر کی عوام نے مسترد کر دیا عوام کے ضمیر کو خریدنے والے ناکام ہوں گے ہیں گنڈا پور یاد رکھیں کہ کشمیری غیرت مند قوم ہیں بکاؤ مال نہیں۔ڈڈیال کے لوگوں نے اپنا اٹل فیصلہ سنا دیا ہے انشاء جیت پیپلز پارٹی کی ہو گئی۔پاکستان کے سوداگروں نے عوام کو مہنگائی بیروز گاری غربت افلاس کے علاؤہ کیا دیا۔۔ سیاکھ اور رائے پور میں میرے دو کامیاب شو دیکھنے کے بعد مخالفین کے طوطے اڑے ہوئے ہیں۔میرا 18 تاریخ کا جلسہ میرے مخالفین کے غبارے سے مکمل ہوا نکال دے گا ڈڈیال کے عام لوگوں کا فیصلہ سامنے آ چکا ہے ڈڈیال کے لوگ کھڑپینچوں کے ہاتھوں اس بار اپنی قمیت کسی صورت نہیں لگائیں گے۔ڈڈیال کا ہر شہری باشعور ہو چکا ہے۔۔ڈڈیال کو ایجوکیشن سٹی بنانا مشن ہے۔کتے لڑوانے والوں اور منشات فروشوں کو 25 جولائی کو عوام نشان عبرت بنادیں گے۔پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کیا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آج بھی ڈڈیال کی ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہے پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دی۔ڈڈیال کی خواتین بے نظیر بھٹو شہید کا مشن گھر گھر جا کر پہنچائیں اور پیپلز پارٹی کے منشور سے خواتین کو کنوینس کریں۔اگر اللہ نے موقع دیا تو خواتین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ڈڈیال کی باشعور خواتین ووٹ ڈالنے سے پہلے ایک بار ضرور اپنے ضمیر سے پوچھیں کے ووٹ کا اصل حقدار کون ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی حقوق کی پاسبانی کی اپنے دور اقتدار میں خواتین کو نوکریاں دی 25 جولائی کو سب خواتین ہمت اور جرات کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر جا کر تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال کے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپئن کے دور خواتین اور مردوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ پورے ڈڈیال میں بہترین کام کر رہی ہے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈڈیال خواتین ونگ کا کردار ضروری ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی پیپلز پارٹی خواتین کے لیے ہمیشہ سایہ دار درخت ثابت ہوئی خواتین کو سیاست میں مواقع فراہم کیے پیپلز پارٹی مزدور کسان ہارائیوں کی جماعت ہے۔مخالفین سے کہتا ہوں کہ آپ میں میرا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے پی ٹی آئی اپنی ہار دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔۔۔پی ٹی آئی کس بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے اپنی کارکردگی تو بتائیں۔تبدیلی سرکار کا سورج جلد پاکستان میں بھی جلد غروب ہونے والا ہے آزاد کشمیر کی عوام تقسیم کشمیر کا ایجنڈا لیکر آنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔۔
پی ٹی آئی ڈڈیال نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کو تحریک انصاف میں شامل کر لیا
PTI Dadial has included several important leaders of PML-N and PPP in the PTI
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…پی ٹی آئی ڈڈیال نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کو تحریک انصاف میں شامل کر لیا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری جاوید اقبال نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر صادق کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر لیا شمولیتی پروگرام انکی رہائشگاہ میں منعقد ہوا اس موقع پر چوہدری ارشد،چوہدری عبدالمجید، چوہدری محمد شریف، چوہدری محمد عارف، چوہدری محمد رشید، چوہدری عبدالمالک، چوہدری محمد یونس، چوہدری محمد حسین، چوہدری محمد نثار، چوہدری محمد رشید، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری زمان علی، چوہدری علی شان، چوہدری مہربان، چوہدری فرزند علی، چوہدری قربان حسین، چوہدری طفیل حسین، چوہدری رحمن علی، چوہدری علی شان، شیخ سلامت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ٹھارہ لمیاں لڑاں میں چوہدری نضارت اور چوہدری تضارب سمیت چوہدری عدنان، چوہدری احسان، چوہدری شکیل، چوہدری زاہد مطلوب، چوہدری گلتاسب، چوہدری آصف، چوہدری عظیم، چوہدری امین، چوہدری ارباز، چوہدری آفتاب، چوہدری ندیم پنور، محمد رضوان، چوہدری بوستان پنور، چوہدری شاہد پنور، چوہدری ظہیر اور دیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر تقریب سے چوہدری رشید نوشاہی، چوہدری تضارب، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین، پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار حلقہ ایل اے ون چوہدری اظہر صادق نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چوہدری زیارب آف رٹہ، حاجی چوہدری مہربان، حاجی چوہدری رمضان، ماسٹر محمد حسین ممتاز، چوہدری آفتاب زمان، چوہدری شاہد رٹہ، چوہدری ابرار، چوہدری سہیل ممتاز، ملک اظہر اور دیگر بھی موجود تھے گھنیر میں حاجی چوہدری عبدالکریم، حاجی چوہدری علی جان اورقیصر محمود ایڈووکیٹ کی قیادت میں چوہدری جاوید، چوہدری ارشد، چوہدری محمد یونس، چوہدری تجمل، چوہدری مزمل، سلامت شیخ، چوہدری عابد مراد، چوہدری فرزند، چوہدری بابر، چوہدری جابر، ثاقب حسین ملوٹ، چوہدری مبین اور دیگر نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔