Kahuta; Horrific murder in Islamabad, Hothala resident murdered over finance issue
اسلام آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات کہوٹہ (ہوتھلہ) کا رہائشی قتل پیسوں کے منتظر لوا حقین نے نوجوان کی نعش دیکھی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسلام آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات کہوٹہ (ہوتھلہ) کا رہائشی قتل پیسوں کے منتظر لوا حقین نے نوجوان کی نعش دیکھی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد قتل کی واردات کہوٹہ ہوتھلہ کہ ڈھوک کوٹلی کا رہائشی 35 سالہ نوجوان محمد اشتیاق ولد محمد طاہر جو کہ اسلام آباد شکریال درزی کا کام کرتا تھا ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی کمیٹی نکلی جسکو دینے وہ موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا مگر گھر نہ پہنچ سکا اسکی نعش ملی جبکہ موٹر سائیکل اور پرس وہاں نہ پایا گیا جس سے انکشاف ہوتا ہے کہ قاتل پرس اور بائیک لیکر فرار ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لوا حقین کے حوالے کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہے۔
Kahuta; Mohammad Ishtiaq, son of Mohammad Tahir of Hothla, who was working as a tailor in Islamabad, was murdered as he had received cash in a committee deal. the people who murdered him also took his motorbike and fled.
کہوٹہ (پنیالی) کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم موٹر سائیکل سوارجانبحق
Kahuta (Paniali): A collision between a car and a motorcycle, motorcyclist killed
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ (پنیالی) کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم موٹر سائیکل سوارجانبحق لواحقین کا شاہراہ بند کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ کے اے ایس آئی کے خلاف احتجاج کار ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق پنیالی دبئی ہوٹل کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم نواحی علاقہ لہتراڑ بالا کا رہائشی وصید ولد ابرار حسین موقع پر دم توڑ گیا لوا حقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہر شدید احتجاج جانبحق ہونے والے نوجوان کے والد ابرار حسین نے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ کار تیز رفتار تھی جس کو روک کر پولیس کو فون کیا گیا پولیس تھانہ کہوٹہ کے اے ایس آئی کی نے کار ڈرائیور کو موقع سے فرار کروا دیا انھوں نے مطالبہ کیا کہ کار ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔
گاڑی کی چھت سے گر نے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والا ظہور ستی المعروف شیرا زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا مر حوم کی نمازے جنازہ اس کے آبائی گاؤں کنسیر ستیاں میں ادا کی گئی
Zahoor Satti, who was severely injured due to falling from the roof of her car, succumbed to his injuries
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گاڑی کی چھت سے گر نے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والا ظہور ستی المعروف شیرا زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا مر حوم کی نمازے جنازہ اس کے آبائی گاؤں کنسیر ستیاں میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد، جنرل کونسلر حاجی محمد نواز، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، محکمہ ہائی وئے کے سابق انجینئر خالد ستی، پٹواری خالد اسلم ستی،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،محکمہ ہائی وے کے بابو عابد ستی،راجہ زاہد آف مواڑہ،ایم سی کہوٹہ کے ملازمین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔
سرہل نلہ مسلماناں کی سماجی سیاسی شخصیت سابق بینک منیجر لیاقت علی بھٹی کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب زمان شادی ہال کلرسیداں میں ہوئی
The wedding ceremony of the daughter of former bank manager Liaquat Ali Bhatti, a socio-political figure of Sarhal Nala Muslimana, was held at Zaman Shadi Hall
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سرہل نلہ مسلماناں کی سماجی سیاسی شخصیت سابق بینک منیجر لیاقت علی بھٹی کی صاحبزادی عدیل لیاقت ارسلان لیاقت کیپٹن ڈاکٹر فیضان لیاقت اور عثمان لیاقت کی ھمشیرہ کی رخصتی کی تقریب زمان شادی ہال کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی،چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین چوہدری صداقت حسین،مسلم لیگی رہنما تنویر ناز بھٹی،مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجہ، راجہ گلستان حسین، چوہدری ماجد حسین،ماسٹر چودھری ارشد حسین، ماسٹر محمد اشفاق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی، سابق ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی، ایس ایس پی چودھری خالد،کاروباری شخصیت علی افسر بھٹی،ماسٹر محمد شبیر بھٹی سا،بق بنک منیجر خان،یعقوب خان،بینک منیجر چوھدری وارث،سابق بینک منیجر مرزا اعجاز،کیپٹن منظور حسین سمیت علاقہ بھر سے سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔