DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; PPP leading at polls in Raipur, Mohra Sher Shah and other regions of Dadyal

رائے پور موہڑہ شیر شاہ سے دیگر سیاسی جماعتوں کا صفایا پولنگ یکطرفہ پیپلز پارٹی کا تگڑا وار .ڈڈیال میں ہر طرف تیر نے اپنا راج قائم کر لیا

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….رائے پور موہڑہ شیر شاہ سے دیگر سیاسی جماعتوں کا صفایا پولنگ یکطرفہ پیپلز پارٹی کا تگڑا وار .ڈڈیال میں ہر طرف تیر نے اپنا راج قائم کر لیا ۔افسر شاہد کی انتخابی مہم مخالفین کے لیے خطرے کا الارم بجانے لگی ۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ڈڈیال کا مستقبل تاریک ہونے لگا ۔ افسر شاہد آنے والوں دنوں میں مزید کامیابیاں سیمنٹنے کے لیے پرعزم ۔تیر پورے حلقے میں چھا گیا ۔۔افسر شاہد کے یونین کونسل رائے پور میں پے در پے وار ۔رائے پور موہڑہ شیر شاہ اور سوچانی سے مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہو گیا ۔تحصیل صدر پی پی نمبردار الطاف ارشد اور رائے پور موہڑہ شیر شاہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری تاج کی سربراہی میں سیکنڑوں خاندانوں نے دیگر سیاسی جماعتوں پر چھوڑ کر افسر شاہد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔موہڑہ شیر شاہ ،رائے پور اور سوچانی سے نئے شامل ہونے والوں میں حاجی محمد تاج ،چوہدری محمد صادق ، چوہدری رشید ،چوہدری امیر قابل ،چوہدری تاسین ،زوالفقار شاہ ،عنصر شاہ ،مظفر الیاس ،فضل کریم ،راجہ سجاد راجہ وحید ،چوہدری آزاد ،چوہدری ناصر ،چوہدری سفیان رفیق ،چوہدری شوکت ،محمد یونس ،منگا خان ،ماسٹر فاروق،محمد فیصل ،محمد عاصم سلیم ،محمد عاقب ،فوجی شبیر ،نزاکت حسین ،معروف حسین ،محمد رمضان ،محمد شیراز محمد امتیاز ،طالب حسین ،غلام ربانی،محمد رمضان ،محمد زاہد ،یاسین کیانی ،یامین کیانی ،بابر کیانی ،وسیم۔کیانی ،ناصر کیانی ،ساجد کیانی ،اسامہ کیانی ،اخلاق کیانی ،اشفاق کیانی ،عقیل۔کیانی ،طالب کیانی ،یاسر کیانی ،ناصر طالب ،خلیل کیانی ،زاہد کیانی ،جمیل کیانی۔،،چوہدری طالب ٫چوہدری پرویز ،چوہدری خلیل ،چوہدری جاوید ،چوہدری خالد ،چوہدری محمد شبیر ،چوہدری محمد فرید ،چوہدری بابر بابری ،چوہدری قدوس ،چوہدری مظہر ،چوہدری کرم حسین سوچانی ،چوہدری مامون سوچانی ،چوہدری علیم سوچانی ،محمد خان گجر ،جاوید اقبال گجر نے افسر شاہد کے ہاتھ پر بیعت لے لی رائے پور بازار پہنچنے پر افسر شاہد کا پرتپاک استقبال کیا گیااور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی افسر شاہد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔۔شمیولیتی تقریب سے سابق وائس چیئرمین شوکت علی کیانی ،چیرمین پیپلز لائرز فورم لقمان انجم سلطانی ایڈووکیٹ ،صدر پی وائی او ڈڈیال اسرار نواز مغل ،عمر ملک ایڈووکیٹ ،چوہدری وقار ایڈووکیٹ نے بھی بھی خطاب کیا ۔۔
سابق وزیر اوقاف عشر زکوۃ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری محمد افسر شاہد نے کہاکہ ڈڈیال میں جواریوں بد معاشوں ہیروئن فروشوں منشیات فروشوں کو چلینج دیتا ہوں کہ افسر شاہد اب میدان میں آ گیا ہے آپ کی دکانیں بند کروں گا اور ڈڈیال میں سکول آباد کروں گا تعلیم عام کروں گا تاکہ آنے والی نسل اس طرح کے غنڈوں کام نہیں کرے گئی بلکہ علاقے اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کرے گئی ڈڈیال کے عام لوگوں کا فیصلہ پی پی اور میرے حق میں سامنے آ چکا ہے ۔الیکشن فیس بک پر نہیں لڑے جاتے ۔تمام بڑے بڑے کھڑپینچ پیسے لیکر بک چکے ہیں ۔میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں ۔کھڑپینچوں کو تکلیف ہو رہی ہے کہ عام آدمی ان کی بات نہیں سن رہا ڈڈیال میں رشوت کا عالم یہ ہے کہ بڑے بڑے ہیروئن فروشوں کے پیسوں سے سڑکیں ٹرانسفارمر ، بور ہو رہے ہیں۔انسان کوئی بیکاوں مال ہے ۔ اگر تم ڈڈیال کے اتنے ہمدرد ہو تو پہلے آپ کو ڈڈیال کے مسائل نظر نہیں آئے ایک ووٹ کی پرچی کو خریدنے کے پیسے دئیے جا رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے لوگ پھر بھی آپ کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ بہت سارے لوگ کام ان سے کروا رہے ہیں اور مجھ سے کہہ رہے ہیں ووٹ آپ کو دیں گے ۔ جو یہاں آر او ہے ایس ڈی ایم ہے اور ڈڈیال انتظامیہ ہے اس کی کیا زمہ داری ہے ان کو پہلے سے آگاہ کیا ہوا ہے کہ ہماری آج موہڑہ شیر شاہ میں میٹنگ ہے سامنے سامنے راستہ روکا جا رہا ہے ہمارا کوئی تحفظ بھی نہیں میں نے ہر کسی کی تنقید کو خندہ پیشانی سے سنا اور برداشت کیا ۔جن لوگوں نے میرا راستہ روکا میں ان کو زاتی طور پر جانتا ہوں جس طرح ان کی طرف سے بدمعاشی اور منہ زور کی گئی ۔اور ڈنڈے اٹھا کر ہمارا راستہ روکا گیا ۔ اس کی مزمت کرتا ہوں اگر ان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پھر لوگ جانتے ہیں کہ افسر شاہد کون ہے ۔ایک شخص ایسا تھا کہ جس نے کہاکہ تھاکہ میں ڈڈیال میں کتے لڑواں گا پھر سب نے دیکھا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ۔یہ کوئی طریقہ کار نہیں تمام پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں ۔میرے ساتھی جلسوں میں جا کر ان کے لیے تالیاں بجاتے رہے اور ہی ٹی آئی کے غنڈوں اور بدمعاشوں اور زر خرید لوگوں کے زریعے ہمارے راستے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ لڑائی کریں ۔پی ٹی آئی کے کارکنان گندی گالیاں نکال رہے تھے ۔۔ جو میں نے اپنے کانوں سے سنی ۔چوہدری جاوید ظفر اس دھرتی کا قبل فخر سپوت ہے ہمارے نظریات اور جماعتیں علیحدہ علیحدہ ہیں ۔اس نے ہمیشہ لوگوں کے لیے آواز بلند کی ۔ اس نے آواز اٹھائی کے ایک وفاقی وزیر نے پانچ لاکھ روپے سڑک کہ لیے دئیے اس سے بڑی خرید وفروخت اور کیا ہو گی ۔ پی ٹی آئی ڈڈیال میں الیکشن کے ماحول کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ہمیں روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے ورکرز راستے روک رہے ہیں وفاقی وزیر کو انتظامیہ پروٹوکول دے رہی ہے اور ہمارے میٹنگز کی اطلاع دینے کے باجود سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی ۔۔ پاکستان کو تباہ کرنے والے گروہ نے عوام کو مہنگائی بیروز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔میں پانچ سال وزیر رہا طاقت ہونے کے باجود میں نے اور میرے کسی کارکن نے کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا ۔میں نے پانچ سال عام لوگو کی خدمت کی ۔اس لیے کہ میرا تعلق عام لوگوں کے گھروں سے ہے میں عام لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں ۔تعلیم وہ راستہ ہے جس سے ہم ترقی کر سکتی تعلیم کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں۔ بچتا کے جس سے قوم کو آگے لیکر جایا جائے ۔میں نے آنے والی نسلوں کے لیے ایک خواب دیکھا تھا کہ تعلیم کو عام کرو اس کے لیے میں نے کوشش کی ۔آپ لوگ بچوں کو تعلیم دلوائی اگر اخراجات کا مسئلہ ہے تو ڈڈیال میں ایک تنظیم جی سی ڈی کے نام سے کر رہی ہے جو ہزاروں بچوں کو تعلیم دلوا رہی ہے ۔پی ٹی آئی رائے پور میں ایک بھی پولنگ اسٹیشن جیتنے کی حالت میں نہیں ہے ۔کھڑپینج لوگوں کو دبانے کی ناکام کوشش مت کریں ۔۔۔

Rest of the day news;

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….سابق وزیر اوقاف عشر زکوتہ چوہدری محمد افسر شاہد نے کہاکہ سرمائے کی بنیاد پر عوام کے ضمیر کی منڈیاں لگانے والے کل قومی مفادات کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ریاستی تشخیص کو بچانے اور تقسیم کشمیر کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پیپلز پارٹی میدان میں موجود ہے۔۔ ڈڈیال کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا پی ٹی آئی پورے آزاد کشمیر میں نشان عبرت بننے جا رہی ہے تبدیلی کو آزاد کشمیر کی عوام نے مسترد کر دیا عوام کے ضمیر کو خریدنے والے ناکام ہوں گے ہیں گنڈا پور یاد رکھیں کہ کشمیری غیرت مند قوم ہیں بکاؤ مال نہیں۔ڈڈیال کے لوگوں نے اپنا اٹل فیصلہ سنا دیا ہے انشاء جیت پیپلز پارٹی کی ہو گئی۔پاکستان کے سوداگروں نے عوام کو مہنگائی بیروز گاری غربت افلاس کے علاؤہ کیا دیا۔۔ سیاکھ اور رائے پور میں میرے دو کامیاب شو دیکھنے کے بعد مخالفین کے طوطے اڑے ہوئے ہیں۔میرا 18 تاریخ کا جلسہ میرے مخالفین کے غبارے سے مکمل ہوا نکال دے گا ڈڈیال کے عام لوگوں کا فیصلہ سامنے آ چکا ہے ڈڈیال کے لوگ کھڑپینچوں کے ہاتھوں اس بار اپنی قمیت کسی صورت نہیں لگائیں گے۔ڈڈیال کا ہر شہری باشعور ہو چکا ہے۔۔ڈڈیال کو ایجوکیشن سٹی بنانا مشن ہے۔کتے لڑوانے والوں اور منشات فروشوں کو 25 جولائی کو عوام نشان عبرت بنادیں گے۔پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کیا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آج بھی ڈڈیال کی ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہے پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دی۔ڈڈیال کی خواتین بے نظیر بھٹو شہید کا مشن گھر گھر جا کر پہنچائیں اور پیپلز پارٹی کے منشور سے خواتین کو کنوینس کریں۔اگر اللہ نے موقع دیا تو خواتین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ڈڈیال کی باشعور خواتین ووٹ ڈالنے سے پہلے ایک بار ضرور اپنے ضمیر سے پوچھیں کے ووٹ کا اصل حقدار کون ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی حقوق کی پاسبانی کی اپنے دور اقتدار میں خواتین کو نوکریاں دی 25 جولائی کو سب خواتین ہمت اور جرات کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر جا کر تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال کے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپئن کے دور خواتین اور مردوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ پورے ڈڈیال میں بہترین کام کر رہی ہے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈڈیال خواتین ونگ کا کردار ضروری ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی پیپلز پارٹی خواتین کے لیے ہمیشہ سایہ دار درخت ثابت ہوئی خواتین کو سیاست میں مواقع فراہم کیے پیپلز پارٹی مزدور کسان ہارائیوں کی جماعت ہے۔مخالفین سے کہتا ہوں کہ آپ میں میرا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے پی ٹی آئی اپنی ہار دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔۔۔پی ٹی آئی کس بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے اپنی کارکردگی تو بتائیں۔تبدیلی سرکار کا سورج جلد پاکستان میں بھی جلد غروب ہونے والا ہے آزاد کشمیر کی عوام تقسیم کشمیر کا ایجنڈا لیکر آنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….اوناع راجگان میں راجہ ثاقب صداقت،راجہ غضنفر،نمبردار راجہ آزاد خان کی کاوشیں شعیب عابد کے حق میں رنگ لے آئی۔۔مسعود خالد کا اوناع راجگان سے مکمل صفایا۔۔راجہ شعیب عابد نے اوناع کا رخ کر لیا۔اوناع راجگان کے پورے گاؤں نے راجہ شعیب عابد کے حق میں مشترکہ فیصلہ دے کر پولنگ یکطرفہ کر دیا۔۔۔اوناع پہنچنے پر راجہ شعیب عابد اور ان کی ٹیم کا والہانہ استقبال۔سابق وزیر افسر شاہد کے مقامی گاؤں سے جیپ نے دیگر سیاسی جماعتوں کو کوچل کر رکھ دیا۔ راجہ ثاقب صداقت،راجہ غضنفر،اور نمبردار راجہ آزاد خان کی قیادت میں اوناع راجگان سے سینکڑوں خاندانوں نے اپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی الیکشن میں بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شعیب عابد نے کہاکہ ڈڈیال میں کھڑپینچوں کے پاس کوئی ووٹ نہیں سب سے زیادہ ووٹ اگر ہے تو وہ ڈڈیال کی غریب عوام کا ہے کوٹھیوں میں رہنے والوں کے پاس کوئی ووٹ نہیں۔وہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں ڈڈیال میں مافیا ہزاروں کنال شاملات پر قبض ہے۔ڈڈیال کے اصل جاگیردار اوناع کے ہیں اوناع میں سب سے زیادہ شاملات اہلیان اوناع کی ہے۔غریب لوگ ووٹ کا صحیح استعمال کرکہ ان کھڑپینچوں کے چنگل سے آزاد ہوں۔میرے والد نے پینتیس سال ڈڈیال کے لوگوں کی خدمت کی وہ غریب مظلوم کے ساتھی تھے۔اور میں بھی پچھلے دس سال سے ڈڈیال کے لوگوں کے عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔۔اہلیان اوناع کے ساتھ ہمارا تعلق 35 سالہ پرانا ہے جب میرے والد نے پہلا الیکشن لڑا تو اس وقت سے لیکر کر اس وقت تک ہمارا رشتہ کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی اونچا ہو گیا ہے اہلیان اوناع کا مقروض ہوں کہ انہوں نے ہردور میں ہمارا ساتھ دیا۔پانچ سال میں اور میری ٹیم حلقے میں موجود رہی مسعود خالد کے کارکنوں کا بھی ہم دفاع کر تے رہے۔جھوٹے شحض کو اسمبلی میں پہجنا میری غلطی تھی جب اپوزیشن میں ہوتا ہے تو پتا چلتا ہے اس جیسا سادہ شخص کوئی نہیں اور جب اقتدار بھی آتا ہے تو پتا چلتا ہے اس جیسا نوسرباز کوئی نہیں۔مسعود خالد جب پچھلے الیکشن میں ڈڈیال آئے تو الیکشن کو چار ماہ رہتے تھے۔لوگوں کو مسعود خالد سے گلے شکوے تھے اور پھر ہم نے لوگوں کو راضی کیاافسر شاہد اظہر صادق کے ساتھ ہمارا کوئی زاتی اختلاف نہیں ہے ہم سمجھتے تھے کہ وہ کرپٹ ہیں اور مسعود خالد ان سے بہتر ہے۔میں نے ہمیشہ لوگوں کے تحفظ کی بات کی اوناع کے لوگوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی اوناع راجگان میرا دوسرا گھر کے انشاء اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا ہر جگہ دفاع کروں گا۔۔اعلان کرنے والوں میں چوہدری محمد شبیر،راجہ شعیب،راجہ غفور،محمد صدیق،چوہدری سلیم،چوہدری عرفان،چوہدری عثمان،چوہدری بشارت،راجہ شکور،راجہ جاوید،محمد وسیم،چوہدری عدنان،چوہدری ذیشان،چوہدری سہیل،واجد حسین،شاہد حسین،شیران حسین،اسد حسین،شاداب حسین،افتخار خاری، فیصل مغل،آصف مغل،خواجہ یاسین،خواجہ قیصر،محمد نصیر،محمد اشرف،عدیل حسین،راجہ بابر،اویس علی،سجاد علی، ہارون حسین،عاقب حسین، سعید حسین،حسنین مغل،چوہدری نوید،محمد ارسلان،راجہ ادریس و دیگر لوگ شامل ہیں۔۔تقریب سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد، راجہ ثاقب آف اوناع،مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ چوہدری جبار احمد، راجہ خالد و دیگر لوگوں نے خطاب کیا۔۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….خطہ اندرہل کی معروف سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان نے کہاکہ اوناع راجگان سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو عوام مسترد کرتے ہوئے راجہ شعیب عابد کی سپورٹ کا اعلان کر دیا۔گزشتہ رات شعیب عابد کے کامیاب پاور شو نے ثابت کر دیا کہ شعیب عابد یکطرفہ طور پر اوناع راجگان کاپولنگ اسٹیشن بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی بیروز گاری غربت افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔عوامی حقوق کے محافظوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کو پچھلے پانچ سے غضب کیا گیا لوگ مسائل کی چکی میں پستی رہی۔شعیب عابد ایک نوجوان لیڈر ہے جس نے ڈڈیال کے لوگوں کی حقوق کی جنگ لڑ کر ثابت کر دیا کہ ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کا اصل وارث ہے راجہ شعیب عابد پورے حلقے میں کامیاب پاور شو کر رہا ہے ڈڈیال کے لوگوں سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے راجہ شعیب عابد کو ووٹ دیں انشاء اللہ 25 جولائی کو آپ راجہ شعیب عابد کو کامیاب کریں انشاء اس کے بعد راجہ شعیب عابد آپ کا خادم بن کر آپ کی خدمت کرے گا۔ڈڈیال کے لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اب وہ سیاسی مداریوں کے چنگل میں کسی صورت بھی نہیں آئیں گے ڈڈیال کے لوگوں نے راجہ شعیب عابد کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشاء اللہ جیت راجہ شعیب عابد کا مقدر بنے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈڈیال کے نوجوان کی بڑی تعداد راجہ شعیب عابد کی الیکشن مہم چلا رہی ہے راجہ شعیب عابد کو ڈڈیال کی تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے آئے روز لوگوں کی بڑی تعداد شعیب عابد کے قافلے کا حصہ بن رہی ہے۔ ڈڈیال کے لوگ جرت مند اور غیرت مند لوگ ہیں کشمیر یوں کے سوداگروں کو عوام مسترد کر چکے ہیں تبدیلی سرکار اب اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے راجہ شعیب عابد ڈڈیال کی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے انشاء اللہ لوگوں کے مسائل حل کریں گے غریب مظلوم اور لاچار لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کا حساب چکتا کریں گے۔۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ ڈڈیال شہر کو چوہدری آفتاب کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی چھوٹی سوچ کے مالک ہمارے اوپر مسلط رہے جنہوں نے صرف ایک مخصوص ٹولے کو اپنی رعایا سمجھا اپوزیشن کے لوگوں کو اپنا دشمن سمجھا گیا اور انہیں بد ترین انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا چوہدری محمد یوسف مرحوم نے ہمیشہ مجھے اور چوہدری آفتاب کو اپنا بیٹا سمجھا سابق وزیر حکومت راجہ واجد الرحمن، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان اور چوہدری عنصر اقبال نے میرا ساتھ دے کر پی ٹی آئی کو مضبوط قوت بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے لیے ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلز اور شہر کے لوگ برابر ہیں میں سیدھا سادھا میرٹ بناؤں گا کہ ہر یونین کونسل کی آسامی پر اسی یونین کونسل اور شہر کی آسامیوں ہر شہر کے لوگ بھرتی ہوں گے موجودہ وزیر کے دور میں ڈڈیال کی آسامیاں برنالہ منتقل ہوئی اور ہمارے وزیر موصوف سوئے رہے میں حکومت میں ڈڈیال کی وکالت کروں گا لوگ میرا موازنہ چوہدری محمد یوسف مرحوم کے ساتھ کریں گے اور میں کبھی بھی چوہدری محمد یوسف مرحوم کے نام پر آنچ نہیں آنے دوں گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اب لوگوں کو مختلف بہانوں سے لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام اب انکے جھانسے میں نہیں آئے گی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میں ایک سرجن ڈاکٹر تعینات نہیں ہو سکا موجودہ وزیر خود زکوٰۃ کے پیسوں سے لندن میں علاج کرواتے رہے مسعود خالد اور افسر شاہد کو الیکشن جتوا کر ہم نے 2 بڑی غلطیاں کی انہوں نے کہا کہ ڈڈیال انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ بدمعاشی کر کے دوسروں کے راستے روکتے اور حملے کرتے ہیں انکو لگام ڈالیں ورنہ ڈڈیال کے حالات کے زمہ دار بھی وہ خود ہوں گے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر عمران خان ہے اور قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہے جن پر آج تک ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کی آواز بلند کی عمران خان کی کشمیریوں کے ساتھ محبت کا ثبوت صحت انصاف کارڈ ہے آزاد کشمیر کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دیا گیا میرپور میں سی پیک کے منصوبہ میں انڈسٹریل زون بنائیں گے جہاں ڈڈیال کے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی میرے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھیں ڈڈیال کے لوگوں کے پاس چوروں کو بھگانے کا بہترین دن 25 جولائی آرہا ہے۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….پی ٹی آئی مڈلینڈ کے سابق صدر چوہدری خادم حسین نے کہاکہ عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔عالمی طاقتوں کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا عمران خان کا ہی خاصہ ہے۔بلند وبانگ دعوے کرکہ بھاگنے والے اگر مخلص ہیں تو ملک میں آ کر عدالتوں کا سامنا کریں بیماری کا بہانہ کرکہ لندن بھاگنے والے پاکستان کی عوام سے کتنے مخلص ہیں سب جانتے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہ طوفانی انتخابی مہم عوامی سطح پر پذیرائی کے باعث پی ٹی آئی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے 25 جولائی کو ہر طرف بلا چلے گا۔تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو شکست نہیں دے سکتی۔انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے ایوان اقتدار میں جا رہی ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر عوام نے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک بار پھر عوامی طاقت بن کر ابھر رہی ہے لوگوں کا ایک ہجوم پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی لائے گئی ہمارے مخالفین دن رات تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں۔لوگ عمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے ویژن اور نظرے کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو مشن ہی عوامی خدمت ہے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے پی ٹی آئی ترجیح بنیادوں پر کام کرے گئی اور غریب مظلوم طبقے کی آواز بن کر نہ صرف ان کے مسائل حل کرے گئی بلکہ غریبوں کے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گئی

Show More

Related Articles

Back to top button