DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; A large number of Gujjar Bakrwal tribal elders have also vowed to join former government minister Afsar Shahid.

گجربکروال قبیلے کی کی سر کردہ شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی سابق وزیر حکومت افسر شاہد کا ساتھ نبھانے کا عزم کرلیا

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..افسر شاہد کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ڈڈیال کی ہر یونین کونسل گاوں قصبے میں افسر شاہد کی جیت کے چرچے ہونے لگے۔مخالفین بھی افسر شاہد کی جیت سے حائف ہوگے گجربکروال قبیلے کی کی سر کردہ شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی سابق وزیر حکومت افسر شاہد کا ساتھ نبھانے کا عزم کرلیا۔۔۔۔انب سرولی کے مقام پر رہائش پذیر قبیلے نے افسر شاہد کی آمد پر پگڑی پہناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم افسر شاہد کی مکمل حمایت کریں گے سابق وزیر حکومت نائب صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر، نامزد برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ڈڈیال چوہدری افسر شاھد ایڈووکیٹ کی سرولی کے مقام پر عبدالقادر گجر کی رہائش گاہ پر آمد، منیر گجر،عبدالرحمن گجر اور مکھن گجر کی قیادت میں چوہدری حبیب گجر،حافظ فاروق، ریاست محمود، چوہدری شبرام،شبیر گجر، منیر گجر قیوم گجر، اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی ایڈووکیٹ افسر شاھد ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سابق وزیر اوقاف عشر زکوتہ چوہدری محمد افسر شاہد نے کہاکہ ڈڈیال کی لوگوں نے میرے سر پر جو پگ 2011 کے الیکشن میں پہنائی تھی اس پگ کو میں نے داغ تک نہیں لگنے دیا۔میرے کردار کی گواہی پورا آزاد کشمیر دیتا ہے۔میں انتقام کی سیاست کا قائل نہیں رٹہ والوں نے ہمیشہ لوگوں کی دبانے اور ان کے حقوق کی غضب کرنے کی کوشش کی کچھ مٹی خور حرام کے پیسے کے نشے میں بدمست ہاتھی ڈڈیال فتح کرنا چاہتے ہیں یہ ان کے ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں کہ وہ ڈڈیال کے لوگوں پر اپنی حکمرانی کر سکیں۔گجر بکروال قبیلہ میرا مان ہے جس نے ہمیشہ میری ہر لحاظ سے سپورٹ کی ڈڈیال امن پسند کا خطہ ہے لوگو کے ضمیر پیسے سے خریدنے والے اگر منہ کے بل نہ گرے تو نام بدل دینا۔رات کو ننید میں خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ڈڈیال کل بھی پیپلز پارٹی کا تھا اور آج بھی پیپلز پارٹی کا ہے۔لیڈر وہی ہے جو عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے اپنے پیسے کی چمک سے لوگوں کو ڈرنا اور پھر اپنا رعب و دبدبا جمانا یہ لیڈر کا کام نہیں ڈڈیال کی عوام اپنے ووٹ کا آزادنہ استعمال کریں۔

dadyal, AJK; Afsar Shahid’s election campaign has reached its climax. In every union council village and town of Dadyal, rumors of Afsar Shahid’s victory has been circulating. Opponents will also be proud of Afsar Shahid’s victory. A large number of Gujar Bakarwal tribal leaders The tribe living at Anb Saroli, wearing turban on the arrival of Officer Shahid, expressed their determination that we will fully support Afsar Shahid.

Rest of the day news…

ڈڈیال(وقاراحمد سے)فوٹو بھی لگا دیں شکریہ
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..راجہ شعیب عابد کی خرد پیراں اور میراں چھپراں میں کامیاب پاور شو۔ایک ہی دن میں دو بڑی کارنرز میٹنگ کرکہ راجہ شعیب عابد سب پر بازی لے گے راجہ شعیب عابد کی الیکشن مہم سب امیدوار وں پر حاوی ہوگئی پورے حلقے میں کارنر میٹنگز کا ایک نہ رکھنے والا سلسلہ جاری۔لوگوں نے راجہ شعیب عابد پر اعتماد کا اظہار کہ پورے حلقہ میں راجہ شعیب عابد کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔دیگر امیدواروں کے بھی اوسان خطا ہو گے۔۔ آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی خرد پیراں میں دبنگ انٹری۔خرد پیراں سے سینکڑوں افراد نے مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر الیکشن میں آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔اعلان کرنے والوں میں سید سائیں حسین شاہ گیلانی،مظہر شاہ، شہزاد شاہ،گلفراز راجہ،راجہ اظہر،راجہ الطاف،راجہ شعیب،راجہ عاقب،راجہ ظہیر،راجہ ظہور،راجہ مہربان،راجہ عرفان،راجہ زاہد خان،وحید حسین شاہ،تنویر حسین شاہ،راجہ رزاق و دیگر لوگ شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق خرد پیراں آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سینکڑوں افراد نے اپنے دوستوں ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد، چیئرمین الیکشن کمپیئن کمیٹی امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ،صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر برطانیہ چوہدری طارق محمود، کر م داد چوہدری،چوہدری ارشد آف ٹھارہ،صمیم علی بٹ ایڈووکیٹ، چوہدری سہیل،ثاقب چوہدری و دیگر لوگ نے خطاب کیا۔میراں چھپراں اور خورد پیراں کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شعیب عابد نے کہاکہ ڈڈیال کے لوگوں کی نے الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جتنی عزت مجھے اس بار ملی میں سمجھتا ہوں کہ اسمبلی کا الیکشن جیت چکا ہو۔میرے خلاف ہونے والے تمام پروپیگنڈے اور سازشیں دم توڑ چکی ہیمیں عوامی حقوق کا محافظ ہوں۔ڈڈیال کی دھرتی نے مجھ پر جو قرض چڑھایا ہے میں پوری کوشش کروں گا کہ اس قرض کا برہم رکھوں مخالفین سے کہتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب آپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ڈڈیال آج بھی راجہ شعیب عابد اور عابد مرحوم کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ڈڈیال کے لوگو اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے مجھے ووٹ دوں میں کبھی آپ کو مایوس نہیں کروں گا ڈڈیال کے نوجوانوں سے بھی کہتا ہوں ہرے قافلے کا حصہ بنو انشاء جہاں آپ نوجوانوں کا پسینہ گرے گا وہاں میں لہو گرے گا۔اپنے کارکنان کے خلاف ہونے والے تمام سازشیوں کا منہ توڑ جواب دوں گا ڈڈیال کے لوگ بدل چکے ہیں۔ وہ آزمائے ہوئے چہروں کو اب مسترد کر دیں گے۔۔۔

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)فوٹو بھی ساتھ لگا دیں شکریہ۔۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر مڈ لینڈ کے سابق صدر چوہدری خادم حسین نے گزشتہ روز قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آمدہ انتخابات کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی تحریک انصاف آزاد کشمیر کا مقدر بن چکی ہے لوگ آپ کے قافلے میں شامل ہو کر آپ کو مضبوط کر رہے ہیں میں بھی آپ کو پورا یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا اقتدار میں آنا ضروری ہے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کامیاب ہو کر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔میرپورکی عوام بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیر اعظم کے لیے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں میرپور کے لوگوں کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گی آزاد کشمیر کی عوام بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے اپنی والہانہ محبت رکھتے ہیں۔۔ازاد کشمیر سے بہت جلد کرپٹ ٹولے کی رخصتی ہونے والی ہے۔پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آئے گی اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک مضبوط حکومت بنے گئی۔۔۔الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)….. ڈڈیال وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈ پور نے پپلی گنھر پولی کے لیے اظہر صادق و دیگر کی موجودگی میں 5لاکھ روپے دییے تھے جس کی وڈیوز شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی عدالت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اج ریٹرنگ آفیسر راجہ شمریز خان نے اظہر صادق کے بیان ریکارڈ کیے اور جس شخص نے 5 لاکھ رقم علی آمین گنڈ پور سے وصول کی اس سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کر لیے گئے اس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رقم مجھے اظہر صادق نے نہیں دیے ر یٹرنیگ آفسر نے وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈ پور کے متعلق تمام تر معاملہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی اظہر صادق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہLA 1 کو وارننگ دی اور کہا کہ آیندہ کوئی بھی وفاقی وزراء سمیت کوئی بھی ڈڈیال میٹنگز جلسے میں آ نے کی اجازت لینی ہے اور بیان حلفی لینی ہوگی رقم 3لاکھ 90 ہزار روپے ضبط رہیں گے فیصلہ ہونے تک

Show More

Related Articles

Back to top button