DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The offices of all Patwaris of Kahuta Revenue Department will be shifted to Tehsil Office.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کی کوششوں سے محکمہ مال کہوٹہ کے تمام پٹواریوں کے دفاتر تحصیل آفس میں شفٹ ہوگے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کی کوششوں سے محکمہ مال کہوٹہ کے تمام پٹواریوں کے دفاتر تحصیل آفس میں شفٹ ہوگے۔ایک چھت کے نیچے تمام حلقوں کے پٹواریوں نے دفاتر بنا لیے پہلے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے عوام کو دفاتر ڈھونڈنے میں مشکل پیش ہوا کرتی اب تمام حلقوں پٹواری ایک جگہ موجود ہوں گے جبکہ تحصیلدار، ناہب تحصیلدار، گر د آور اور دفتر قانون گو بھی یہاں ہی موجود ہے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات عبد القادر قریشی ایڈوکیٹ، معروف صحافی ملک عامر محمود اور افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کی ا ن کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے یاد رہے تحصیل آفس کہوٹہ کی عمارت جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر ہوئی تھی جو کہ تقریبا150سال پرانی ہے مگر جوں کی توں ہے ایک پتھر بھی اپنی جگہ سے نہیں سر کہ وہاں موجود کئی کمرے جو عرصہ کی سالوں سے خالی پڑھے تھے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم نے ان کو استعمال کے قابل بنایا۔

Kahuta; With the efforts of Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and Tehsildar Kahuta Arif Anjum, the offices of all the Patwaris of Kahuta Revenue Department will be shifted to the Tehsil Office. Now all the constituencies of Patwari will be present in one place while Tehsildar, Nahib Tehsildar, Gardwar and Law Office are also present here. Political and social personalities of Kahuta Abdul Qadir Qureshi Advocate, well known journalist Malik Amir Mahmood Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and Tehsildar Kahuta Arif Anjum have lauded these efforts in wonderful words. Remember that the building of Tehsil Office Kahuta which was constructed before the establishment of Pakistan which is about 150 years old for many of the rooms that had been vacant for years were made usable by Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and Tehsildar Kahuta Arif Anjum.

پاکستان پیپلز پارٹی ؤزاد کشمیر حلقہ جموں چھ کے امیدوار چوہدری فخر الزمان کا دورہ کہوٹہ

Pakistan Peoples Party Azad Kashmir Constituency Jammu Six candidate Chaudhry Fakhr-ul-Zaman’s visit to Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی ؤزاد کشمیر حلقہ جموں چھ کے امیدوار چوہدری فخر الزمان کا دورہ کہوٹہ تحصیل صدر PPPکہوٹہ آصف ربانی قریشی کے مرکزی دفتر پر مہاجرین برادری کی کارنرمیٹنگ چوہدری فخر الزمان کی بھرپور حمایت کا اعلان پی پی پی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑی آصف ربانی قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کسانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے چوہدری فخر الزان نے ہی مہاجرین کی اصل نمائندگی کریں گے چوہدری فخر الزمان نے مہاجرین وؤٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد صدیق شکاری ہیں انھوں نے مہاجرین کے وؤٹوں کا سودا کر کے اپنی تجوریاں بھریں تیس سالوں میں نہ کوئی مہاجر کالونی تعمیر کی، نہ قبرستان کے لیے جگہ دی اور نہ ہی روزگار مہیا کیا انھوں نے کہا کہ راولپنڈی میں مہاجرکالونی کی منظوری ہوئی جہاں سے کہوٹہ کلر سیداں، مری اور دیگر تحصیلوں کے مہاجرین کو پلاٹ ملنے تھے راجہ صدیق نے اٹک جا کر اپنے خاص رشتے داروں میں بند بانٹ کی پی پی پی اقتدار میں آکر ان سے تیس سالوں کا حساب لے گی انھوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی جماعت ہے میں الیکشن میں دوسری مرتبہ حصہ لے رہا ہوں انشا اللہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو شکست ہو گی آزاد کشمیر میں آئندہ پی پی پی کی حکومت ہو گی پورے حلقے کے عوام نے جو پیار و محبت دیا انشا اللہ کامیاب ہو کر مہاجرین کے تمام مسائل حل کرونگا راجہ محمد صدیق نے اپنے چند مخصوص لوگوں کو فائدہ دیا جبکہ غریب مہاجرین طرح طرح کے مسائل سے دو چار ہیں اس موقع پر راجہ الیاس، سردار الیاس، محمد اشتیاق، چوہدری ظہیر، محمد خورشیدو دیگر لوگوں نے شرکت کی کہوٹی آمد پر چوہدری فخر الزمان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے , راجہ رفاقت جنجوعہ

The historic victory of PML-N in Azad Kashmir elections is certain, Raja Rafaqat Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ نے کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں مسلم لیگ (ن) الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جو کچھ کیا اس کے نتائج آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آئیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج زبان زد عام ہے مسلم لیگ (ن) ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ان خیالات کامعروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر نعرہ لگا کر عوام کو مایوس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا سودا کرنے والے آئندہ الیکشن میں مسترد ہونگے انشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button