DailyNewsKallar SyedanPothwar.comRawat

Rawat; The CPO Rawalpindi issued orders to change the SHOs of six police stations.

سی پی اوراولپنڈی نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—سی پی اوراولپنڈی نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے، سب انسپکٹر نصیرالرحمان کو ایس ایچ اوتھانہ صدر واہ تعینات کر دیا جبکہ سابقہ ایس ایچ او صدر واہ امجد پرویز کوتبدیل لائن کر دیا،سب انسپکٹر عدیل خان کو ایس ایچ او واہ کینٹ تعینات کیا گیا، سابقہ ایس ایچ او واہ کینٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کو انچارج انوسٹی گیشن آفیسر چوکی تریٹ تعینات کردیا گیا،سب انسپکٹر مسرور علی اکبرکوایس ایچ او کوٹلی ستیاں سے تبدیل کرکے ایس ایچ او ٹیکسلا تعینات کرنے کا حکم دیا،جبکہ سابقہ ایس ایچ او ٹیکسلاسب انسپکٹر غضنفر عباس میڈیکل لیو کی وجہ سے تبدیل لائن کیا گیا ہے، سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کو ایس ایچ او کینٹ اور سب انسپکٹر قیصر نسیم کوایکٹنگ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں تعینات کر دیا،سب انسپکٹر شکیل احمد کو ایس ایچ او گوجر خان تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے جبکہ سابقہ ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو ریٹائرمنٹ کی درخواست پرتبدیل لائن کردیا گیا۔

Rawat; CPO Rawalpindi issued orders to change SHOs of six police stations. According to details, City Police Officer Muhammad Ahsan Younis has issued orders to change SHOs of six police stations. Sub-Inspector Naseer-ur-Rehman has been transferred and posted as SHO Saddar. Former SHO Saddar Amjad Pervez has been transferred, Sub-Inspector Adeel Khan has been posted as SHO Wah Cantt, Former SHO Wah Cantt Sub-Inspector Muhammad Arshad has been posted as In-Charge Investigation Officer Chowki Trit. Sub-Inspector Masroor Ali Akbar has been transferred from SHO Kotli Sattian and posted as SHO Taxila, while former SHO Taxila has been transferred due to Inspector Ghazanfar Abbas Medical , Sub-Inspector Zaheeruddin Babar, SHO Cantt and Sub-Inspector Qaiser Naseem have been posted as Acting SHO Kotli Sattian, orders have been issued to appoint Sub-Inspector Shakeel Ahmed as SHO Gujar Khan while former SHO Gujar Khan Inspector Zaheer Ahmed Butt has requested for retirement.

کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،خاتون پر تشدد کرنے والے سفاک شوہر اور ناعاقبت اندیش سگے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

Husband and son arrested after a woman makes complaint at open court session

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،خاتون پر تشدد کرنے والے سفاک شوہر اور ناعاقبت اندیش سگے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار،خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، تشدد کرنے والا کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں خاتون نے بیٹے اورخاوند کی جانب سے تشدد کرنے کے متعلق درخواست دی،جس پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوبنی کو فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان باپ بیٹے کوگرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں متاثرہ خاتون کا شوہر چوہدری سلیم اور بیٹا آکاش سلیم شامل ہیں،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، تشدد کرنے والا کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا، راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین پر تشدد کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے، گھریلو تشدد کا شکار خواتین راولپنڈی پولیس کی ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ سے 111-276-797 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار

Rawalpindi Division Police operation against drug dealers, 02 accused arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،02کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلا ف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمدندیم کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو200گرام چرس برآمدہوئی،جبکہ ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عدیل حسین کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو120گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے،منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار

Pirdhuai police operation, accused of raping a woman was arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار،متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ پیرودھائی پولیس کو مثاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ توقیر احمد نے اسے قرضہ دلانے کی غرض سے بلایا اورمکان میں لے جا کراپنے ساتھی عاصم کے ہمراہ اسے زیادتی کانشانہ بنایا،جس پر پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم توقیر احمد کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نے مدعیہ کو اپنا نام بھی غلط بتایا تھا،جسے جدید ٹیکنالوجی اورہومن انٹیلی جنیس کی مدد سے ٹریس کیاگیا،ملزم کے ساتھی عاصم کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،ایس پی راو ل نے ایس ایچ او پیرودھائی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button