DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Public Protest Against Extremely Poor And Substandard Performance of Punjab Highway Patrol Post Ghousia Chowk

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی انتہائی ناقص اور غیر معیاری کارکردگی پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی انتہائی ناقص اور غیر معیاری کارکردگی پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چوکپنڈوری(کلرسیداں)مندرہ جی ٹی روڈ پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیئے ماضی میں غوثیہ چوک میں پنجاب ہائی وے کی پٹرولنگ چوکی قائم کی گئی تھی جس کی کارکردگی وقت کے ساتھ بہتر ہونے کی بجائے زبوں حالی کا شکار ہے اور انہیں اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے انتہائی کاروائی کرنا پڑتی ہے۔ یہ سڑک سے گزرنے والوں کو چیکنگ کے نام پر ہراساں کرتے ہیں کبھی شناختی کارڈ کبھی گاڑی کے کاغذات اور کبھی گاڑی کی تلاشی کے نام پر سفر کرنے والوں کا وقت برباد کرتے ہیں۔یہ کاروائی ڈالنے کے لیئے اقساط پر ملنے والے موٹرسائیکل کو جرمانہ کرنے کی بجائے نہ صرف موٹرسائیکل بلکہ سوار کو بھی تھانے میں بند کرکے اپنی کارکردگی کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے لیئے یہ نقدی بھی وصول کرنے سے باز نہیں آتے۔

Kallar Syedan; The people of the area strongly protested against the poor performance of Punjab Highway Patrol Post Ghousia Chowk and said that in the past, the Punjab Highway Patrol Post at Ghousia Chowk was set up to ensure safe travel on the Chowk Pandori (Kallar syedan) Mandra GT Road. Instead of improving over time, the situation is in a state of disrepair and they have to take extreme measures to cover up their shortcomings. They harass passers-by in the name of checking, sometimes in the name of ID cards, sometimes in the name of vehicle papers and sometimes in the name of vehicle search. They fine the motorbikes found on instalments to take action. Instead, they try to make their performance visible by locking not only the motorcyclist but also the rider in the police station, for which they do not hesitate to receive cash.

راجہ محمد صدیق کو پیپلز پارٹی نے بھی دوسری بار جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹرنادیہ نیاز کو امیدوار نامزد کیا ہے

Raja Mohammad Siddique has been nominated by PPP for the second time while Pakistan Tehreek-e-Insaf has nominated Dr Nadia Niaz.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر کے حلقہ این اے 39 جموں 6 مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے وزیربحالیات راجہ محمد صدیق کو پیپلز پارٹی نے بھی دوسری بار چوہدری فخر زمان آف گل پیڑہ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹرنادیہ نیاز کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ یہ حلقہ میں نووارد ہیں ان کی پہچان یہ ہے کہ یہ کرنل ظفر کی اہلیہ ہیں ابھی ان کی کارکنوں سے شناشائی ہونا باقی ہے۔تاہم یہ اپنے مخصوص بیک گراونڈ اور حکومتی چھتری کی بدولت مظفرآباد کے پارلیمان تک رسائی کے لیئے کوشاں ہیں۔ یہ روات کے قریب لوہدرہ یوسی میں رھائش پذیر ہیں اور حلقہ کے ووٹرز سے ابھی کوسوں دور ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان مندرہ کے قریب گل پیڑہ سے تعلق رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کے بہت قریب ہیں یہ گزشتہ انتخابات میں بھی پارٹی امیدوار تھے جبکہ مسلم لیگ ن نے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق کو ایک بار پھر اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ یہ غالبا آٹھویں بار اس حلقہ سے امیدوار بنے ہیں مگر ان کی حلقے میں مسلسل موجودگی اور ہر ووٹر سے باہمی روابط انہیں دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں جس طرح یہ اپنے ووٹر سے رابطے میں رہتے ہیں ایسا کرنا آج کے دور میں کوئی آسان کام نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے دور حکومت کوعوام آج بھی یاد کرتے ہیں

People still remember the PML-N government

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور سابق امیدوار چیرمین تنویر ناز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کوعوام آج بھی یاد کرتے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا گیا اور جتنے ترقیا تی انکے دور میں ہوئے اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے بناہل کھڈ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوام کی سہولت کیلئے پہاڑی علاقوں میں روڈ کی تعمیر اور بے شمار ترقیاتی کام ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔موجودہ دور میں یوسی منیاندہ کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا گیا چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہیں جس نے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دی اور عوام کے مسائل حل کر کے ان کا معیار زندگی بلند کیا موجودہ دور میں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث شدید مسائل سے دوچار ہیں۔

ا بر ا ر حسین کی د عا ئے چہلم سہو ٹ و ینس میں ہوئی

dua e Chelum of Ibrar Hussain observed in Sahot Vaince

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئر مین یو سی کنو ہا راجہ پر و یزاختر قا د ر ی کے دا ما دا بر ا ر حسین کی د عا ئے چہلم سہو ٹ و ینس میں ہوئی جس میں سا بق ا یم پی ا ے محمو د شو کت بھٹی،ر ا جہ ند یم ا حمد،چو ہد ر ی صد ا قت حسین،سید ر ا حت علی شا ہ،تنو یر نا ز بھٹی، ر ا جہ ظفر محمو د،چو ہد ر ی شا ہد گجر،ر ا جہ ا ظہر اقبال،چوہدری توقیر اسلم سمیت دیگر نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button