AJKDailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; PPP Chief organizer Syed Musarrat Hussain Shah left PPP along with hundreds of colleagues and joins PTI.

پی ٹی آئی ڈڈیال نے پیپلز پارٹی کی تگڑی وکٹ اڑا دی پیپلزپارٹی تحصیل ڈڈیال کے چیف آرگنائزر سید مسرت حسین شاہ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
پی ٹی آئی ڈڈیال نے پیپلز پارٹی کی تگڑی وکٹ اڑا دی پیپلزپارٹی تحصیل ڈڈیال کے چیف آرگنائزر سید مسرت حسین شاہ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا مسلم لیگ ن کی حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے کہ اس دور میں ڈڈیال میں سب سے زیادہ سڑکیں اپنی مدد آپ کے تحت بنی مسعود خالد نے ووٹ کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان تفریق کی نفرتیں پھیلائی کئی عزت دار لوگوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی اب وہ دور ختم ہو گیا آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے جس میں سب کی عزتوں کا خیال رکھا جائے گا جہاں میرٹ کا خیال رکھا جائے گا اور اگر قتدار ملا تو جہاں ضرورت ہو گی وہ کام وہاں ہو گا 25 جولائی تک لوگ میرے الیکشن کی ڈیوٹی دیں اسکے بعد میں عوام کی ڈیوٹی دوں گا ڈڈیال مسائل کی دلدل بنا ہوا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میں ایک سرجن ڈاکٹر تک موجود نہیں ہے ہسپتال صرف لوگوں کو اسلام آباد اور میرپور ریفر کرنے کا کام کر رہا ہے میں مسائل کا خاتمہ اکیلے نہیں کر سکتا میری ٹیم میرے ساتھ ہو گی تو مسائل کا خاتمہ ہو گا میں مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں بناؤں گا جو لوگوں کی خدمت کیلئے ہر وقت موجود ہوں گے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزدامیدوار حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری اظہر صادق کا تقریب سے خطاب تقریب سے ڈاکٹر رضوان، چوہدری قاسم، قیصر شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ، حاجی چوہدری خلیل، حاجی عبدالستار، ندیم کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد تاج چیف، سیدمسرت حسین شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سید مسرت حسین شاہ، سید آصف حسین شاہ، سید وفا عباس، سید عدیل شاہ، چوہدری عرفان، اشتیاق انصاری، چوہدری فیصل، چوہدری حمزہ، سید عدیل شاہ، راجہ محمود، ڈاکٹر راجہ عادل، راجہ رفیق خان، راجہ عزیر، راجہ داؤد خان، راجہ محبوب خان، راجہ تیمور خان، راجہ بشارت خان، راجہ بنارس خان، سید حیدر عباس، سید عامر عباس، سید اسد عباس، صغیر انصاری، محمد بشیر بھٹی، محمد توقیر بھٹی، محمد نزیر بھٹی، محمد عثمان اسلم، رانا محمد بنارس، بابر مغل، سید ایوب حسین شاہ، طارق انصاری، نوید انصاری، ممتاز انصاری، ندیم انصاری اور دیگر نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر حاجی محمد نزیر، حاجی محمد اعظم، ٹھیکدار چوہدری شبیر، ٹھیکدار چوہدری شمس، نمبردار چوہدری شریف، حاجی چوہدری تاسب، سید مشتاق حسین شاہ، سٹی صدر خواجہ محمد جہانگیر، ممبر چوہدری محمود، حاجی چوہدری مہربان، حاجی چوہدری رمضان، سید محمود شاہ، چوہدری ابرار، چوہدری قدیر رمضان، چوہدری تصور، چوہدری طارق، چوہدری ملازم حسین، طیب احمد انصاری اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری اظہر صادق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سیاست میں رواداری اور عزت کے رشتے کا خیال رکھنا چاہیے سیاست کے پیچھے کبھی بھی اپنے گھر اور خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنے چاہیے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ رہ کر سیاست کرنی چاہیے میرے قافلے میں ایسے لوگ ہیں جن کو دیکھ کر باقی لوگ میرے ساتھ شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اچھے آفیسرز بھی موجود ہیں میں عوام کیلئے دیانتدار انتظامیہ لاؤں گا اقتدار اگلی نسل تک منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی الیکشن کروائیں گے ایک سابق وزیر کہتے پھر رہے ہیں کہ میں نے پروٹوکول ختم کیا وہ موصوف سرکاری گاڑیاں، سرکاری وسائل، سرکاری پٹرول، سرکاری ملازم تو استعمال کرتے تھے مگر یہ نہیں بتاتے کہ وہ در اصل لوگوں سے چھپنا چاہتے تھے اسی لیے پروٹول نہیں لیتے تھے مجھے وقت لگے گا مگر میں ڈڈیال کے مسائل ضرور ختم کرواؤں گا انہوں نے کہا کہ ڈڈیال خوش قسمت علاقہ ہے جہاں حاجی چوہدری عبدالستار اور چوہدری صابر جیسے لوگ موجود ہیں جو کروڑوں روپے کی لاگت سے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی منصوبے بنا رہے ہیں میرے ساتھ لوگوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے اور 25 جولائی کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

dadyal, AJK;PTI Dadial blows away PPP’s strongest wicket PPP Tehsil Dadial’s chief organizer Syed Musarrat Hussain Shah left PPP along with hundreds of colleagues and joined Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and announced his support for Chaudhry Azhar Sadiq.

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایل اے ون کے امید وار چوہدری غلام ربانی بر قی نے اوپر گوڑہ سورکھی یونین کونسل رٹہ کانرمٹینگ

All Jammu and Kashmir Muslim Conference LA-1 candidate Chaudhry Ghulam Rabbani Barqi holds corner meeting in Surakhi

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایل اے ون کے امید وار چوہدری غلام ربانی بر قی نے اوپر گوڑہ سورکھی یونین کونسل رٹہ کانرمٹینگ کی جس کی صدارت مرزا برکت حسین کی مہمان خصوصی چوہدری غلام بر ق نے کی اس موقع پر چوہدری غلام بر ق نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد جماعت ہے جو تمام برداری کا گلدستہ ہے ہمارے سردار عتیق احمد کی قیادت کی متحد ہے انہوں نے کہ مسلم کانفر نس کے دورہ میں ریکارڈ ترقیات کام ہو ئے انہوں نے کہا اگر ہماری حکومتی آئی تو تعلیم کے شعبہ کو سب زیدہ مضبوط کرنے کی کو شش کریں گے لیکن موجود حکومت نے تعلیم کے شعبہ کو بلکل نظرانداز کر دیا ہماری کوشش ہو گئی کے ہم تمام وسائل کو بروکار لاتے ہو ئے ترقیاتی کاموں کے ہر شعبہ کو مضبوط کریں گے ہم ایک جان ہو کر محنت کریں ہو گی تاکہ ہم ایک دوسرے یقین دلانے ہو گا کہ ایک ہیں اوپر گوڑہ میں کارنر مٹینگ کے دوران مرزا طارق محمود،مرزا برکت حسین مرزا بشارت حسین مرزا کرامت حسین چوہدری محمدشعبان،چوہدری محمد افتخار،چوہدری ایوب حسین ودیگر پارٹیاں کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو ئی،اس موقع چوہدری علام ربانی برق نے نئے آنے والوں کو خوش آمد کہا اور مبارک باد دی اس موقع حکیم شوکت نے تلاوت کی تمام نئے آنے والوں کومبارک باد دی مرزا بشارت حسین نے کہا کہ تمام اہل محلہ اور آنے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام ربانی کے ساتھ اور ہمیشہ ساتھ رہے گے

آزاد امید وار اسمبلی راجہ شعیب عابد کا مقامی میرج ہال میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا

Independent Assembly candidate Raja Shoaib Abid’s inauguration ceremony was held at the local marriage hall in honor of the newcomers.

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
آزاد امید وار اسمبلی راجہ شعیب عابد کا مقامی میرج ہال میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ساتوں یونین کونسلوں سے کثیر تعداد میں شعیب عابد کے چاہنے والوں نے شرکت کی پنڈال لوگوں سے کچھا کچھ بھر گیا۔نئے شامل ہونے والوں میں راجہ امتیاز۔راجہ ثاقب صداقت اونا،راجہ آزاد خان اوناع،راجہ حبیب اللہ،نمبردار ذیشان کیانی۔حاجی یونس چوہان سیکٹر 7، راجہ شعیب عابد کے کے قافلے میں شامل راجہ شعیب عابد نے نئے شامل ہونے والوں کے گلے میں ہار ڈال کر خوش آمدید کہا۔شمولیتی پروگرام سیراجہ امتیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میں سیاست کے اندر وژن شعور رکھتا ہوں،شعیب عابد کے قافلے میں بڑی صورت میں جو لوگ موجود ہیں۔سیاست کے لیے چیتے کا جسم چاہیے۔گزشتہ بیس سال سے افسر شاھد کے ساتھ رہا۔سیاست میں فیصلے عقل اور شعور کیا جاتا ہے جب مجھے شعیب عابد نے اپنے قافلے میں شامل ہونے کی دعوت دی تو میں نے کہا اس بارے افسر شاھد سے بات کروں گا۔افسر شاھد سے بات کی اور اپنا فیصلہ سنایا۔اور اپ کے سامنے شعیب عابد کے قافلے میں شامل ہوا ہوں۔اور کہااس نے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کا اعتماد حاصل کیا میں اس پر داد دیتا ہوں۔نوجوانوں کی بڑی ٹیم ان کے ساتھ ہے۔مسعود خالد دو ہزار ایک میں پہلی بار الیکشن لڑے چوہدری یوسف ان کے ساتھ کھڑے تھے۔اور دو ہزار سولہ میں شعیب عابد کھڑے تھے تو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔سیاست میں ٹپ پر کسی کو مقام نہیں ملتا شعیب عابد نے میرٹ اور شعورکی بنیاد پر لوگوں کا اعتماد حاصل کیا۔میں کہنا چاہتا ہوں کے سیاسی تجربہ دکھاتا ہوں کے ہم نے افسر شاھد کا ساتھ دیا اور مقابلہ کیا۔دو ہزار گیارہ میں مسعود خالد چوتھے نمبر پر آئے آج ہم شعیب عابد کی پشت پر کھڑے ہیں اور آج سے مقابلہ شعیب عابد کے ساتھ ہے آئندہ آنے والے دنوں میں بڑی شخصیات شعیب عابد کے قافلے میں شامل ہوں گی۔تیں دنوں تک مخالفیں بھی کہیں گے مقابلہ اپ کے ساتھ ہے۔اظہر صادق اور مسعود خالد،افسر شاھد کتنے ووٹ گھر سے لے کر آرہے ہیں ان تینوں کے اتنے ووٹ نہیں بنتے جتنے ہم صرف کھٹار سے لے کر آرہے ہیں۔کچھ لوگ کہ رہے ہیں غلام ربانی کے ساتھ شعیب کا مقابلہ اور کچھ مسعود اور کچھ اظہر کے ساتھ۔سب واضع ہوجائے گا۔شعیب عابد کا خطاب سے قبل پنڈال شعیب عابد کے نعروں سے گونج اٹھا۔امیدوار اسمبلی راجہ شعیب عابد نیخطاب کرتے ہوئے کہا کے میرے قافلے میں شامل ہونے والے سابق ضلعی سیکٹر ی۔سئنیر قانون دامن راجہ حبیب اللہ۔دفاع اصغر۔ثاقب۔شیر علی۔پہلی سے جو سارا گروپ جو افسر شاھد اور راجہ واجد کے ساتھ تھے آج ہمارے قافلے میں شامل ہوئے ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔راجہ امیتاز کو افسر شاھد کا رائٹ ہینڈ سمجھا جاتا تھا راجہ امتیاز کے آنے سے ہمیں نیا پلانر مل گیا اپنی کمیئن کمیٹی کا راجہ امتیاز کو انچارج بناتا ہوں۔میں مسعود خالد کے ساتھ پچھلے دس سال سے چل رہا ہوں اور مجھے فخر ہے راجہ عابد مرحوم کا بیٹا ہوں راجہ عابد کبھی اقتدار میں نہیں رہے مگر آج بھی وہ کردار کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔اور میں آج مسعود خالد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کے آئیں میر سر پر شفقت سے میرے سر پر ہاتھ رکھیں اپ کے قد میں اضافہ ہو گا اج مجھے جو عزت ملی اپنے والد کے کردار کی وجہ سے ملی۔میں راجہ عابد نہیں بن سکتا مگر ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کررہا ہوں میں دس سال سے اپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔جو اس حلقے میں مقامی رہتا ہے وہ باہر ہی رہتا ہے۔میرے والد نے بیس سال حلقے کی حدمت کی۔کسی نے میرپور اور کسی نے اسلام آباد پراپرٹی بنائی مگر میں آج بھی اپنے والد کے مکان میں رہتا ہوں۔یہ لوگ بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیتے کے عام آدمی سیاست میں نہ آجائے یہ وہ لوگ ہیں جماعتیں بدلتے ہیں۔میرے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں کے یہ الیکشن نہیں لڑے گاہ میں خاموش رہتا ہو میر یاندر راجہ عابد کا خون دورتاہے ہمارا فیصلہ اٹل ہوتا ہے ہماری ہسٹری چیک کی جائے۔اس الیکشن میں ہم نے جانے کا فیصلہ کیا ہے اگر میں زندہ رہا یہ الیکشن لڑوں گا آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کے میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔پی ٹی آئی والوں نے جیسے پاکستان میں گند کیا۔آج یا کل تحصیل ڈڈیال سے پی ٹی آئی کا بستر گول ہونے والا ہے۔اگر اپ اس حلقے میں یونیورسٹی چاہتے ہیں یا عوامی سہولتیں میں اپ سے کوئی بڑا دعدہ نہیں کرتا۔میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔اپ میرا پیغام گھر گھر پہنچایں کے اپ تبدیل چاہتے ہیں حقیقی نمائندہ جو لوگوں کے مسائل حل کرنے والا تو میری کمپئین کریں۔الیکشن کمپئین کاانچارج امتیاز راجہ کو بنایا۔آج سے سب لوگ کمپین چلائیں آج تھڑے پر بھی بیٹھا بھی کہتا ہے کے شعیب کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے دس دن کے بعد یہ بھی کوئی نہیں کہے گا۔جلد الیکشن آفس کا افتتاح کرنے والا ہوں۔مذید کہا کے میری ٹیم میں سنجیدہ لوگوں کی کمی تھی آج نئے شامل ہونے والوں نے میری کمی پوری کردی۔میں آخر میں پریس نمائندگاں کا مثبت رپوٹنگ کرنے پر کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یونین کونسل رائے پور سے ملک برادری کو پاکستان پیپلز پارٹی نامزد امیدوار چوہدری محمد افسر شاہد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

Malik Baradri from Union Council Raipur expressed confidence in the leadership of PPP nominee Chaudhry Muhammad Afsar Shahid

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما سابق وزیر اوقاف کے دست راست چوہدری ثاقب نے کہاہے کہ یونین کونسل رائے پور سے ملک برادری کو پاکستان پیپلز پارٹی نامزد امیدوار چوہدری محمد افسر شاہد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کنبے قبیلے سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔پیپلز پارٹی انشاء اللہ حکومت بنا کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کی عوام افسر شاہد کو اپنے حلقے کا وزیر دیکھنا چاہتی ہے لوگ جوق در جوق افسر شاہد کے قافلے میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں وزیر حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ڈڈیال میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کروائے۔۔پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے کبھی بھی برادری ازم کی سیاست نہیں کی۔پیپلز پارٹی الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ایک بار پھر آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ افسر شاہد تمام برادریوں کا گلدستہ ہیں۔۔مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں اقربا پروری کی انتہا کی۔میرٹ میرٹ کرنے والوں نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی۔پیپلز پارٹی جمہوریت کی علامت ہے۔افسر شاہد ایک بہترین رہبر ہیں جہنوں نے ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کا دفاع ہر محاز پر کیا آنے والا وقت افسر شاہد کا ہے لوگ افسر شاہد کے ساتھ دیتے ہوئے انہیں 25 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کریں

Show More

Related Articles

Back to top button