DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Federal government budget 2021-22 announced, Rs 1.75 billion has been allocated for the Kohsar Tourism Highway which will be a part of PSDP.

وفاقی حکومت کے اعلان کردہ بجٹ 2021-22 میں پی ایس ڈی پی کا حصہ بننے والی کوہسار ٹورازم ہائی وے کے لیئے ایک ارب 75کروڑ کی رقم مختص کی گئی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وفاقی حکومت کے اعلان کردہ بجٹ 2021-22 میں پی ایس ڈی پی کا حصہ بننے والی کوہسار ٹورازم ہائی وے کے لیئے ایک ارب 75کروڑ کی رقم مختص کی گئی۔ جو نہ صرف تحصیل ہائے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں اور راولپنڈی کو آپس میں ملائے گی بلکہ اندرون پنجاب آزادکشمیر کے سیاح راولپنڈی اسلام آباد کی بجائے براستہ روات کلرسیداں کہوٹہ نرڑھ پتریاٹہ مری پہنچ سکیں گے۔4 ارب کی لاگت کے اس منصوبے میں 26 فٹ چوڑی 123 کلومیٹر روڈ یہ خطہ کوہسار اور خطہ پوٹھوہار کو آپس میں ملائے گی۔جس کے لیے ایک ارب 75 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ مری میں حلقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اس ٹورازم کاریڈور کی اہمیت پر زور دیا تھا اور نئے سیاحتی مقامات کے فروغ میں اس سڑک کے ممکنہ کردار کو اجاگر کیاتھا۔وزیراعظم نے نہ صرف اس آئیڈیا کو پسند کیا بلکہ بجٹ میٹنگز میں بار بار اس منصوبے کا تذکرہ کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل پر نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ مری گلیات کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کو راولپنڈی اسلام آباد میں داخل ہونے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ضلع راولپنڈی کی 5تحصیلوں کو ملانے والی یہ سڑک نہ صرف علاقے میں کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گی بلکہ صدیوں سے آباد اس خطے کے لوگوں کو ملانے کا باعث بنے گی جن کی زبان رسم و رواج اور روایات ایک جیسی ہونے کے باوجود رابطہ نہ ہونے سے دوریاں پیدا ہو گئی تھیں۔ جی ٹی روڈ سے روات کے راستے چوکپنڈوری (تحصیل کلر سیداں)، تحصیل کہوٹہ کے علاقہ جات نارہ مٹور کے ذریعے بیور، راجگڑھ،پنچاڑ سے ہوتی ہوئی یہ سڑک خوبصورت سیاحتی مقام پنج پیر جائیگی۔جو خطہ کوہسار کا ایک نیا خوبصورت ترین سیاحتی سرپرائز ثابت ہوگا۔ نرڑھ پنج پیر سے گزر کرگھنے جنگلوں میں واقع درنوئی بنگلے کے راستے کوٹلی ستیاں اور وہاں سے نیومری پتریاٹہ کے راستے لوئر ٹوپہ میں واقع مری مال روڈ ٹو کو لنک کریگی۔ راستے بیش بہا سیاحتی مقامات، بلند ترین پہاڑی سلسلے، نایاب چٹانی سلسلے، لاتعداد چشمے اور آبشاریں اس راستے سے گزرنے والے سیاحوں کے لیے کسی تحفے سے کم ثابت نہیں ہوں گے۔

Kallar Syedan; In the budget 2021-22 announced by the federal government, an amount of Rs 1.75 billion has been allocated for the Kohsar Tourism Highway, which will be part of the PSDP. This will not only connect the Tehsils of Murree, Kotli Sattian, Kahuta Kallar Syedan and Rawalpindi but also the tourists of Inner Punjab Azad Kashmir will be able to reach Kahuta, Narh, Patriyata, Murree via Rawat Kallar Syedan instead of Rawalpindi Islamabad. 123 km road will connect the region of Kohsar and Pothwar region for which it has been decided to release Rs. 1.75 billion immediately. During the recent visit of Prime Minister Imran Khan to Murree, Sadaqat Ali Abbasi, Member National Assembly from the constituency, had emphasized on the importance of this tourism corridor and highlighted the potential role of this road in the promotion of new tourist destinations. Completion of this project will not only increase the tourism activities immensely but also the tourists going to Murree, Kashmir and Northern Areas will not have to enter Rawalpindi Islamabad. This road connecting 5 tehsils of Rawalpindi district will provide new business and employment opportunities in the region, but it will also bring together people from the region who have lived here for centuries, whose language, customs and traditions are the same, but whose lack of communication has created distances. From GT Road to Rawat via Chauk Pindori (Tehsil Kallar Saydan), Kahuta Tehsil through Nara Mator, Bior, Rajgarh and Panchar, this road will go to the beautiful tourist destination Panj Pir, which is a new most beautiful tourist surprise of Kohsar. It will link Kotli Sattian via Darnoi Bungalow in the jungles passing through Narh Panj Pir and Murree Mall Road Two at Lower Topa via New Murree Patriata. The trails are rich in tourist attractions, the highest mountain ranges, the rare rock ranges, the innumerable springs and waterfalls will be no less than a gift to the tourists passing through this route.

معروف سیاسی رہنما صغیر چغتائی اور ان کے ساتھیوں کی دریائے جہلم میں گاڑی سمیت بہ جانے کے تیسرے روز بھی تلاش کا کام جاری رھا

The search continued for the third day after well-known political leader Saghir Chughtai and his associates were swept away in the Jhelum River along with their vehicle.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر کے معروف سیاسی رہنما صغیر چغتائی اور ان کے ساتھیوں کی دریائے جہلم میں گاڑی سمیت بہ جانے کے تیسرے روز بھی تلاش کا کام جاری رھا۔آزادپتن کے قریب نیوی اور آرمی کے غوطہ خوروں کے سرچ آپریشن سے بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ملی۔ اس وقت آزاد پتن میں پانی کا بہاؤ 200کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ پانی کے اندردرجہ حرارت4ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث بھی امدادی کاروائیوں میں مشکلات لاحق ہیں۔اب نعشوں کی بازیابی کے لیئے آخری امید ان کا کلرسیداں کے قریب دھانگلی کے مقام پر پہنچناہے۔عموما آزاد پتن سے بہنے والے لوگوں کی نعشیں ہفتہ دس ایام بعد ہی دھانگلی کے مقام پر دریائے جہلم کے کشادہ ڈیلٹا پر پہنچتی ہیں۔جہاں پر مختلف ادارے اور ماہی گیر بھی خبردار اور ہوشیار ہیں خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ کے لوگ بھی چوکنا ہیں یاد رہے کہ اس واقعہ میں دوگاڑیاں مسافروں سمیت باہمی ٹکرانے کے بعد دریائے جہلم میں گری تھیں جن کا تیسرے روز بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ان گاڑیوں میں صغیر چغتائی کی ویگو گاڑی بھی شامل ہے۔

میری خواہش ہے کہ میں کلر سیداں کو ایک ماڈل سٹی کا درجہ دلاؤں۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر

I wish to make Kallar Syedan a model city. Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں کلر سیداں کو ایک ماڈل سٹی کا درجہ دلاؤں۔میرے پاس فنڈز کی کمی نہیں، 25 کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی فنڈز ہیں جن میں سے35 لاکھ روپے ایم سی آفسران کی رہائشی کمروں کیلئے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کلر سیداں واحد ایسی تحصیل ہے جہاں سب سے زیادہ زمیں محکمہ اوقاف کی ہے مگر اس پر مقامی افراد نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں مرید چوک اور بائی پاس چوک کی تذئین و آرائش کیلئے 25 لاکھ روپے جبکہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے 20 لاکھ روپے مالیت کے ٹینڈر جار ی ہو چکے ہیں،اسی طرح چند ماہ میں شہر کی بہتری کیلئے مزید فنڈز بھی جاری ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ شمسی توانائی کے ذریعے ان دونوں چوکوں کو دلکش و جاذب نظر بنایا جائے گا۔ واٹر سپلائی اسکیم کو مزید فعال کرنے کیلئے دو عدد واٹر ٹینکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 81 لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے جس سے صارفین کو پانی کے حصول کیلئے اب تین دن انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ہماری کوشش ہے کہ صارفین کو اب صرف ایک دن کے وقفہ سے پانی دستیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کلر سیداں میں کسی جگہ خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے مگر اس کیلئے کسی موزوں جگہ کی تلاش ہے۔پھلینہ ڈیم میں قدرتی جزیرے موجود ہیں جبکہ ڈیم میں کشتیاں ڈال کر آنے والوں کیلئے مزید سیر و تفریح کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

آئیسکو اہلکار راجہ ابرار حسین کو بھی معطل کرکے مزید تحقیقات کا حکم

IESCO official Raja Abrar Hussain suspended and further investigation ordered

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے شہریوں کے احتجاج کے بعد جہاں پچیس سے زائد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا وہیں حکام نے آئیسکو اہلکار راجہ ابرار حسین کو بھی معطل کرکے مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔قبل ازیں ایس ڈی او کلرسیداں نے شہریوں کی جانب سے بھاری رشوت کی وصولی کی تحریری شکایت پر اسسٹنٹ لائن مین راجہ ابرار حسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا تو ابرارحسین نے اپنے تحریری بیان میں بھی شہری سے رقم کی وصولی کا اعتراف کر لیا۔جس کے بعد ایکسیئن روات میاں اصغر حسین نے ابرار حسین کو معطل کرتے کوئے ان کو کلرسیداں سے بھی تبدیل کردیا اور مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

حکومت وقت کو چاہیئے کہ بزرگ پنشنرز،بیواؤں، معذور، مجبور، بیکس پنشنرز کی پنشن میں فوری 100 فیصد اضافہ کرے

The government needs time to immediately increase the pensions by 100%.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنشنرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم، جنرل سیکرٹری سیاب عباسی، راجہ طارق، رانافقیر،چوہدری داود،طاہر ایاز،سجاد بھٹی، یوسف عباسی، سمیت دیگر ساتھیوں نے بجٹ میں دی گئی مراعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ظالمانہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی ھوشربا مہنگائی کے مقابلہ میں کم ازکم 50 فیصد اضافہ نہ کرکے پنشرز کے ساتھ زیادتی کی انتہا کردی گی ھے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ اضافہ او نٹ کے منہ میں زیرہ ھے۔ حکومت وقت کو چاہیئے کہ بزرگ پنشنرز،بیواؤں، معذور، مجبور، بیکس پنشنرز کی پنشن میں فوری 100 فیصد اضافہ کرے بصورت دیگر یہ بزرگ بوڑھے پنشنرز سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ھوں گے۔

پولیس نےموضع ددہار مرزا میں قبضہ مافیا کے سرغنہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

Police registered a case against the occupation mafia leader in Dadhar Mirza and started the operation.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پولیس نے قبضہ مافیا کے سرغنہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔خرم شہزاد سکنہ ددہار مرزا نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ موضع ددہار مرزا میں زمین ایک کنال دس مرلے جس کا سودا آصف حسین ولد طاہر حسین سے کیا اور میں نے مبلغ سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بطور زربیعانہ وصول کی اور زمین پر نشان لگائے اور جب حد بندی کر نے کیلئے کہاتو مسمیان رستم علی ولد مہربان، واجد علی ولد عبدالعزیز،ٹیپو سلطان اور اکرام الحق آ گئے اور آتے ہی مجھے گالیاں دیتے ہوئے مارنا شروع کر دیا۔واجد کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا، اکرام الحق کے ہاتھ میں آہنی راڈ،رستم علی کے پاس ڈنڈا جبکہ ٹیپو سلطان کے پاس پسٹل 30 بور تھا۔رستم علی اور واجد علی نے مجھے پکڑا اور اکرام الحق نے آہنی راڈ دے مارا اور رستم علی نے ڈنڈے مارنے شروع کر دہئے جس سے میرے دائیں ہاتھ کی انگلی مضروب ہو گئی اور جسم کے مختلف حصوں پر بھی زخم آئے اور میرے شور وویلا کرنے پر میرا بھائی یاسر محمود اور حسین بھی آ گئے اور رستم علی نے میرے بھائی یاسر اور حسین کو بھی زد وکوب کیا اور کپڑے پھاڑ دہئے جس سے دونوں زخمی ہو گئے جبکہ واحد اور رستم نے میرے پرس سے ساڑھے سات لاکھ روپے کی رقم بھی نکال لی۔رستم علی کا تعلق ایک قبضہ گروپ سے ہے جو اس سے قبل بھی متعددمقدمات میں ملزم نامزد ہو چکا ہے۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ جہانگیرافضل ہاشمی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Headmaster Government High School Bhadana Jahangir Fazal Hashmi congratulated on achieving PhD degree

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بیول کے صحافی اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ جہانگیرافضل ہاشمی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی کلرسیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،راجہ محمد سعید اور پوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم نے انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

چوہدری گلفراز حسین انتقال کر گئے،نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب درکالی معموری میں ادا کی گئی

Chaudhry Gulfraz Hussain passed away in Darkali Maumori

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ سینئر اہلکار چوہدری گلفراز حسین انتقال کر گئے،نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب درکالی معموری میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشر ف ملک،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی8کے صدر چوہدری خالد محمود، کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، ملک زبیر احمد، چوہدری ربنواز، مرزاتنویر کے علاوہ کلر سیداں اور گوجرخان کے عوامی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایم سی کلرسیداں کے کونسلرز راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود کے علاوہ مسعود بھٹی،قاضی تنویر حسین،اکرام الحق قریشی نے مقامی صحافی جاوید اقبال کے بہنوئی کے والد محترم چوہدری کریم دین کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button